Hill TOP News

Hill TOP News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hill TOP News, Haripur.

News Update Media Social media Social problem, Tourism, Explorer beautiful place Update everything else Sports Telent,

27/09/2025
27/09/2025

حویلیاں چنالی میں ظلم کی انتہا
ورثا کا ڈی ایس پی آفس کے باہر خودسوزی کا اعلان، ظالم شخص کے خونخوار کتے نے خاتون کا ہاتھ نوچ ڈالا
حویلیاں کے علاقے چنالی میں ایک بااثر اور ظالم شخص نے درندگی کی تمام حدیں عبور کر دیں۔ بزرگ اور دو بہنوں پر وحشیانہ تشدد کے بعد خونخوار کتا چھوڑ دیا، جس نے ایک معصوم عورت کا ہاتھ بری طرح نوچ ڈالا۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے نہ صرف خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے کپڑے پھاڑ کر ان کی عزت بھی مجروح کی۔ اہلِ محلہ نے موقع پر پہنچ کر خواتین کی جان بچائی۔
متاثرہ خاندان کے ورثا نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری انصاف نہ ملا تو وہ سوموار کے روز ڈی ایس پی آفس حویلیاں کے باہر خودسوزی کریں گے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو فوری انصاف دیا جائے۔

27 ستمبر : پشاور جلسہہم نکلیں گے تو خان نکلے گا! پشاور تیار ہے آ رہا ہے پاکستان
27/09/2025

27 ستمبر : پشاور جلسہ

ہم نکلیں گے تو خان نکلے گا!

پشاور تیار ہے
آ رہا ہے پاکستان

26/09/2025

پاکستان غـزہ کے ساتھ کھڑا ہے
"سب سے چھوٹے تابوت سب سے بھاری ہوتے ہیں"
وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، شہباز شریف کا اقوامِ متحدہ میں خطاب

ہری پور میڈیکل آفیسرز کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں — عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیاعدالت نے حکومت سے استفسار کیا ہے کہ ...
17/09/2025

ہری پور میڈیکل آفیسرز کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں — عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

عدالت نے حکومت سے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے یہ بھرتیاں کس بنیاد پر کی گئیں۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ عوام کے لیے میرٹ لسٹ کیوں شائع نہیں کی گئی اور بغیر میرٹ لسٹ کے کس اصول پر تقرری کے لیٹر جاری کیے گئے۔

مزید برآں عدالت نے نشاندہی کی کہ اسکریننگ ٹیسٹ میں ٹاپ لسٹ میں شامل امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا۔ عدالت نے پوچھا کہ میرٹ لسٹ کے مطابق ٹاپ پر آنے والے ڈاکٹروں میں سے صرف 3 کو منتخب کیا گیا، جبکہ باقی 13 منتخب شدہ امیدوار تو میرٹ لسٹ میں موجود ہی نہیں تھے۔

عدالت نے ہدایت دی ہے کہ حکومت 14 دن کے اندر ان تمام نکات پر تفصیلی جواب جمع کروائے۔

17/09/2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہوائی جہاز کی سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے شاندار استقبال کیا۔
🇵🇰🇸🇦

16/09/2025

ایبٹ آباد میں زمین کے تنازع پرجھگڑا،بااثر ملزمان نے مبینہ طور پر خواتین پر کتے چھوڑ دیئے ،،، ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کے گاؤں چنالی میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑا زمین سے درخت کاٹنے کے معاملے پر شروع ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بااثر ملزمان نے خواتین پر کتے چھوڑ دیئے، جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں جھگڑے کے دوران چوہدری اقبال نامی شہری کو بھی ڈنڈوں کے وار سے زخمی کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع تھانہ لورہ پولیس کو دی گئی اور تحریری درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ تاہم اب تک مقدمہ درج نہ ہوسکا درخواست گزار کا الزام ہے کہ ملزمان تحریک انصاف کے مقامی ایم پی اے کے قریبی رشتے دار ہیں، اسی وجہ سے پولیس ایکشن نہیں لے رہی۔ دوسری جانب، ہم نیوز کی جانب سے واقعے کے حوالے سے پولیس کا مؤقف جاننے کی کوشش کی جارہی ہے

ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود یونین کونسل راہی پھلہ کے محلہ سیداں بگلہ میں اٹھارہ سالا ف،ک بارہ بور رائفل کا کارتوس لگ...
15/09/2025

ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود یونین کونسل راہی پھلہ کے محلہ سیداں بگلہ میں اٹھارہ سالا ف،ک بارہ بور رائفل کا کارتوس لگنے سے جان بحق،
غفلت یا حادثہ، تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے،

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود گاوں راہی کے محلہ سیداں بگلہ میں آج صبح ساڑھے آتھ بجے افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی کے والد اکٹیر شاہ اپنے مکان کی چھت پر کسی کام کے سلسلے میں مصروف تھے.
اس اثناء میں فائر کی آواز سنائی دی جب والد چھت سے نیچے آیا تو بچی موقع پر آخری سانسوں میں زندگی کی کشمکش میں مبتلا تھی کچھ ہی دیر بعد ف ،ک جان کی بازی ہار گئی،
اٹھارہ سالہ ف، ک گزشتہ سال ہی لورہ کے معروف نجی تعلیمی ادارہ مسلم اکیڈمی اسکول اینڈ کالج سے بارہویں جماعت کے امتحان سے کامیاب ہوئی تھی اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے سوچ وچار کر رہی تھی،
پولیس ذرائع کے مطابق بچی کے چھوٹے بھائی سے رائفل کے بٹن پر ہاتھ لگ جانے سے بندوق سے فائر نکل گیا جو برابر اپنی ہی بہن کو جا کر لگا جسکے نتیجے میں آٹھارہ سالا ف، ک جانبحق ہوئی،
جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی بچی کے والد اکٹیر شاہ پاکستان آرمی مری سنٹر میں ملازمت کر رہے ہیں، چھٹی گزارنے گھر آئے، مکئی کی فصل کو جنگلی حیات کے نقصان سے بچا رہے تھے رات بھر شکار کی غرض سے بندوق میں کارتوس ڈالنے کے بعد نکالنا بھول گئے ،
کمرے میں رائفل بچے کے ہاتھ لگ گئی جسکے بعد بچے نے بندوق کے بٹن پر ہاتھ دبایا جس سے قریب کھڑی اپنی بہن اسکا شکار ہو گئی،
مرنے والی بچی کے ورثاء نے کسی پر دعویداری نہیں کی تاہم کوئی ملزم نامزد تاحال نہیں،
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لورہ ذرائع کے مطابق بچی کو قریب سے کارتوس لگا جو بائیں سائیڈ سے ہوتا ہوا گردن سے پار ہو گیا جس سے موت واقع ہو گئی،
حادثاتی المناک خبر تیزی سے پھیل گئی بچی کے کلاس فلو سکول و کالج انتظامیہ بھی صدمہ سے نڈھال اور غم زدہ ہیں۔
Hill TOP News

15/09/2025

*"روشنی کا سفر | امیدِ سحر ویلفیئر ٹرسٹ کا کامیاب فری آئی کیمپ 👁️✨"*

"الحمدللہ 🌸 *امیدِ سحر ویلفیئر ٹرسٹ اپر خانپور* کے زیرِ اہتمام فری آئی کیمپ کامیابی سے اختتام پزیر ہوا۔

*✅ 400+ مریضوں کا مفت معائنہ 👨‍⚕️*
*✅ مفت ادویات اور ڈراپس 💊*
*✅ 150 مریضوں کو مفت عینکیں 👓*
*✅ 50 مریض آپریشن و سرجری کے لیے ریفر 🏥*

یہ کیمپ صرف علاج نہیں تھا بلکہ ✨ روشنی کا سفر ✨ تھا، جس نے سینکڑوں گھروں میں خوشیاں واپس لوٹائیں۔ 🌍❤️"
✍️ *بقلم: فیصل عباسی*
*(ONE MAN SHOW)*

جامعة الزھراء کو جہاں دیگر اللہ پاک کی طرف سے ترقیاں حاصل ہوئی وہاں یہ کامیابی بھی بہت بڑی ھے جب جامعہ کا سٹاف اتنا قابل...
13/09/2025

جامعة الزھراء کو جہاں دیگر اللہ پاک کی طرف سے ترقیاں حاصل ہوئی وہاں یہ کامیابی بھی بہت بڑی ھے

جب جامعہ کا سٹاف اتنا قابل اور باصلاحیت ہوگا تو یقینا مثبت نتائج سامنے آئیں گے .

اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے کرم فرمایا

تمام اہل علاقہ اور ادارہ سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ھے

Address

Haripur

Telephone

+923225042877

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hill TOP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hill TOP News:

Share