Molana Anayat ur Rahman sab Ahqar

Molana Anayat ur Rahman sab Ahqar like and share my videos ������������������

23/04/2026

زندگی کی ٹھوکریں بھی بڑی نرالی ہوتی ہیں،
جب بھی لگتی ہیں حقیقت سے آشنا کر جاتی ہیں۔۔۔

23/04/2026

اگر کچھ الگ کرنا ہے تو بھیڑ سے ہٹ کر چلو، کیونکہ بھیڑ ہمت تو دیتی ہے مگر شناخت چھین لیتی ہے۔۔۔

23/04/2026

لوگ کہتے ہیں کہ پتھر دل کبھی رویا نہیں کرتے،
انہیں کیا خبر پانی کے چشمے ہمیشہ پتھروں سے ہی نکلا کرتے ہیں۔۔۔

23/04/2026

اگر تم بے عیب اور بے داغ سیرت والا انسان ڈھونڈنے لگو گے تو تم خود ناانصافی کے مرتکب بن جاؤ گے۔۔۔

23/04/2026

دنیا کے سب سے بڑے بادشاہ بھی ہمارے جیسی زندگی نہیں گزار سکے۔

اگر قارون کو بتا دیا جائے کہ آپ کی جیب میں رکھا اے ٹی ایم کارڈ اس کے خزانوں کی ان چابیوں سے زیادہ بہتر ہے، جنہیں اس کے وقت کے طاقتور ترین انسان بھی اٹھانے سے عاجز تھے، تو قارون پر کیا بیتے گی؟

اگر کسریٰ کو بتا دیا جائے کہ آپ کے گھر کی بیٹھک میں رکھا صوفہ اس کے تخت سے کہیں زیادہ آرام دہ ہے، تو اس کے دل پر کیا گزرے گی؟

اور اگر قیصر روم کو بتا دیا جائے کہ اس کے غلام شتر مرغ کے پروں سے بنے جن پنکھوں سے اسے ہوا پہنچایا کرتے تھے، آپ کے گھر کے پنکھے اور اے سی کے ہزارویں حصے کے برابر بھی نہیں تھے، تو اسے کیسا لگے گا؟

آپ اپنی خوبصورت کار لے کر ہلاکو خان کے سامنے فراٹے بھرتے ہوئے گزر جائیں، کیا اب بھی اسے اپنے گھوڑوں پر غرور اور گھمنڈ ہوگا؟

ہرقل بادشاہ خاص مٹی سے بنی صراحی سے ٹھنڈا پانی لے کر پیتا تھا، تو دنیا اس کی اس آسائش پر حسد کیا کرتی تھی۔ تو اگر اسے آپ اپنے گھر کے فریج کا پانی پیش کریں گے تو وہ کیا سوچے گا؟

خلیفہ منصور کے غلام اس کے لیے ٹھنڈے اور گرم پانی کو ملا کر غسل کا اہتمام کرتے تھے اور وہ اپنے آپ میں پھولا نہیں سمایا کرتا تھا، کیسا لگے گا اسے اگر وہ آپ کے گھر کا ہیٹر یا گیزر دیکھ لے تو؟

جناب! آپ بادشاہوں کی سی راحت میں نہیں رہ رہے، بلکہ سچ یہ ہے کہ پرانے زمانے کے بادشاہ آپ جیسی سہولیات اور راحت کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

مگر کیا کیجیے کہ آپ سے تو جب بھی ملیں، آپ اپنے نصیب سے نالاں ہی نظر آتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے کہ جتنی آپ کی راحتیں اور وسعتیں بڑھ رہی ہیں، آپ کا سینہ اتنا ہی تنگ ہوتا جا رہا ہے؟

الحمدللہ پڑھیے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیجیے۔ خالق کائنات کی ان نعمتوں کا جن کا شمار بھی نہیں کیا جا سکتا۔۔۔

23/04/2026

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

17/02/2026

ایک شخص ساری زندگی خوشی کے تعاقب میں رہتا ہے، کبھی سوچتا ہے نوکری مل جائے تو سکون آ جائے گا، پھر خیال کرتا ہے شادی اسے مکمل کر دے گی، پھر اولاد کو خوشی کا ذریعہ سمجھتا ہے، مگر وہ سمجھ نہیں پاتا کہ خوشی کسی موڑ پر نہیں ملتی، وہ دل کے اندر پیدا کی جاتی ہے، اور وہ تصور ہی کرتا رہ جاتا ہے۔۔۔

17/02/2026

رمضان کی آمد اور دل کی بیداری

رمضان صرف ایک مہینہ نہیں، یہ دلوں کی بیداری کا موسم ہے۔ یہ وہ ساعتِ مبارکہ ہے جب آسمانوں سے رحمت اترتی ہے، فضائیں نور سے بھر جاتی ہیں اور بند دروازے بھی دستک دینے لگتے ہیں۔ یہ مہینہ ہمیں جھنجھوڑ کر یاد دلاتا ہے کہ ہم صرف جسم نہیں، ایک روح بھی رکھتے ہیں جسے غذا، سکون اور قربِ الٰہی کی ضرورت ہے۔

رمضان سے پہلے اصل تیاری بازاروں کی نہیں، دلوں کی ہونی چاہیے۔ اگر دل میں کدورت، زبان میں سختی اور نگاہ میں آلودگی باقی ہو تو روزہ محض ایک عادت بن کر رہ جاتا ہے۔ لیکن جب انسان سچی ندامت کے آنسو بہا کر اپنے رب کے حضور جھک جاتا ہے تو وہی آنسو اس کے لیے نجات کا وسیلہ بن جاتے ہیں۔ رمضان ہمیں یہ سکھانے آتا ہے کہ بندگی صرف سجدوں میں نہیں، بلکہ رویّوں کی نرمی، لہجے کی شائستگی اور کردار کی پاکیزگی میں بھی ہے۔

یہ مہینہ صبر کی تربیت گاہ ہے، ایثار کا سبق ہے، اور محبت کی عملی تفسیر ہے۔ بھوک ہمیں محتاجوں کا احساس دلاتی ہے، پیاس ہمیں عاجزی سکھاتی ہے، اور تراویح کی راتیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ اصل سکون رب کی یاد میں ہے۔ رمضان ہمیں دنیا کی چمک دمک سے ہٹا کر آخرت کی حقیقت کی طرف متوجہ کرتا ہے، تاکہ ہم سمجھ سکیں کہ زندگی کا مقصد صرف جینا نہیں بلکہ سنور کر جینا ہے۔

آؤ اس رمضان سے پہلے اپنے دلوں کی زمین کو نرم کر لیں، رنجشوں کے کانٹے نکال دیں، معافی کو اپنا شعار بنا لیں اور اپنے رب سے ایک نیا عہد کر لیں۔ شاید یہ رمضان ہماری زندگی کا سب سے قیمتی موقع ہو، شاید یہی وہ مہینہ ہو جو ہمارے مقدر کی سمت بدل دے، اور شاید یہی وہ ساعت ہو جب ہمارا رب ہمیں پکار کر کہہ دے: “میں نے تمہیں معاف کر دیا”۔۔۔

Address

Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Molana Anayat ur Rahman sab Ahqar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share