28/09/2025
جمعیت علماء اسلام ہنگو 28 ستمبر کو کسٹ کیمپس ہنگو میں امن کے لیے نوجوانوں کے کردار پر ایک سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی ،سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوان بحالی امن میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مفتی سید جنان نے کہا کہ ریاست اور حکومت اگر نوجوان نسل کو موجودگی مسائل کے تناظر میں اعتماد میں لیتی تو آج ہمیں ایسے سیمینارز کی ضرورت نہ پڑتی انہوں نے کہا کہ بے زبان لوگوں کو اسمبلیوں میں بٹھایا جاتا ہے جس سے مسائل جنم لیتے ہیں