Hajira TV

Hajira TV Please support us. Thanks

Hajira TV is a regional social media Page and cable TV network of Tehsil Hajira; where you are aware of every small , big news and all kinds of updates.The culture of Azad Kashmir is also promoted through it.

25/09/2025

ہجیرہ کا مزدور طبقہ 29 ستمبر کی احتجاجی کال کے حوالے سے کیا رائے رکھتا ہے،جانیے

24/09/2025

29 ستمبر، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی بھرپور احتجاجی کال

ہجیرہ (نمائندہ خصوصی/عبدالغفار) —
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 29 ستمبر کو دی جانے والی بھرپور احتجاجی کال کے حوالے سے ہجیرہ کی فضا میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ عوام، تاجر اور مزدور طبقہ اس احتجاجی کال کو اپنے مسائل اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع قرار دے رہا ہے۔

اس خصوصی رپورٹ میں ہجیرہ کے شہریوں، تاجروں اور مزدوروں سے گفتگو کی گئی ہے تاکہ جانا جا سکے کہ وہ اس احتجاجی کال کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیں، اور کس حد تک اس احتجاج میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔

حکومت پاکستان نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دے دیکل مورخہ 24 ستمبر مظفرآباد میں مذاک...
23/09/2025

حکومت پاکستان نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دے دی
کل مورخہ 24 ستمبر مظفرآباد میں مذاکراتی عمل کا آغاز ہوگا

ہجیرہ: سانپ کے کاٹنے سے پانچ افراد زخمیہجیرہ (نمائندہ خصوصی/عبدالغفار)سانپ کے کاٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک ...
23/09/2025

ہجیرہ: سانپ کے کاٹنے سے پانچ افراد زخمی

ہجیرہ (نمائندہ خصوصی/عبدالغفار)
سانپ کے کاٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچی، دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہجیرہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بچی کو ویکسین لگانے کے بعد راولاکوٹ ریفر کر دیا گیا، جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد کو ویکسین لگانے کے بعد حالت بہتر ہونے پر گھروں کو بھیج دیا گیا۔ اس وقت ایک خاتون اور ایک مرد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تاہم ان کی حالت بھی الحمدللہ خطرے سے باہر ہے۔

تمام مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں بروقت ویکسین فراہم کی گئی۔ ایم ایس ہسپتال، ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ تحصیل ہجیرہ میں ایک درجن سے زائد سانپ کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ککوٹہ کے رہائشی ایک نوجوان کو بھی زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا جو ایک ہفتہ زیرِ علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔

23/09/2025

ہجیرہ: سردار ثاقب شاہین کا شمولیتی پروگرام، پرتپاک استقبال

ہجیرہ (نمائندہ خصوصی / عبدالغفار)
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شامل ہونے والے سیاسی، سماجی اور کاروباری رہنما سردار ثاقب شاہین کے اعزاز میں ہجیرہ میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں ان کا پرتپاک اور پرجوش استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور چیف آرگنائزر عبدالحمید پوٹھی نے بھرپور شرکت کی جبکہ حلقے کی عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پروگرام کے دوران پنڈال عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

اپنے دبنگ خطاب میں سردار ثاقب شاہین نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جائے اور پارٹی کے عام کارکنوں کو ٹکٹ دے کر اسمبلی تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ہجیرہ سے کئی ایک امیدوار بڑے عہدوں پر رہنے کے باوجود عوامی مسائل حل نہ کر سکے، تاہم انشاءاللہ عوام کی یہ محرومیاں مستقبل قریب میں دور کی جائیں گی

23/09/2025

ہجیرہ: سردار ثاقب شاہین کی جانب سے شمولتی پروگرام

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر تحریک انصاف سردار عبدالقیوم نیازی اور آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر عبدالحمید پوٹھی کی خصوصی شرکت

ہجیرہ (نمائندہ خصوصی/عبدالغفار):
سردار ثاقب شاہین ہجیرہ کی جانب سے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر عبدالحمید پوٹھی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی نے عوامی ایکشن کمیٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور موجودہ حکومت و وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اسٹیبلشمنٹ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا 29 تاریخ سے پہلے موجودہ وزیراعظم کو ہٹایا جائے یا پھر عوام پر مزید ظلم جاری رہنے دیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے گزشتہ دنوں حکومتی اتحاد کے راولاکوٹ میں ہونے والے جلسے پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ وہاں وزراء خالی کرسیوں کے سامنے خطاب کرتے رہے، جبکہ ہجیرہ میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ یہاں ہر کرسی عوام سے بھری ہوئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں کیونکہ کرسیاں کم پڑ گئی ہیں۔ یہی عوامی اعتماد اور حمایت کی اصل تصویر ہے۔

23/09/2025

✨ روف سپارٹ کیفے ہجیرہ کا شاندار افتتاح ✨

ہجیرہ کی دلکش لوکیشن پر ایک نئے اور منفرد کیفے کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور اس نئے آغاز کو سراہا۔

☕🍴 روف سپارٹ کیفے اپنی شاندار ماحول اور جدید سہولیات کے باعث ہجیرہ کے شہریوں کے لیے ایک یادگار اضافہ ثابت ہوگا۔

21/09/2025

افسوسناک خبر
تحصیل ھجیرہ کے گاؤں ڈونگہ گھمبیر کے رہائشی محمد کاظم ولد محمد ساہیں فیض، جو کہ مومن آباد کراچی میں مقیم تھے، آج صبح انتقال کر گئے۔
ان کی میت کل بروز سوموار صبح ان کے آبائی گاؤں پہنچے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

21/09/2025

🎉 سٹارز سائنس کالج ہجیرہ میں شاندار ویلکم پارٹی 🎉

سٹارز سائنس کالج ہجیرہ میں کلاس سیکنڈ ایئر کی جانب سے کلاس فرسٹ ایئر کی طالبات کے اعزاز میں ایک شاندار ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد طالبات کے درمیان ہم آہنگی اور دوستانہ ماحول کو فروغ دینا تھا۔

اس پارٹی میں بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی، جبکہ اساتذہ کرام اور پرنسپل ادارہ بھی شریک ہوئے۔ پرنسپل صاحب نے نئی آنے والی طالبات کو خوش آمدید کہا اور ادارے کی گزشتہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

📹 تقریب کے آخر میں طالبات نے ہجیرہ ٹی وی سے خصوصی گفتگو بھی کی، جو نیچے موجود ویڈیو میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

20/09/2025

ایک اور ماں کی گود اجڑ گئی،ہجیرہ کا ایک اور نوجوان سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔

ہجیرہ: سانپ کے کاٹنے سے نوجوان جاں بحق، اسپتالوں میں سہولیات کا فقدانہجیرہ کے نواحی گاؤں ککوٹہ کے رہائشی آفتاب صاحب کے ا...
20/09/2025

ہجیرہ: سانپ کے کاٹنے سے نوجوان جاں بحق، اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان

ہجیرہ کے نواحی گاؤں ککوٹہ کے رہائشی آفتاب صاحب کے اکلوتے جوان سالہ بیٹے مصعب آفتاب سانپ کے کاٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ نوجوان کو گزشتہ ہفتے زہریلے سانپ نے کاٹا، تاہم ہجیرہ اور راولاکوٹ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں نہ تو ویکسین دستیاب تھی اور نہ ہی جان بچانے کی جدید سہولیات موجود تھیں۔

اہل خانہ علاج کی غرض سے اسلام آباد کے پمز اسپتال پہنچے، مگر ایک ہفتہ تکلیف سہنے کے بعد آج نوجوان دم توڑ گیا۔

مصعب آفتاب کی ناگہانی موت پر علاقے میں گہرے دکھ اور صدمے کی فضا قائم ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زہریلے سانپ کے کاٹنے کے واقعات آئے دن پیش آ رہے ہیں، لیکن بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے حکومت اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں فوری طور پر اینٹی وینم ویکسین اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ آئندہ کسی بھی خاندان کو اس طرح کے صدمے سے نہ گزرنا پڑے۔

✨ نیاز میموریل اسپتال ہجیرہ ✨اب آپ کی جلد کے مسائل کا جدید اور مؤثر علاج دستیاب ہے۔ہر اتوار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تکڈ...
20/09/2025

✨ نیاز میموریل اسپتال ہجیرہ ✨
اب آپ کی جلد کے مسائل کا جدید اور مؤثر علاج دستیاب ہے۔

ہر اتوار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک

ڈاکٹر نایاب آصف (کنسلٹنٹ میڈیسن و ایستھیٹک فزیشن)
آپ کے لیے ڈرماتولوجی اور اسکن کیئر سے متعلق جدید ترین ٹریٹمنٹس پیش کریں گی۔

✔️ ہائیڈرا فیشل
✔️ جلد کی بیماریوں کا علاج
✔️ بیوٹی اور اسکن ریجووینیشن

📍 مقام: نیاز میموریل ہسپتال، بائی پاس روڈ،سٹار کالج کے قریب، ہجیرہ
📞 رابطہ: 0340-0397625

Address

THQ Hajira
Hajira

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hajira TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hajira TV:

Share

Category