18/05/2024
پریس ریلیز 18 مئی 2024
کرغیزستان کے شہر بشکیک میں پاکستانی اور بین الاقوامی طلبا کے گھروں اور ہاسٹلز میں بڑے پیمانے پر لوکلز جھتوں کی طرف سے حملے
حملے کی وجہ مصری طلباء کی جانب سے کرغزستان کے باشندوں سے لڑائ کی وجہ بتائی جا رہی ہے
ایک دن قبل کرغیزستان کے تین سے چار لوگ چھینا جھپٹی میں مصری طلباء سے ہاتھا پائی ہوئی جس میں مصری طلباء نے بھی انہیں مارا پیٹا اور اسکے رد عمل میں ہزاروں لوگ باہر نکل آئے اور انہوں نے پاکستانی اور انڈین کو مارا کیونکہ انکے لئے تمام بین الاقوامی طلبا ایک حثیت رکھتے ہیں
حملے 17 مئ کو بشکیک کے شہر گلیوں اور ریسٹورانٹ کے باہر شروع ہوئے جو رات گئے تک جاری رہے
جس میں دو سے چار طلباء کی موت کا بتایا جا رہا ہے اور کئی طلباء شدید زخمی ہیں
ہزار ہزار کے جھتوں نے اپارٹمنٹ اور ہاسٹلز کے اندر گھس کر طلباء اور طالبات پر بے تحاشا تشدد کیا
تا حال حالات کشیدہ اور نا خوشگوار ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے جمہوریہ کرغز کی حکومت بالکل خاموش ہے اور اپنی عوام کے سامنے ایک بیان تک نہیں دی رہی اور پولیس حملے روکنے میں مکمل ناکام نظر آئی
طلباء ساری رات اللہ سے جان کی حفاظت کی دعائیں کرتے رہے
حالانکہ مصری اور کرغیزستان کے باشندوں کی لڑائ میں کرغز لوگوں کا قصور تھا مصری طلباء نے اپنے دفاع میں لڑائ کی اور جس پر بعد ازاں پولیس نے انکو گرفتار بھی کر لیا لیکن لوکلز جھتوں نے تمام ایشیائی ممالک کے طلباء اور کمیونٹی کو تشدد بنایا اور بے پناہ ظلم کیا
اس سے قبل اس طرح کے واقعات 2010 میں رونما ہوئے جب کرغستان کے شہر اوش میں کرغز اور ازبک باشندوں میں لڑائ ہوئ
اور اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو پیپلز پارٹی میں تھے فوری طور پر ایس ایس جی کمانڈوز کے ساتھ گئے اور اپنے طلباء کو با حفاظت واپسی یقینی بنائ
ہماری پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، پرائم منسٹر شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب سے درخواست ہے کہ اس سارے معاملے کا فوری نوٹس لیکر پاکستانی C130 طیاروں کو اور فوجی نوجوانوں کو بھیج کر کرغیزستان سے ہمارے طلباء اور طالبات کو با حفاظت واپسی لایا جائے
زرائع کے مطابق کرغیزستان کے گورنمنٹ خود ان جھتوں سے خوفزدہ ہے کہ یہ ہمارا نہ تختہ الٹ دیں اسلئے ابھی تک اس ظلم اور زیادتی پر کرغیزستان کی گورنمنٹ کوئی بھی ایکشن لینے سے گریز کر رہی ہے۔
Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Saira Afzal Tarar Punjab Police Pakistan Deputy Commissioner Hafizabad Sheikh Gulzar Ahmad Everyone Parliment Lodges Islamabad DG ISPR
Chief Secretary Office, Civil Secretariat, Lahore, Punjab