
05/05/2025
سرگودھا کے نواحی علاقے میں بدقسمت گھر سے ایک ہی دن میں چھ بچیوں کے جنازے اٹھے ، والدین گندم کی پیٹی ( بھڑولہ ) خالی کرکے صحن میں رکھ کر گھر سے باہر چلے گئے ، جب کئی گھنٹوں بعد واپس آئے تو 3 سے 8 سال کی عمر کی چھ بچیاں اس میں بند ہوکر دم توڑ چکیں تھیں ۔ جن میں چار سگی بہینں اور دو ان کی چچا زاد تھیں ۔ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے کہ اس چھوٹی سی پیٹی میں چھ بچیاں بند کیسے ہوگئیں ۔۔ لیکن یہ دن ایک قیامت بن کر اس گھر پر ٹوٹا ہے ۔۔۔ مجھے تین ماہ پہلے کا وہ واقعہ یاد آ گیا جب ماں کمرے میں کوئلے دہکا کر بازار چلی گئی اور پانچ بہن بھائی جلتے کوئلوں کی گیس سے جان سے گئے ۔ آپ سب اسے قسمت کا لکھا کہیں ۔۔۔ لیکن میں والدین کی لاپرواہی کہوں گی ۔۔ آج کے دور میں چھ ننھی بچیوں کو کوئی بھری دوپہر میں گھر اکیلے چھوڑ کر جانے کے حالات ہیں ؟ کیا گھر میں کوئی ایک بھی شخص موجود نہ تھا جو ان کی بند پیٹی میں چیخ و پکار سنتا ؟ کتنے گھنٹے تڑپی ہوں گی یہ چھ معصوم پریاں ۔۔۔ کتںنی دردناک موت دیکھی ہوگی ۔۔۔ جانے کس کس کو پکارا ہوگا مدد کے لیے ۔۔
آصفہ عنبرین قاضی