Darwesh News

Darwesh News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darwesh News, Media/News Company, haripur, Haripur.

14/01/2026
انشاءاللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل بیڑ سے چئرمین کا الیکشن لڑوں گا اور عوام کی خدمت کروں گا حق اور سچ کا ...
13/01/2026

انشاءاللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل بیڑ سے چئرمین کا الیکشن لڑوں گا اور عوام کی خدمت کروں گا حق اور سچ کا ساتھ دوں گا عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا انشاءاللہ یہی ہمارا عزم ہے

درویش میڈیا گروپ کے ممبر درویش نیوز کے رپورٹر اور ہم خیال یونین آف جرنلسٹ کوٹ نجیب اللہ ہم خیال یونین آف جرنلسٹ کہ ممبر ...
13/01/2026

درویش میڈیا گروپ کے ممبر درویش نیوز کے رپورٹر اور ہم خیال یونین آف جرنلسٹ کوٹ نجیب اللہ ہم خیال یونین آف جرنلسٹ کہ ممبر زبیر بھٹی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

13/01/2026

Mehfil Meraj Mustafa
Live on : Baba Ishaq Marhoom Tanaki Hawelian

درویش میڈیا گروپ اور درویش نیوز
12/01/2026

درویش میڈیا گروپ اور درویش نیوز

12/01/2026

Live From Abbtaoboad...

ایم فل کے طالب علم ابراہیم شبیر نے ڈگری مکمل کر لیذیابیطس مریضوں میں فٹ السر پر اہم تحقیق مکملہری پور (نمائندہ خصوصی):یو...
11/01/2026

ایم فل کے طالب علم ابراہیم شبیر نے ڈگری مکمل کر لی
ذیابیطس مریضوں میں فٹ السر پر اہم تحقیق مکمل
ہری پور (نمائندہ خصوصی):
یونیورسٹی آف ہری پور سے ایم فل کے طالب علم ابراہیم شبیر نے ڈاکٹر سہیل اختر کی نگرانی میں ذیابیطس میں تشخیص کے ساتھ بایو سٹیٹسٹکس کے شعبے میں اپنی ڈگری کامیابی سے مکمل کر لی۔ طالب علم نے اپنی تحقیق نہایت محنت، لگن اور اللہ پر کامل یقین کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچائی۔
ابراہیم شبیر کی ایم فل تحقیق کا موضوع ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں فٹ السر کی پریویلنس تھا۔ اپنی تحقیق میں انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ تحقیق کے مطابق پاکستان اس حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ذیابیطس کے باعث مریضوں کو متعدد پیچیدگیوں (Complications) کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سب سے خطرناک پیچیدگی فٹ السر بھی شامل ہے۔ فٹ السر کی صورت میں مریض کے پاؤں میں زخم بن جاتے ہیں جو بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں شدید انفیکشن اور حتیٰ کہ پاؤں خراب ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ذیابیطس کی وجہ سے یہ زخم جلد ٹھیک نہیں ہوتے اور بیماری مزید شدت اختیار کر لیتی ہے۔
طالب علم نے ضلع ہری پور میں اپنی تحقیق کے دوران فٹ السر کی پریویلنس کا جائزہ لیا جس کے نتائج کے مطابق ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں فٹ السر کی شرح 58 فیصد پائی گئی جبکہ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریضوں میں یہ شرح نسبتاً کم تھی۔
جب تحقیق کو جنس (Gender) کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کے مقابلے میں مرد حضرات میں فٹ السر کی شرح زیادہ تھی۔ اس کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی کہ مرد حضرات زیادہ تر باہر کام کرتے ہیں، سخت محنت اور مشقت کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پاؤں زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور زخم بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کی جانب سے فٹ السر سے بچاؤ کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو سب سے پہلے اپنے شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ کام کے دوران اپنے پاؤں اور ہاتھوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے، مناسب جوتے پہننے چاہئیں، روزانہ پاؤں کا معائنہ کرنا چاہیے اور کسی بھی قسم کے زخم یا انفیکشن کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
ابراہیم شبیر کی یہ تحقیق صحت عامہ کے لیے نہایت اہم ہے اور ذیابیطس کے مریضوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

11/01/2026

ال پاکستان جشنِ مولا علیؑ نیزہ بازی چیمپئن شپ ہریپور (زیرانتظام :باوا سید عطا حیدر شاہ اینڈ گروپ ) کے مہمان خصوصی سابق ناظم کھلابٹ پیر سید عاصم شاہ صاحب پوزیشن ہولڈر نیزہ باز گھوڑا سواروں میں انعامات تقسیم کر رہے ہیں.RSO احمد زمان گجر ،ظریف خان جدون ،سمیع اللہ خان اور دیگر معززین بھی موجود ہیں

ہری پور میں دن بدن ٹریفک میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کو کنٹرول کرنا اب بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود ٹریفک ا...
11/01/2026

ہری پور میں دن بدن ٹریفک میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کو کنٹرول کرنا اب بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود ٹریفک انچارج ہری پور طارق عزیز ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں خود اہم کردار ادا کر رہے ہیں طارق عزیز ایک اچھے اخلاق کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے افسر بھی ہیں

ہری پور کے صحافی شاہد اختر اعوان کو سول ایوارڈ دینا صحافتی تاریخ میں اہم سنگِ میل اسلام آباد ()سول ایوارڈ حکومتِ پاکستان...
11/01/2026

ہری پور کے صحافی شاہد اختر اعوان کو سول ایوارڈ دینا صحافتی تاریخ میں اہم سنگِ میل

اسلام آباد ()سول ایوارڈ حکومتِ پاکستان کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جانے والا اعلیٰ قومی اعزاز ہے، اسی سلسلے میں شعبۂ صحافت میں حق اور سچ کی بے باک ترجمانی، مظلوموں کی آواز بننے اور کم عمری میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ضلع ہری پور کے نامور صحافی شاہد اختر اعوان (صدر ورکنگ جرنلسٹ پینل) کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے،پہلا اعزاز ہری پور کی صحافتی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے کسی صحافی کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ کے لیے نام منتخب ہوا شاہد اختر اعوان کی صحافتی خدمات میں عوامی مسائل کی مؤثر نشاندہی، کرپشن کے خلاف عملی جدوجہد اور اصولی و جرات مندانہ مؤقف نمایاں رہا ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ایک صحافی کی گرفتاری کے معاملے پر شاہد اختر اعوان نے ایف آئی آر کے مدعی کا مؤقف سامنے لا کر کیس کی مکمل حقیقت عوام کے سامنے پیش کی، جس کے نتیجے میں اصل حقائق منظرِ عام پر آئے،اسی معاملے کے تناظر میں بعد ازاں ان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا، تاہم انہوں نے کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی جاری رکھی،بعد ازاں شاہد اختر اعوان نے ہری پور کے رجسٹری محرر کے خلاف اپنی مدعیت میں اینٹی کرپشن ٹیم اور معزز عدالت کے ہمراہ کامیاب ٹریپ کروا کر رشوت خوری کو بے نقاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جسے عوامی اور صحافتی حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے، جن میں منو بھائی، حامد میر، مجیب الرحمن شامی، ارشاد حقانی (مرحوم)، عطاء الحق قاسمی، طلال حسین، سہیل وڑائچ سمیت دیگر نامور صحافی شامل ہیں، جنہیں حق گوئی، صحافتی دیانت اور عوامی شعور اجاگر کرنے پر قومی سطح پر سراہا گیا۔

Address

Haripur
Haripur
22800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darwesh News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share