CID news

CID news CiD news

*ہری پور*ڈی ایچ کیو کے قریب گیس دھماکہ، 1 جانبحق 4 زخمی *ہری پور* ہری پور کے گاؤں عالمہ میں گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ ...
27/02/2025

*ہری پور*
ڈی ایچ کیو کے قریب گیس دھماکہ، 1 جانبحق 4 زخمی

*ہری پور*
ہری پور کے گاؤں عالمہ میں گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
حادثے میں متاثرہ افراد کی معلومات درج ذیل ہیں۔

11 سالہ مسماۃ (ا) جانبحق
50 سالہ سعید زخمی
45 سالہ مسماۃ (ن) اختر زخمی
18 سالہ مسماۃ (م) زخمی
09 سالہ یاسین زخمی

06/05/2023

CiD بریکنگ نیوز

*ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں 12 ربیع الاول اور میلادانبؐی کے سلسلے میں ہونے والی محافل اور جلوس کی سیکورٹی ک...
05/10/2022

*ہری پور تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں 12 ربیع الاول اور میلادانبؐی کے سلسلے میں ہونے والی محافل اور جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس ڈی پی او سرکل خانپور کی زیر نگرانی علماء اکرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔*
ڈی پی او ہری کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل خانپور جمیل الرحمان نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ صدیق شاہ کے کوٹ نجیب اللہ میں میلادانبؐی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی محافل اور جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں منتظمین محافل کے ساتھ کثیر تعداد میں مقامی علماءا کرام نے شرکت کی ۔ایس ڈی پی او سرکل خانپور کو جلوسوں اور محافل کے بارے میں تفصیلی بریف کیا ۔ علماء و منتظمین نے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے اور قانون کی پاسداری کرنے کا یقین دلایا۔

*ڈی پی او آفس ہری پور میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔* پولیس جوانوں کے مسائل کو سننے کےلئے ڈی پی او آفس ہری پور میں ہف...
05/10/2022

*ڈی پی او آفس ہری پور میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔*

پولیس جوانوں کے مسائل کو سننے کےلئے ڈی پی او آفس ہری پور میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد ہوا۔ ماتحت پُرور خوبیوں کے حامل ڈی پی او ہری پور نے جوانوں کو درپیش مسائل سنے، چھٹیوں ،تقرری اور تبادلوں سمیت دیگر ضروری احکامات بھی جاری کئے۔

*ہری پور سرکل خانپور میں 12ربیع الاول اورمیلادانبؐی کے سلسلے میں ہونے والی محافل اورجلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس ڈی پ...
05/10/2022

*ہری پور سرکل خانپور میں 12ربیع الاول اورمیلادانبؐی کے سلسلے میں ہونے والی محافل اورجلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے ایس ڈی پی او سرکل خانپورکی علماء اکرام کے ساتھ اپنے دفترمیں میٹنگ کا انعقاد۔*
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل خانپور جمیل الرحمان نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ خانپور کیڈٹ چن زیب تنولی کے سرکل خانپور میں میلادانبؐی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی محافل اور جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں منتظمین محافل کے ساتھ کثیر تعداد میں مقامی علماء کرام نے شرکت کی ۔جلوسوں اور محافل کے بارے میں تفصیلی بریف کیا ۔
علماء کرام و منتظمین نے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے اور قانون کی پاسداری کرنے کا یقین دلایا۔

*ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن ایبٹ آباد میر ویس نیاز کی جانب سےجاری  پولیس افسران اور جوانوں کی سائیکالوجیکل ہیلتھ کی سی...
05/10/2022

*ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن ایبٹ آباد میر ویس نیاز کی جانب سےجاری پولیس افسران اور جوانوں کی سائیکالوجیکل ہیلتھ کی سیریز کا دوسرا سیشن آج ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اعوان کی زیر نگرانی پولیس لائن میں منعقد کیا گیا۔*

ٹریننگ سیشن میں پولیس افسران،ڈسٹرکٹ پولیس ، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے جوانوں سمیت لیڈی کنسٹیبلان نے بھی شرکت کی.
ماہر نفسیات اسد شاد نے سٹریس مینجمنٹ اور ماہر نفسیات مشال قاضی نے کمیونیکیشن سکلز پر ٹریننگ دی۔
اس پروگرام کا مقصد پولیس افسران اور جوانوں کو سٹریس مینجمنٹ اور کمیونیکیشن سکلز سے متعلق ٹریننگ دینا ہے تاکہ سائلین اور شہریوں سے بہتر کمیونیکیشن ممکن ہو سکے۔
ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اعوان نے پولیس افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ کی روٹین ورک سے پولیس افسران و جوان زہنی کوفت کا شکار ہوجاتے ہیں اس ٹریننگ کا مقصد سٹریس کو کم کرنا ہے تاکہ پولیس افسران و جوان اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں ۔

*"ہری پور پولیس تھانہ سٹی کی کامیاب  کاروائی"*  *قتل کےمقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار، مقتول سے چھینا گیا کیری ڈبہ ،موبائل...
05/10/2022

*"ہری پور پولیس تھانہ سٹی کی کامیاب کاروائی"*

*قتل کےمقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار، مقتول سے چھینا گیا کیری ڈبہ ،موبائل فون اور آلہ قتل برآمد ۔*

ہری پور تھانہ سٹی چوکی ٹی آئی پی کی حدود کچھی روڈ پر 24 ستمبر2022 کو خالی پلاٹ سے دو ہفتہ قبل قتل شدہ دفنائی گئی،گلی سٹری نعش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت چن زیب ولد فضل الرحمان سکنہ مظفر آباد حال گھڑی پھلگراں حویلیاں کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی گمشدگی کی رپورٹ بھی چوکی رجوعیہ ضلع ایبٹ آباد میں قبل ازیں درج ہوئی تھی، اور مقدمہ بجرم 302 کے تھانہ سٹی ہری پور میں درج ہوا۔

ڈی پی او ہری پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ہیڈکواٹر فدا خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے جدید سائنسی و تکنیکی زرائع سے معلومات حاصل کر کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا جو بعد از وقوعہ خوشاب (پنجاب)کے علاقے میں روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان جاوید ولد عبدالحئی سکنہ داسو کوہستان حال کچھی روڈ اور اس کی بیوی مسماۃ (س) کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے مقتول سے چھینا گیا کیری ڈبہ نمبری LEE 7359 ،موبائل فون ، اصل شناختی کارڈ اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔

26/09/2022

Address

Haripur
Haripur
1979

Telephone

+923450722260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CID news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share