Daily Hafizabad

Daily Hafizabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Hafizabad, Media/News Company, Mohalla Jahangir Pura, Pindi bhatia, Hafizabad.

پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز
24/09/2026

پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز

24/09/2026

پنڈی بھٹیاں انٹرچینج پر لانگ مارچ کےلیے پکڑے گئے کنٹینروں کے ڈرائیور شدید پریشان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج سرحدوں پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور پاکستان کا وقار و عزت دنیا بھ...
24/09/2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج سرحدوں پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور پاکستان کا وقار و عزت دنیا بھر میں سربلند ہے

24/09/2026

پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد موٹروے پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند! ڈرائیور کن کن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں؟

وزیر اعلیٰ کا ہی جہاز ہے وہ نہیں بیٹھیں گی تو کیا تم اور میں بیٹھیں گے
24/09/2026

وزیر اعلیٰ کا ہی جہاز ہے وہ نہیں بیٹھیں گی تو کیا تم اور میں بیٹھیں گے

24/09/2026

پی ٹی آئی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر حکومت کے سخت ترین انتظامات، کسی صورت پاکستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

23/09/2026

چیٹ جی پی ٹی سے زہر بنانے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان گرفتار کیسے؟ دیکھیں اور شئیر کریں
ایسا کبھی مت کریں انجام آپکے سامنے

اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان گرفتارنیٹ فلیکس کی کرائم سیریز ’بریکنگ بیڈ Breaking Bad‘ د...
23/09/2026

اے آئی سے باپ کو زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان گرفتار
نیٹ فلیکس کی کرائم سیریز ’بریکنگ بیڈ Breaking Bad‘ دیکھ کر ملزم نے گھر میں ہی لیبارٹری قائم کی جہاں زہر کی تیاری کیلئے اسلام آباد اور آسڑیلیا سے آن لائن آرڈر پر کیمیکلز منگوائے

لاہور(ڈیلی حافظ آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے فوج اور...
23/09/2026

لاہور(ڈیلی حافظ آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق خط میں پنجاب حکومت نے راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے خط میں راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی بھی مانگی ہے، ان علاقوں میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی 5 اکتوبر تک مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے درخواست دی ہے، معاملہ پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں زیرِ بحث آیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ سے 18 ہزار پولیس اہلکار مانگ لیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے 16 ہزار جبکہ سندھ پولیس سے 2 ہزار اہلکار مانگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے 3 ڈی آئی جیز، 7 ایس ایس پیز اور 18 ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔

نواز شریف سکول آف ایمیننس پنڈی بھٹیاں بڑا خوابنواز شریف سکول آف ایمیننس پنڈی بھٹیاں کیمپس کو فعال ہوئے تقریباً ایک ماہ ہ...
23/09/2026

نواز شریف سکول آف ایمیننس پنڈی بھٹیاں بڑا خواب

نواز شریف سکول آف ایمیننس پنڈی بھٹیاں کیمپس کو فعال ہوئے تقریباً ایک ماہ ہونے کو ہے۔ یہ منصوبہ یقیناً ان بچوں کے لیے ایک بڑی امید ہے جن کے والدین اپنے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں۔
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابتدائی ایک ماہ کے دوران بعض ایسے معاملات سامنے آ رہے ہیں جن پر متعلقہ حکام کی فوری توجہ ضروری ہے۔
والدین کے مطابق بچوں کو تاحال باقاعدگی سے کاپی ورک نہیں دیا جا رہا، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کلاس روم میں بچوں کی روزمرہ تعلیمی سرگرمی اور عملی پیش رفت کس انداز میں جاری ہے؟
دوسری جانب سکول کی کینٹین کے حوالے سے بھی والدین کی شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ بعض اشیاء بازار کی قیمت سے زیادہ پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ اگر کسی چیز کی قیمت 50 روپے ہے تو اسے 60 روپے میں فروخت کیے جانے کی شکایت کی جا رہی ہے۔ اس معاملے کی بھی باقاعدہ جانچ ہونی چاہیے تاکہ والدین اور بچوں کے تحفظات دور ہو سکیں۔
ایک اور اہم سوال یہ ہے کہ کیا سکول کا معیار صرف وزٹ کے دن بہتر نظر آنا چاہیے یا ہر روز یکساں ہونا چاہیے؟ اگر یہ بات درست ہے کہ کسی اعلیٰ سطح کے وزٹ کے موقع پر مطلوبہ سہولیات اور انتظامات فوری طور پر مکمل کر دیے جاتے ہیں، جبکہ عام دنوں میں صورتحال مختلف ہوتی ہے، تو یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے نواز شریف سکول آف ایمیننس کا تصور یقیناً غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ایک اہم اقدام ہے۔ سرکاری طور پر بھی اس پروگرام کا مقصد جدید، محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا بیان کیا گیا ہے۔
لیکن کسی بھی بڑے منصوبے کی اصل کامیابی عمارت، فرنیچر یا افتتاحی تقریب سے نہیں بلکہ روزانہ ہونے والی تعلیم، بچوں کی تربیت، اساتذہ کی کارکردگی، نظم و ضبط اور شفاف نگرانی سے ثابت ہوتی ہے۔ ہم کسی منصوبے کی مخالفت نہیں کر رہے، بلکہ چاہتے ہیں کہ جو خواب دکھایا گیا ہے، وہ حقیقت میں بھی نظر آئے۔
متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس پنڈی بھٹیاں کے معاملات کا غیر اعلانیہ اور غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جائے، والدین کی شکایات سنی جائیں اور اگر کہیں کوتاہی ہے تو اسے ابتدائی مرحلے ہی میں دور کیا جائے۔ کیونکہ غریب کے بچے کے لیے یہ صرف ایک سکول نہیں، اس کے بہتر مستقبل کی امید ہے۔ اور امید کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔

Address

Mohalla Jahangir Pura, Pindi Bhatia
Hafizabad
52180

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share