03/07/2026
ہمارے گاؤں کے معزز مشران سے ایک سوال ہے: کیا سڑک پانی سے زیادہ ضروری ہے؟ آج ہمارے گاؤں کے لوگ پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں، مگر افسوس کہ اس بنیادی مسئلے پر کوئی سنجیدہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ ترقی صرف سڑکوں سے نہیں، بلکہ عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے ہوتی ہے۔ ہم تمام ذمہ دار افراد سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پانی کے مسئلے کو فوری ترجیح دی جائے، کیونکہ پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔