Xpose News

Xpose News گلی کوچوں سے عالمی حالات تک رکھے با خبر

اطلاع برائے عوام الناس
04/11/2024

اطلاع برائے عوام الناس

سرائے صالح کے قریب موٹر سائیکل اور سوزوکی کا حادثہ  موٹر سائیکل میں سوار امان اللہ خان سکنہ لورا چوک جان بحق جبکہ دوسرا ...
02/10/2024

سرائے صالح کے قریب موٹر سائیکل اور سوزوکی کا حادثہ
موٹر سائیکل میں سوار امان اللہ خان سکنہ لورا چوک جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے  خلاف کاروائیاں جاری۔تھانہ سرائے صالح کی حدود  محلہ بلال مسجد...
21/09/2024

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔

تھانہ سرائے صالح کی حدود محلہ بلال مسجد میں رات کی تاریکی میں گھر سےچوری کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم /ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹرکرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان عدنان علی ولد محمد اشرف سکنہ گجرانوالہ حال علی خان اور طاہر اختر ولد محمد دین سکنہ محمد عمر آباد سرائے صالح کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ رقم مبلغ 90 ہزار روپے ،کیمرہ مالیتی 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے 02 پستول اور موبائل فونز بھی برآمد کرلیے ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔

01/09/2024

افسوس ناک خبر
تھانہ کھلابٹ کی حدود میں ڈاکٹر عالم زیب ولد اورنگزیب سکنہ کھلابٹ نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر اپنی زندگی کی چراغ گل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹراما سنٹر منتقل۔زرائع

ذرائع کے مطابق پولیس نے شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا تھانہ گولڑہ منتقل
22/08/2024

ذرائع کے مطابق پولیس نے شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا تھانہ گولڑہ منتقل

سرائے صالح  آٹھ محرم الحرام  کے جلوس کے موقع پر
15/07/2024

سرائے صالح آٹھ محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر

13/07/2024

دوران سفر کوٹ نجیب اللہ حطار روڈ پر ضروری اہم کاغذات گم ہو گے ھے جس کسی کو ملے مہربانی فرما کر اس نمبر پر رابطہ کریں 03135551157

بنی والے بابا عرف گلاب سائیں اور میاں مہرںسائیں رحمت اللہ علیہ کا عرس مبارک درویش محلہ کھجوراں میں اختتام پذیر ہو گیا جس...
08/07/2024

بنی والے بابا عرف گلاب سائیں اور میاں مہرںسائیں رحمت اللہ علیہ کا عرس مبارک درویش محلہ کھجوراں میں اختتام پذیر ہو گیا جس میں دور دراز سے آئے ہوئے زارین نے دعاؤں میں شرکت کی اور لنگر تقسیم کیا بنی والا بابا دربار کے سالانہ عرس میں دعا اور لنگر کے تقسیم کے موقع پر عدنان علی ڈسٹرک بار کلرک ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر اور درویش نیوز کے آنر ابرار حیدر اپنی بیٹی ابیہ فاطمہ حیدر کے ہمراہ اس موقعہ پر قومی اسمبلی سپیکر مرحوم اختر نواز خان رئیس آف درویش راجہ ناصر کیانی کے لیے خصوصی فرمائی گئی

02/07/2024

سراۓ صالح
میں پاؤڈر اور کیمکل ملا دودھ دہی زہر بکنے لگا درندے انسانی جانو کے ساتھ کھیلنے میں مصروف خدارہ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اے سی کو چھوڑ کر چیک اینڈ بیلنس کرے

تھانہ سٹی ہری پور کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک پولیس اہلکار ماجد ٹانگ پر فائرنگ سے شدید زخمی اور اطلاعات کے مطابق دو ڈاک...
18/06/2024

تھانہ سٹی ہری پور کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک پولیس اہلکار ماجد ٹانگ پر فائرنگ سے شدید زخمی اور اطلاعات کے مطابق دو ڈاکو ہلاک۔ذرائع

تلاش گمشدہ! اویس ولد خان افسر جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے 06-جون 2024 کی صبح سے خانپو روڈ کے ساتھ میرپور روڈ پر محلہ پ...
15/06/2024

تلاش گمشدہ!
اویس ولد خان افسر جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے 06-جون 2024 کی صبح سے خانپو روڈ کے ساتھ میرپور روڈ پر محلہ پرویز آباد سے لاپتہ ہیں۔
جس بھائی کو ملے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 03175957135،
03435451692

*ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ۔**تھانہ سرائے صالح کی حدود نوردی اور تھانہ کھلابٹ کی حدود محلہ الی...
08/06/2024

*ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ۔*
*تھانہ سرائے صالح کی حدود نوردی اور تھانہ کھلابٹ کی حدود محلہ الیاسی میں ہونے والی چوریوں میں ملوث بین الضلاعی گروہ گرفتار۔ لاکھوں مالیت کے طلاعی زیورات اور مسروقہ رقم برآمد ۔*
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر فدا خان ،ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ ،ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اور دیگر پولیس افسران کے تھانہ سرائے صالح میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتلایا کہ مورخہ24.4.2024 کو تھانہ سرائے صالح کی حدود نوردی میں گھر سے 20 تولے سونا اور ساڑھے تین لاکھ روپے چوری ہونے کا وقوعہ رونما ہوا ۔مدعی بلال خان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.411.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا ۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP )نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سرائےصالح کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے سرقہ شدہ طلائی زیورات اور رقم کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹرکار نمبری 8113/LWG کو مشکوک جان کر تفتیش کا دائرہ کار مذید وسیع کیا۔موٹرکار مہران کی مالکیت امان خان کے نام سے ہوئی جو ملزمان کے خلاف مذید گھیرا تنگ کیا گیا ،موٹرکارکو ٹریس کر کے قبضہ پولیس میں کیا اور مسماۃ (ب) زوجہ امان خان سکنہ محلہ مدنی حکیم آباد نوشہرہ کو گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کیا گیا ۔جس نے اپنے دیگر تین ساتھیوں مسماۃ(ز)زوجہ میاں گل ،مسماۃ(آ)زوجہ فرید خان ساکنان نوشہرہ اور ریدار سکنہ چارسدہ حال نوشہرہ کے ساتھ مل کر چوری کا انکشاف کیا ۔ملزمہ کی نشاندہی پر اسکے حصے کا چوری شدہ 10 تولہ طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے برآمد کرلیے ۔ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔ دوسری اہم کاروائی میں کھلابٹ پولیس نے محلہ الیاسی سے گھر میں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ۔
مزیدتھانہ کھلابٹ کی حدود محلہ الیاسی میں گھر سے 10 تولے سونا اور 83 ہزار روپے چوری کا وقوعہ رونما ہوا ۔مدعی سید رستم شاہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف 380.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP )نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے سرقہ شدہ رقم کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کےڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے وقوعہ میں ملوث ملزمان مسماۃ (ا) زوجہ سرفراز اور مسماۃ(پ) زوجہ شاہ گل ساکنان کوہاٹ کو گرفتار کیا ۔ملزمان نے دوران انٹارگیشن اپنی دیگر ایک ساتھی مسماۃ(ز) زوجہ شیر غلام سکنہ کوہاٹ حال رشکئی پشاور نوشہرہ کے ساتھ مل کر چوری کا اعتراف کیا اور بتلایا کہ چوری شدہ سونا پنجاب میں جا کر فروخت کیا ہے ۔ملزمان کی نشاندہی پر ملزمہ مسماۃ(ا)سے 4 لاکھ روپے اور مسماۃ (پ) سے 5 لاکھ روپے برآمد کرلیے ۔ملزمان کی دیگر ایک ساتھی کی گرفتاری کے لیے پولیس کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

Address

Haripur
22620

Telephone

+923135551157

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Xpose News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share