Online Daily News

Online Daily News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Online Daily News, Media/News Company, Haripur.

Online daily news is one of the most popular online news portals of pakistan updating with breaking ,political,business,entertainment,sports,life style and crime news.

مکہ مکرمہ میں حج کے خطبے کے امام ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ کل لاہور کی بادشاہی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھیں گے۔بادشاہ...
13/10/2022

مکہ مکرمہ میں حج کے خطبے کے امام ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ کل لاہور کی بادشاہی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھیں گے۔
بادشاہی مسجد کے خطیب اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ خطیب اور امام حج ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم عیسیٰ کل ساڑھے بارہ بجے نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اہلیان لاہور کے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ عالم اسلام کی عظیم شخصیت سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی یہاں آرہے ہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کرکے فیض یاب ہوں۔

75 روپے کے نوٹ کی بیک سائیڈ ۔
29/09/2022

75 روپے کے نوٹ کی بیک سائیڈ ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا نوٹ جاری کر دیا۔کراچی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت...
29/09/2022

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا نوٹ جاری کر دیا۔
کراچی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ جاری کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بنک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا تھا, عوام کے لئے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا ۔

روس کا طیارہ سیلاب زدگان کے لئے لیے امداد لے کر کراچی پہنچ گیا۔روس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 2 کروڑ روبل سے زائد مال...
21/09/2022

روس کا طیارہ سیلاب زدگان کے لئے لیے امداد لے کر کراچی پہنچ گیا۔
روس کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے 2 کروڑ روبل سے زائد مالیت کی امداد بھیجی گئی ہے۔امداد روس کی سول ڈیفنس اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی وزارت نے بھیجی ہے۔
روس سے پاکستان بھیجی گئی امداد میں 5 میٹرک ٹن چاول 5 میٹرک ٹن سورج مکھی کا تیل شامل،ڈبوں میں پیک دودھ اور گوشت شامل ہے۔
روس سے بھیجی گئی امداد میں پانی صاف کرنے کے فلٹر اور خیمے بھی شامل ہیں۔

دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل :-دنیا کی پہلی اڑنے والی مو ٹر سائیکل جیسے ' اسٹار وارز ' سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا...
19/09/2022

دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل :-
دنیا کی پہلی اڑنے والی مو ٹر سائیکل جیسے ' اسٹار وارز ' سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔
جاپانی کمپنی AERWINS ٹیکنالوجز نے XTURISMO نامی فلائٹنگ بائیک کو تیار کیا ۔
اس موٹرسائیکل کو امریکا میں Detroit آٹو شو کے موقع پر پیش کیا گیا۔
یہ ھوور بائیک 40 منٹ تک 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔
آٹو شو کے انتظامیہ میں شامل Thad Szott نے کہا کہ'میں خود کو 15 سال کا محسوس کر رہا ہوں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے میں اسٹار وارز میں اپنی بائیک پر سفر کر رہا ہوں۔
انہوں نے ہی اس آ ٹو شو کے دوران موٹر سائیکل کو جلا کر دکھایا تھا بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اڑا کا ٹیسٹ کیا تھا
انھوں نے بتایا کہ' یہ یقینا زبردست ہے ،اس کے چلاتے ہوئے میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے اور میں خود کو چھوٹا لڑکا سمجھنے لگا۔
یہ موٹر سائیکل پہلے ہی جاپان میں فروخت کے لئے پیش کی جا چکی ہے اور کمپنی کے سی ای اوShuhei Komatsu نے بتایا کہ اس کے ایک وزن کو امریکہ میں 2023 میں فروخت کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے
مگر اس کی قیمت ضرور چونکا دینے والی ہے جو سات لاکھ 70 ہزار ڈالرز ہیں
البتہ کمپنی ایک چھوٹے الیکٹرک ماڈل کو 2025 تک تیار کرنے کی خواہشمند ہے جس کی قیمیت 50 ہزار ڈالرز تک ہو سکتی ہے ہے۔

جاپان:۔ خطرناک طوفان کی وارننگ 20 لاکھ لوگوں کو گھر چھوڑنے کی ہدایت ......غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے...
18/09/2022

جاپان:۔ خطرناک طوفان کی وارننگ 20 لاکھ لوگوں کو گھر چھوڑنے کی ہدایت ......
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے خطرے کی وجہ سے انتظامیہ نے دو ملین لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اپنی شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس کے باعث تیز ہوائیں آئی اور شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔
اس کے ساتھ لینڈسلائیڈنگ دریا اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
طوفان کے باعث جاپان میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جاپان ایئرلائنز اور آ ل نیپون ائیرویز نے پہلے ہی اپنی 335 پروازوں کو منسوخ کر دیا۔

Address

Haripur

Telephone

+923474445672

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Daily News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share