27/02/2026
*کواڈ کاپٹر/ ڈرون کی آؤٹ ڈور پرواز پر پابندی عائد*
*ہری پور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ۔پولیس عوام ساتھ ساتھ*
خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع میں حالیہ ڈرون سرگرمیوں کے پیشِ نظر سکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر مشتبہ ڈرون گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں
*سکیورٹی حکام کے مطابق آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران مزید ڈرون حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے*
، خصوصاً حساس تنصیبات کو ممکنہ ہدف بنایا جا سکتا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو فعال اور غیر فعال فضائی دفاعی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر معمولی فضائی سرگرمی یا مشتبہ ڈرون کی موجودگی کی صورت میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں۔ شہری کھلے مقامات پر غیر ضروری نقل و حرکت اور اجتماعات سے گریز کریں۔
مزید برآں ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی مقام پر ڈرون گر جائے تو شہری ہرگز اس کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی اسے ہاتھ لگائیں۔ ایسے آلات میں دھماکہ خیز مواد موجود ہو سکتا ہے، لہٰذا صرف بم ڈسپوزل یونٹ یا متعلقہ مجاز عملہ ہی اس کی جانچ پڑتال کرے گا۔
سکیورٹی ذرائع نے رہائشی کالونیوں میں مقیم خاندانوں کو بھی محتاط رہنے اور بچوں کو ایسی اشیاء سے دور رکھنے کی تلقین کی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
عوام سے گزارش ہے کہ مشتبہ ڈرون کی اطلاع فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر دیں:
پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن: 15
حکام کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع اور عوامی تعاون سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا جا سکتا ہے۔