
16/08/2025
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن تمام طے شدہ مصروفیات ترک کر کے کل بروز اتوار خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ امیر جماعت اس دورے میں الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی شمالی کے پی عنایت اللہ خان بھی امیر جماعت کے ہمراہ ہوں گے۔