𝐀𝐍𝐀𝐑 𝐂𝐇𝐈𝐍𝐀 𝐎𝐅𝐅𝐈𝐂𝐈𝐀𝐋

  • Home
  • Pakistan
  • Hangu
  • 𝐀𝐍𝐀𝐑 𝐂𝐇𝐈𝐍𝐀 𝐎𝐅𝐅𝐈𝐂𝐈𝐀𝐋

𝐀𝐍𝐀𝐑 𝐂𝐇𝐈𝐍𝐀 𝐎𝐅𝐅𝐈𝐂𝐈𝐀𝐋 THANK YOU FOR FOLLOW or page ANAR CHINA آفیشل 🥀 FOR MORE INFO

21/10/2025

🌧️ اعلانِ نمازِ استسقاء 🌧️
الحمدللہ! رحمتِ باری تعالیٰ کے حصول کے لیے انشاءاللہ کل صبح 7:15 بجے نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی۔
تمام اہلِ ایمان سے گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اللہ تعالیٰ سے بارشِ رحمت کی دعا کریں۔

بمقام جامعہ مسجد عید گاہ انارچینہ
وقت: صبح 7:15 بجے

اللّٰہ ہم پر اپنی رحمت نازل فرمائے، آمین 🤲
𝐀𝐍𝐀𝐑 𝐂𝐇𝐈𝐍𝐀 𝐎𝐅𝐅𝐈𝐂𝐈𝐀𝐋 Shah G Bangash M***i Ameer Ullah BanGash خائستہ آناچینہ SaeedAhmed Bangash

انتہائی غم کی خبر ہنگو کے قابل ترین ڈاکٹر فضل سبحان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفرد...
18/10/2025

انتہائی غم کی خبر
ہنگو کے قابل ترین ڈاکٹر فضل سبحان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔

آگ مت لگاو اسوقت دو بھائیوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے اور مثبت سوشل میڈیا کمپئین کی ضرورت ہےقرآن کہتا ہے:“وَإِن طَائِف...
17/10/2025

آگ مت لگاو اسوقت دو بھائیوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے اور مثبت سوشل میڈیا کمپئین کی ضرورت ہے

قرآن کہتا ہے:

“وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا…”
(سورۃ الحجرات: 9)
یعنی اگر دو مسلمان گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔

آج جب ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوں کی خبریں سنتے ہیں، دل خون کے آنسو روتا ہے۔ دو مسلم ملک، دو برادر قومیں، جن کے رشتے ایمان، زبان، ثقافت اور خون سے جڑے ہوئے ہیں —🤲💝🤲
اللہ تعالی امن اور عافیت کا فضاءقائم کردیں ....🤲

17/10/2025

جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کرناافضل ہے

احادیث شریفہ میں اس کے بڑے فضائل مذکور ہیں؛

چنانچہ نبئ پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

کہ جو شخص جمعہ کے روز سورہ کہف پڑھے

وہ اگلے آٹھ دن تک ہر فتنہ سے محفوظ رہے گا،

حتی کہ اگر دجال نکل آئے تو اس کے فتنے سے بھی محفوظ رہے گا۔۔

جزاکم اللہ خیرا کثیرا

خوشخبری ؟اسماعیل شاہ دودھ فروش اب آپ کو تازہ دودھ اسماعیل شاہ کے دوکان پر ملی گی فی کلوگرام 200 روپے نیز ٹیکہ کیلئے پہلے...
16/10/2025

خوشخبری ؟
اسماعیل شاہ دودھ فروش اب آپ کو تازہ دودھ اسماعیل شاہ کے دوکان پر ملی گی فی کلوگرام 200 روپے نیز ٹیکہ کیلئے پہلے رابطہ کرلیں
Phone. Number
0337-3122399
Shah G Bangash خائستہ آناچینہ 𝐀𝐍𝐀𝐑 𝐂𝐇𝐈𝐍𝐀 𝐎𝐅𝐅𝐈𝐂𝐈𝐀𝐋 Haqani Bangash 𝐄𝐗𝐏𝐋𝐎𝐑𝐄 𝐓𝐎𝐆𝐇 𝐒𝐀𝐑𝐀I

14/10/2025

شادی کی ایک تقریب میں ایک شخص نے اپنے پرائمری اسکول کے استاد کو دیکھا، جنہوں نے اسے تقریباً 35 سال پہلے پڑھایا تھا۔
وہ محبت و عقیدت سے لپک کر استاد کے پاس گیا، کچھ جھجکتے ہوئے پوچھا:
"استاد جی، کیا آپ کو یاد ہے، میں کون ہوں؟"

استاد نے نرمی سے کہا:
"معاف کرنا بیٹے، پہچان نہ پایا۔"

شاگرد نے آہستہ لہجے میں کہا:
"میں وہی لڑکا ہوں جس نے ایک بار کلاس میں ساتھی بچے کی گھڑی چرا لی تھی۔
جب وہ بچہ رونے لگا تو آپ نے ہم سب کو کھڑا کر کے جیبیں چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔
مجھے لگا اب سب کے سامنے رسوائی ہو گی، سب ہنسیں گے، میری عزت خاک ہو جائے گی۔
لیکن، آپ نے سب سے پہلے ہم سب کو دیوار کی طرف منہ کر کے آنکھیں بند کرنے کا کہا، پھر سب کی جیبیں چیک کیں، اور جب میری باری آئی تو آپ نے میری جیب سے وہ گھڑی نکال لی، لیکن کسی کا نام نہ لیا، کچھ نہ کہا۔
گھڑی واپس اس بچے کو دے دی، اور بات وہیں ختم کر دی۔
نہ کوئی سزا، نہ تضحیک، نہ شرمندگی۔
اسی دن سے میں نے تہیہ کر لیا کہ زندگی میں کبھی کچھ چوری نہیں کروں گا۔

تو استاد جی، آپ کو یہ واقعہ ضرور یاد ہو گا۔"

استاد مسکرائے، کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا:
"ہاں بیٹے، مجھے وہ واقعہ یاد ہے
لیکن جو بات تم نہیں جانتے وہ یہ ہے کہ میں نے بھی تم سب کی جیبیں آنکھیں بند کر کے چیک کی تھیں۔
تاکہ نہ مجھے معلوم ہو چور کون تھا، اور نہ میرے دل میں اس کے لیے کوئی گِرہ رہ جائے۔"

یہی ہوتا ہے ایک سچا استاد
جو صرف علم نہیں دیتا، کردار بھی بناتا ہے۔

13/10/2025

Alhamdullilah
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلی منتخب

ہم جمعیت علمائے اسلام ضلع ہنگو کے کامیاب مجلس عمومی اجلاس پر ضلعی جماعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں منجانب:- جمعیت علمائے...
10/10/2025

ہم جمعیت علمائے اسلام ضلع ہنگو کے کامیاب مجلس عمومی اجلاس پر ضلعی جماعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
منجانب:- جمعیت علمائے اسلام ضلع ہنگو

05/10/2025

یا اللہ خیر ہوائی طوفان اور تیز بارش شروع ۔

05/10/2025

موسم الرٹ
گرمی اور سردی کے اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں سردی اج سے اکتوبر کو چارج سنبھالنے کے لیے تیار جبکہ گرمی چارج دینے سے مکمل انکاری ہے اب فائنل مذاکرات جاری ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی تاریخوں کا اعلان ہو گیا 10اکتوبر کو گرمی اپنی سیٹ چھوڑے گی جبکہ سردی کو 10اکتوبر کو چارج ملے گا
گرمی اپنا جتنا زور لگانا ہے لگا لے لیکن 20 اکتوبر کے بعد کوئی ایکسٹینشن نہیں ہے۔
گرمی دھاندلی کرنا چاھتی ھے لیکن سردی نے کل رات کو انٹری ڈال دی امید ھے کہ گرمی بھاگ جائیگی 😜😜

ماشاءاللہ گاؤں میں ہلکی پھلکی بارش کے بعد خوشگوار موسم ☁️🌧️    𝐄𝐗𝐏𝐋𝐎𝐑𝐄 𝐓𝐎𝐆𝐇 𝐒𝐀𝐑𝐀I ANAR CHINA آفیشل Shah G Bangash M***i ...
05/10/2025

ماشاءاللہ
گاؤں میں ہلکی پھلکی بارش کے بعد خوشگوار موسم ☁️🌧️


𝐄𝐗𝐏𝐋𝐎𝐑𝐄 𝐓𝐎𝐆𝐇 𝐒𝐀𝐑𝐀I ANAR CHINA آفیشل Shah G Bangash M***i Ameer Ullah BanGash خائستہ آناچینہ

Address

Hangu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐀𝐍𝐀𝐑 𝐂𝐇𝐈𝐍𝐀 𝐎𝐅𝐅𝐈𝐂𝐈𝐀𝐋 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share