Harappatv

Harappatv ہڑپہ ٹی وی پر انٹرویوز اور اشتہارات کیلئے کریں
مزید خبروں کیلئے ہمارا Facebook پیج لائک کریں شکریہ

ساہیوال محکمہ اسپیشل برانچ کی ٹیم کی بڑی کاروائی، ڈی  ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سے سرکاری میڈیسن چوری کرنے والا بے نقاب،اسپتا...
19/01/2023

ساہیوال محکمہ اسپیشل برانچ کی ٹیم کی بڑی کاروائی، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سے سرکاری میڈیسن چوری کرنے والا بے نقاب،اسپتال میں بطور سٹور کیپر ملازم بلال امین ہی میڈیسن چوری کرنے والا نکلا،کچھ ماہ پہلے بھی ڈی ایچ کیو اسپتال کی میڈیسن بڑی زیادہ تعداد میں چوری ہوئی تھی لیکن اسپتال کے عملے کی ملی بھگت کے ساتھ اس معاملے کو دباء دیا گیا تھا،اسپیشل برانچ کی ٹیم کی نشان دہی پر پولیس اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے بلال امین کے محلہ کے پرائیوٹ کلینک پر کامیاب ریٹ کیا،جہاں سےسرکاری میڈیسن بڑی تعداد میں پکڑی گئی کلینک پر موجود پریکٹشنر سے جب میڈیسن کے بارے پوچھا گیا کہ آپ نے یہ میڈیسن کہاں سے لی ہے تو کلینک پر موجود راشد نامی پریکٹشنر نے اسپیشل برانچ کی ٹیم کو اپنا وڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ میڈیسن عرصہ دراز سے ہمیں ڈی ایچ کیو اسپتال کا ملازم بلال امین سیل کرتا آ رہا ہے ہم بلال امین سے یہ سرکاری میڈیسن خرید کرتے ہیں وہ ہمیں خود ہمارے کلینک پر آکر یہ سرکاری میڈیسن فروخت کرتا ہے،بلال امین اور اس کے ساتھ عرصہ دراز سے یہ میڈیسن چوری کرتے ہیں اور ساہیوال کے مختلف پریکٹیشنرز کو سیل کرتے آرہے ہیں ان کے ساتھ اسپتال کے ڈاکٹرز بھی اس میڈیسن چوری میں شامل ہیں،جس پر اسپیشل برانچ کی ٹیم کے ساتھ محکمہ ہیلتھ کے ڈی ایچ او نے راشد کلینک اور اکرام مسیح کلینک کو فوری طور پر سیل کر دیا جس پر سرکاری میڈیسن کو اپنی تحویل میں لے لیا،اور ساتھ میں ان کو غیر قانونی طور پر کلینک چلانے اور سرکاری میڈیسن سیل کرنے پر بھاری جرمانہ بھی کیا ساتھ ساتھ ان کلینک پریکٹشنر کو کل متعلقہ تھانہ میں آ کر بلال امین کے خلاف بیان لکھوانے کا کہا، ساہیوال کے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور پرنسپل،ایم ایس ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کی سرکاری میڈیسن چوری کرنے والے اس بلال امین کو فوری طور پر اسپتال کی نوکری سے فارغ کیا جائے اور اسے گرفتار کرکے اتنے سالوں سے چوری ہونے والی میڈیسن کی رقم وصول کی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے
Whatsapp copy past

: مبارکباد۔۔۔۔ ہڑپہ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی دن رات محنت، حلقہ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے جہاں مخالفین پریش...
19/01/2023

: مبارکباد۔۔۔۔ ہڑپہ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی کی دن رات محنت، حلقہ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے جہاں مخالفین پریشان ہیں وہاں پارٹی قائدین ان کے اس جذبے و پارٹی کے لیے مخلصانہ خدمات کو سراہتے ہوئے محترمہ کو پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ ساہیوال ڈویژن کی صدر کے عہد کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ نوٹیفیکیشن جاری۔۔۔
مستقبل میں عوامی لیڈر کی بیٹی کو عوامی خدمت کے پیشِ نظر ایک طرف پارٹی میں مختلف عہدوں سے نوازا جارہاہے تو دوسری طرف انہیں ایک بڑے پیمانے پر سیاسی میدان میں اترنے کی بھی نوید سنائی جا رہی ہے،
اسی تناظر میں دیکھا جائے تو دختر ہڑپہ کو سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے عزتیں ملنا، ان کی بابل کی طرح محنت اور اپنی پارٹی و حلقہ سے مخلصانہ الفت کا ثمر ہے۔
اہلیان ساہیوال سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکباد۔ اس موقع پر اہلیانِ حلقہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، ملک ندیم کامران و دیگر پارٹی راہنمائوں کا دلی طور پر مشکور ہیں

18/01/2023
18/01/2023

بصد افسوس
رفیق احمد شہزاد اسسٹنٹ/ریڈر ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال کے بڑے بھائ محمد حفیظ جو کہ رضائے الٰہی سے وفات پا گےء ہیں۔
ان للہ وان الیہ راجعون۔جن کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مائی شاہ قبرستان میں ادا کی جائے گی ٫

ساہیوال ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہساہیوال چار ڈاکو پل بازار ناکہ پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئےساہیوال ...
18/01/2023

ساہیوال ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ

ساہیوال چار ڈاکو پل بازار ناکہ پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے
ساہیوال ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی عمر دراز اور انکی ٹیم نے ڈاکووں کا پیچھا کیا اور جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب
دونوں ڈاکووں کی شناخت کاشف منظور ، حمزہ کے ناموں سے ہوئی ذرائع

زمان رشید وٹو سب انسپکٹر(ایس ایچ او قبولہ)اینٹی کرپشن ساہیوال کے مقدمہ میں تھانہ قبولہ سے گرفتار.ملک افضال سرکل آفیسر نے...
17/01/2023

زمان رشید وٹو سب انسپکٹر(ایس ایچ او قبولہ)اینٹی کرپشن ساہیوال کے مقدمہ میں
تھانہ قبولہ سے گرفتار.ملک افضال سرکل آفیسر نے ہمراہ ریڈنگ ٹیم تھانہ سے گرفتار کیا
مقدمہ نمبر 30-2021.ایس ایچ او زمان رشید وٹو کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا

16/01/2023

پنجاب کی عوام کیلئے خوشخبری۔۔
آج سے تمام ایم پی اے اور ایم این اے کے نمبر کھلے ہوں گے آپ کال کر سکتے ہیں جن جن کی فوتگیوں ہو گئی ہیں اور جن جن کی شادیاں اور ختنے متوقع ہیں وہ اس سنہری موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں بالخصوص خوشامدی اور ٹاوٹس کے لیے یہ بڑا سنہری موقع ہے
واٹس اپ بھی بات ہو سکتی ہے
شکریہ

16/01/2023

ساہیوال پولیس ایس ایچ اوز کے تبادلہ جات
ڈی پی او ساہیوال جناب صادق بلوچ نےدو تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے ۔اعجاز اسلم سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تھانہ بہادرشاہ، سب انسپکٹر ظفر خاں کو ایس ایچ او تھانہ فتح شیر، سب انسپکٹر ندیم انور کو انچارج چوکی شریں والا اور سب انسپکٹر ذیشان اکرم کوریڈر ڈی پی او تعینات کر دیا گیا۔ذرائع

16/01/2023
16/01/2023

ساہیوال تھانہ سٹی کےعلاقہ دھوبی محلہ میں ڈکیتی کی واردات.موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو نبیل نامی تاجر سےگن پوائنٹ پر 27 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے،ذرائع

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ایک متفقہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو...
15/01/2023

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ایک متفقہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور قائدِ حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو مراسلے جاری کر دیے گئے!

14/01/2023

میرداد معافی بارشن کے پاس واردات طارق سندھی سے ساڑھے 6 لاکھ روپے گن پوائنٹ پر چھین لیے گئے واقع مغرب ٹائم پیش آیا

Address

Harappa, Harappa Road
Harappa Road

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Harappatv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Harappatv:

Share