Ap Bol News

Ap Bol News work as t v veporter

05/07/2025

کل مورخہ 6 جولائی بروز اتوار 10محرم الحرام
کوہ نور فوڈ کیو ہجیرہ بند رہے گا

افسوسناک خبر  وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جو بے قابو ہو کر دریائے نیلم م...
05/07/2025

افسوسناک خبر
وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جو بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگری۔ حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ۔
حادثہ زدہ گاڑی کار نمبری B 3725 کی ڈرائیونگ امیر خان ولد محمد یسین سکنہ ٹانڈا بوتھا مظفرآباد کر رہا تھا جس کے ہمراہ 05 خواتین اور 01 بچہ سوار تھے..

ڈرائیور سمیت پانچ خواتین کی ڈیڈ باڈیز دریا کنارے اور گہری کھائی سے مل چکی ہیں جنکو ریسکیو کیا جا رہا ہے تاہم بچے کی ڈیڈ باڈی تا حال نہ ملی ہے...

ہجيرہ آزاد کشميرعاشورہ، محرم کا 10 واں دن، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ہمارے ن...
05/07/2025

ہجيرہ آزاد کشمير
عاشورہ، محرم کا 10 واں دن، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسے امام حسین کی حق کیلئے عظیم جدوجہد، قربانی اور شہادت کا دن ہے۔ اس دن امام حسینؓ نے اپنے اصحاب اور اہلِ بیت کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ہمیں غیر متزلزل ایمان، راست بازی اور انصاف کے حصول کا انمول سبق سکھاتی ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔ ان کا لازوال پیغام آج ہمارے ساتھ گونجتا ہے، جو ہمیں اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

امام حسین کی قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی۔ یہ سرحدوں سے بالا تر ہو کر نسلوں اور براعظموں میں مسلمانوں کے ساتھ گونجتی ہے۔ یہ ایک یاددہانی ہے کہ انصاف، مساوات، اور انسانی وقار کے لیے ہماری جدوجہد کو غیر متزلزل عزم سے ہمکنار ہونا چاہیے۔ امام حسین کی فربانی ہمیں سکھاتی ہے کہ حق اور انصاف کے لیے کھڑا ہونا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا البتہ یہ وہ راستہ ہے جو دائمی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی طرف لے جاتا ہے۔

ہماری قوم اور پوری اُمتِ مسلمہ کو جن چیلنجوں اور آزمائشوں کا سامنا ہے، اس میں ہمیں امام حسین کی فربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ یاد رکھیں کہ حق پر ڈٹے رہنے اور مقاصد کے حصول کی راہ میں جو رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں انہیں صرف ثابت قدمی، قربانی اور اولوالعزمی سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔ آیئے ہم اپنی روزمرہ زندگی میں امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی قائم کردہ عظیم مثال کی تقلید کرنے کی کوشش کریں، جو ہمارے معاشرے میں روشنی کے مینار اور بہترین نمونہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہماری قوم اور امت مسلمہ پر رحم فرمائے اور ہمیں اسلام کی تعلیمات اور امام حسین کی عظیم میراث پر ثابت قدم رہنے کی توفیق اور رہنمائی عطا فرمائے۔

"""""سردار مصطفیٰ احمد ممبر عوامی ایکشن کمیٹی تحصیل ہجیرہ""""""

05/07/2025

ناڑ گلی پناگ شریف
محفل ذکرِ حسین علیہ الصلوۃ والسلام میں ایمان افروز خطاب ایڈمن حافظ ذوالقرنین حیدر

05/07/2025
05/07/2025

انتہائی افسوسناک نيوز/ہجيرہ
بھائ تنویر اکرم مرحوم کی نمازے جنازہ شام 4:00بجے درمن کوٹیریاں میں ادا کی جاۓ گی اللہ پاک مغفرت فرمائے آمين ثم آمين

04/07/2025

وادی نیلم گاڑی حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی ڈیڈ باڈیز اپنے آبائی گاؤں کی طرف روانہ

04/07/2025

انتہائی افسوسناک نيوز/نيلم وادی
نیلم وادی چلہانہ حادثہ ۔۔ہلاکتیں ۔۔ وادی نیلم چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی ہزاروں فٹ گہری کھائی میں دریائے نیلم کنارے جا گری ۔۔ حادثے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ۔۔گاڑی وادی نیلم سے مظفرآباد کی جانب آ رہی تھی۔ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔حادثے کی وجوہات کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ۔ ایس ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔مقامی افراد نے دو لاشیں ریسکیو کرلی ہیں ۔۔ہمارے ہاں اب ریسکیو کا لفظ لاشوں کے لیے ہی بولا جارہا ہے اور غلط العام ہوگیا ہے تو ہم بھی یہاں مرحومین کے اجساد اوپر سڑک پر پہنچانے کو ریسکیو ہی کہیں گے ۔۔

04/07/2025

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس کے نوجوان سرخیل کامریڈ زاہد کی نماز جنازہ آبائی گاؤں نڑول ہجیرہ میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں تنظیم کی مرکزی قیادت اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء نے کامریڈ زاہد کی انقلابی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کے کامریڈ زاہد کے نظریات پر کار بند رہتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

04/07/2025

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس کے نوجوان سرخیل کامریڈ زاہد کی نماز جنازہ آبائی گاؤں نڑول ہجیرہ میں ادا کی گٸی

Address

Hajira

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ap Bol News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share