27/04/2023
💚
(((پریس ریلیز)))
پاکستان زندہ باد موومنٹ کے
مرکزی سینئر وائس چیئرمین
سید ذاکر شاہ آفریدی PZM
پاکستان کا امن اہل پاکستان کے اتحاد کا متقاضی ہے
اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ اس نے ہمیں پاکستان جیسا پیارا اور خوبصورت وطن عطا فرمایا ہے۔
اس وطن کی اہمیت کا اندازہ ہمیں آج ہمارے گردوپیش کے ممالک میں مقیم مسلمانوں کی خراب حالت دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے کیونکہ جو آزادی‘ تحفظ‘ سلامتی‘ عزت‘ وقار‘ طاقت‘ قوت‘ دینی و مذہبی آزادی ہمیں پاکستان میں بآسانی میسر ہے وہ ان مسلمانوں کو حاصل نہیں۔
یہ وطن اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت و برکت اور ہمارے اسلاف اور مسلمانوں کی بیشمار قربانیوں کی وجہ سے حاصل ہوا تھا۔
قائداعظم محمدعلی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے دوقومی نظریہ پہ وطن کی بنیاد رکھی جس کا احساس آج مسلمانانِ ہند کو بھی ہو رہا ہے۔
پاکستان کے باسی مختلف اقوام سے تعلق رکھتے ہیں۔ چاہے کوئی پنجابی, بلوچی, سندھی, مہاجر ۔ پختون, کش میری یا سرائیکی ہو لیکن وہ صرف پاکستانی ہے۔
ایسے ہی سبھی کلمہ گو مسلمان ہیں چاہے وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں۔ مگر پھر بھی اندرونی یا بیرونی دشمن عداوت کی چنگاری چھوڑ کر ہمیں باہم دست و گریباں کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔
ایک طرف لسانیت کو ہوا دی جاتی ہے تو دوسری طرف فرقہ واریت کی آگ لگائی جاتی ہے۔
پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرونی طاقتیں ہمارے اندر موجود کالی بھیڑوں کو استعمال کرکے ہمارے امن اور اتحاد کو برباد کرتی آئی ہیں۔
ہم مسلمان ہیں اور پاکستانی ہیں۔ یہ دو نکات ہمیں متحد کرنے کے لیے کافی ہیں۔ جب ہم اپنی روز مرہ زندگی میں دوسری قوموں اور دوسرے مسالک کے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور برتاؤ رکھتے ہیں تو پھر ملکی سطح پہ ایسی کیا مجبوری ہوتی ہے جو ہم مسلمان اور پاکستانی بن کے نہیں سوچتے؟
لسانیت اور فرقہ واریت کی آگ لگانا دشمن کا آسان ہدف ہے۔
اور ہم خود یہ موقع دشمن کو فراہم کرتے ہیں۔
اللہ تو قرآن میں فرماتا ہے
وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا وَّلاَ تَفَرَّقُوْا: ’’اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھام لو مل جل کر اور تفرقے میں نہ پڑو۔‘‘
مگر افسوس ہم دوسرے مسالک کے لوگوں کے لیے دلوں میں بغض رکھتے ہیں۔ ہم اپنے علاوہ دوسری اقوام کو حقیر سمجھتے ہیں۔ حالانکہ سبھی مسلمان اور پاکستانی ہیں۔
ہمارا اتحاد پاکستان کے امن اور سلامتی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہمارا متحد ہونا ہمارے دشمن کی شکست ہے۔
آئیے ہم سب مل کے عہد کریں کہ اپنے سبھی ہم وطنوں کے لیے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کریں گے۔
ہم صرف اور صرف مسلمان اور پاکستانی بن کے اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ ان شاءاللہ۔
بات ہے سمجھنے کی
ہم سب کا پاکستان
اسلام زندباد
افواج پاکستان زندباد
پاکستان ہمیشہ پائندہ باد💚
🌺آمین یا رب العالمین🌺
🇵🇰