Haripur News

Haripur News Latest Haripur Headlines and News updates

Read latest Haripur News, Headlines of today and archives

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ٹریلز پر عوام...
17/08/2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ٹریلز پر عوام کے لیے داخلہ بند کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ہلز کی ہائیکنگ ٹریلز کی بندش کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق شہر اور اطراف میں بارشوں اور شہریوں کی حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق مارگلہ ہلز کی ٹریل نمبر 2، 3، 4 اور 5 پر شہریوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔ چاروں ہائیکنگ ٹریلز پر پابندی کا اطلاق 19 اگست تک رہے گا۔

جاپانی rover کی چاند سے لی گئی طلوعِ زمین کی ایک دلفریب تصویر!مگر یہ وہ زمین نہیں جو ہم اپنے قدموں تلے روندتے پھرتے ہیں ...
17/08/2025

جاپانی rover کی چاند سے لی گئی طلوعِ زمین کی ایک دلفریب تصویر!
مگر یہ وہ زمین نہیں جو ہم اپنے قدموں تلے روندتے پھرتے ہیں … یہ وہ زمین ہے جو خلا کی وسعتوں میں ایک نیلا، تنہا، ننھا سا دائرہ ہے، اور بس۔ ذرا اور دور سے دیکھو تو ایک ذرہ! ۔۔۔ آب و ہوا، پہاڑ، دریا، صحرا، جنگل، بیابان ۔۔ انسان اور حیوان، جنگ اور امن، نفرت و محبت ۔۔ سب کچھ اس چھوٹے سے نیلے دائرے میں قید ہے۔ نہ ملکوں کی سرحدیں دِکھتی ہیں، نہ رنگ و نسل، نہ زبان و مذہب ۔۔ بس ایک وحدت، ایک اکائی: انسانیت ۔۔ اگر یہ زمین مٹ جائے تو ساری تہذیبیں، ساری محبتیں، ساری نفرتیں ۔۔ ایک لمحے میں نابود ہو جائیں ۔۔۔

تو ہم کس چیز پر نازاں ہیں؟ کیا بہتر نہیں ہم اُس ہستی کی طرف رجوع کریں جس نے یہ سب کچھ پیدا کیا؟

17/08/2025
17/08/2025

یہی تو قیامت ہے۔۔۔
بونیر کی فضا آج اعلانوں سے لرز رہی ہے۔
پہلا اعلان — قریبی گاؤں کے لوگ آؤ، قبریں کھودنے والے ہاتھ کم پڑ گئے ہیں۔
دوسرا اعلان — کفن ختم ہوگئے ہیں، جو میسر ہوں وہ پہنچاؤ
تیسرا اعلان — مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں کی ہے۔ اے بستی کی بیٹیو! غسل دینے کے لیے ہسپتال پہنچو۔
چوتھا اعلان بونیر کے نوجوان ختم ہوگئے ہیں، صوابی اور مردان والو! اپنے جگر کے ٹکڑے دو، ہمارے کندھوں کو سہارا دو، ہماری قبروں کو مٹی دو۔
یہ مناظر، یہ اعلان۔۔۔ کسی سانحے کی نہیں بلکہ قیامت کے اتر آنے کی گواہی دیتے ہیں۔😥😥

Big shout out to my newest top fans! 💎 Aazad JournalistDrop a comment to welcome them to our community,
17/08/2025

Big shout out to my newest top fans! 💎 Aazad Journalist

Drop a comment to welcome them to our community,

تحصیل چیئرمین ہری پورسمیع اللہ‎ خان نے کہا ہے کہ باجوڑ، بٹگرام، بونیر اور مانسہرہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیل...
16/08/2025

تحصیل چیئرمین ہری پورسمیع اللہ‎ خان نے کہا ہے کہ باجوڑ، بٹگرام، بونیر اور مانسہرہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب سے سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور انتہائی افسوس ہوا ہے، صوبے میں سیلاب میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور مالی نقصان صرف متاثرین کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا نقصان ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کی تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

گھریلو تنازعہ افسوسناک خبرجمعیت علماء اسلام ضلع مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ مبینہ طور پر اپنے بیٹے کی فائرنگ سے شدید...
16/08/2025

گھریلو تنازعہ

افسوسناک خبر
جمعیت علماء اسلام ضلع مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ مبینہ طور پر اپنے بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کا دوسرا بیٹا (عصمت اللہ، جو لیویز فورس میں ملازم تھا) اپنی والدہ سمیت جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک بیٹی شدید زخمی ہے۔
ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

16/08/2025

چوہدری نعمان کو پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل ہری ہری پور کا پریزیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یوسی سرائے نعمت خان کے تمام علاقوں کو ہری پور شہر سے ملانے والی واحد سڑک جگہ جگہ سے تباہی کے دہانے پر
16/08/2025

یوسی سرائے نعمت خان کے تمام علاقوں کو ہری پور شہر سے ملانے والی واحد سڑک جگہ جگہ سے تباہی کے دہانے پر

Address


Telephone

+923341055039

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haripur News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haripur News:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share