Daily Geo Hazara Haripur

Daily Geo Hazara Haripur ہری پور سے شائع ہونیوالا 8صفحات پر مشتمل پہلا رنگین اخب?

ہری پورسیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کی طرف سےایک ہی دن ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہونے والے افسران کیلئے الگ الگ فیصلے ٹی ایم اے خان...
06/04/2025

ہری پور

سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کی طرف سےایک ہی دن ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہونے والے افسران کیلئے الگ الگ فیصلے ٹی ایم اے خانپور کے افسران کو معطل کرکہ انکوائری افسرمقررکیا جبکہ دوسری طرف نو ٹی ایم اوTMOsبھی اسی دن اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے انکے لئے سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کا فیصلہ صرف EXPLINATION,تک محدود
عوامی سماجی حلقوں کی جناب سے سیکرٹری لوکل کونسل بورڑکے دھرے فیصلے دھرے میعار پر سوال اٹھا دیا

ایک ہی دن مختلف TMAکے غیر حاضر افسران کے خلاف سیکرٹری لوکل بورڈ کے الگ الگ اور دھرے فیصلے ناقابل قبول ہیں
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خانپور میں تعینات افسران کو غیر حاضری پر معطل کرنے کے ساتھ ان افسران کے خلاف انکوائری بھی شروع کروانے کے احکامات جاری کئے جبکہ دوسری طرف اسی دن ھزارہ ڈویزن کے نو ٹی ایم آوز جن میں
میاں شفق الرحمان TMOایبٹ اباد۔
سردار ثاقب TMOکولائی
اظہر نوید TMOلورا
راشدمحمودTMOبٹگرام
اظہر محمود TMOالائی
بختیارزادہ TMOدوڈمیرا
رحمان غنی TMOبین کنڈ
زاہد علی TMOہربن بھاشہ
عمر حیاتTMOکنڈیاں
مزکورہ TMOs,بھی اسی دن اپنی ڈیوٹیوں پر موجود نہی تھے جبکہ انکے خلاف صرف اورصرف ان سے غیر حاضری کی وجہ ان سے پوچھی گئی
EXPLAMATIONAL CAL
ایک ہی دن ھزارہ ڈویزن کے ٹی ایم آوز سے غیر حاضر افسران کے خلاف الگ الگ فیصلے دھرا میعار جس پر ہزارہ بھر کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کے دھرے فیصلوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیاہے یہ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کے من پسند دھرے فیصلوں پر کاروائی کی جائے ھزارہ ڈویزن میں ٹی ایم اوزکے غیر حاضر افسران کے خلاف مختلف فیصلوں کے بجائے برابری کی سطع پر ایک ہی قابل قبول فیصلہ کیا جائے ۔

01/01/2025
01/01/2025

Khyber road right now

01/01/2025

میاں جی ہوٹل لالہ موسیٰ:
ایک پلیٹ دال، تین روٹیاں، 2 کپ چائے
بل: 900 روپے!!!
(دال اتنی عجیب اور ہیوی کہ اب سفر مشکل ہو گیا ہے)

01/01/2025

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی جانب سے ٹرانسفر ہونیوالے ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کے ہزارہ پولیس و عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ناصر محمود ستی

ہزارہ کے پولیس افسران اور جوان محنت و لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہیں مجھے بہترین ٹیم ملی، طاہر ایوب خان
ایبٹ آباد () ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی کی جانب سے ٹرانسفر ہونیوالے ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب پولیس کلب ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی جس میں سابقہ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انکے علاوہ ہزارہ ریجن کے پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی تقریب کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کے ہزارہ پولیس اور ہزارہ کی عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی آئی جی طاہر ایوب خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ بھر کے تمام پولیس افسران اور جوان محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہیں مجھے بہت ہی بہترین ٹیم ملی جس کی بدولت تمام چیلنجز کو آسانی سے نمٹایا۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ہزارہ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کو پولیس شیلڈ دی اور دیگر تمام پولیس و ضلعی افسران نے تحائف اور شیلڈ پیش کی۔
Mansehra Police Hazara Police Abbottabad Police

روز نامہ جیو ہزارہ ہری پور مورخہ 12 دسمبر بروز جمعرات
12/12/2024

روز نامہ جیو ہزارہ ہری پور مورخہ 12 دسمبر بروز جمعرات

جیو ہزارہ ہری پور مورخہ 4 دسمبر بروز بدھ
04/12/2024

جیو ہزارہ ہری پور مورخہ 4 دسمبر بروز بدھ

ایبٹ آباد / ایبٹ آباد یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ملک بھر کی 267 یونیورسٹیوں میں منفرد اعزاز حاصل ہے یونیورسٹی طلب...
08/10/2024

ایبٹ آباد / ایبٹ آباد یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ملک بھر کی 267 یونیورسٹیوں میں منفرد اعزاز حاصل ہے یونیورسٹی طلباء کی ڈگری کو سیلف فنانسنگ سے مشروط کرنے سے نہ صرف طلباء اپنی پڑھائی کے اخراجات، اہلخانہ کو سپورٹ کر سکیں گے بلکہ ملکی زرمبادلہ بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکیں گے، موجودہ وقت ملکی نجی و سرکاری یونیورسٹیوں میں 50 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں اور اگر ہر طالب علم کو ڈگری کے حصول کیلئے سیلف فنانسنگ سے 10 ڈالر کمانے لازم قرار دیئے جائیں تو ملکی قرضہ ختم کرنے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے کوئی روک نہیں سکے گا یونیورسٹی اراضی کے پیچیدہ معاملات حل کر لئے ہیں اور تاریخ میں پہلی مرتبہ 61 کروڑ روپے کے خطیر رقم یونیورسٹی کو حاصل ہو چکی ہے طلباء و طالبات اپنی تعلیم کو پہلی ترجیح بناتے ہوئے سیلف فنانسنگ پر محنت کریں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر مجدد الرحمان نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے اراضی مالکان کو ادائیگیوں کے حوالے سے شدید مشکلات درپیش تھی اور کیس عدالت میں زیر سماعت تھا انہوں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کو فوراً بعد اس اہم مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوششیں شروع کیں جس میں اللہ کی مدد سے کامیابی و نصرت قدم چومے اور 61 کروڑ روپے کی خطیر رقم یونیورسٹی کیلئے منظور کرالی اور یہ پیچیدہ مسئلہ تقریباً حل ہو گیا ہے اور اب اراضی مالکان اور فنانس ڈیپارٹمنٹ KP اس مسئلے کو حتمی شکل دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت ڈیجٹلائزیشن کا دور ہے اور طلباء سیلف فنانس کے ذریعے لاکھوں روپے آن لائن کما سکتے ہیں موجودہ وقت سیلف فنانس پر یونیورسٹی حکام خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ طلباء نہ صرف اپنے تعلیمی اخراجات، اہلخانہ کی سپورٹ کر سکیں بلکہ ملکی زرمبادلہ کمانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں جس کیلئے لازم ہے کہ حکومت ایسی پالیسی مرتب کرے جس میں یونیورسٹی ڈگری کو سیلف فنانس سے مشروط کیا جائے اور ہر طالب علم پر لازم ہو کہ وہ 10 ڈالر کمانے کے بعد یونیورسٹی ڈگری کا اہل ہوگا انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور یونیورسٹی کے اچھے کاموں کی تشہیر میں اپنا کردار ادا کرے جس کیلئے ضروری ہے کہ یونیورسٹی اور میڈیا کے درمیان مربوط رابطے استوار کیئے جائیں تاکہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور طلباء کے بہترین اقدامات کو عوام الناس کے نوٹس میں لایا جا سکے۔

23/09/2024

ہری پور شہر میں ایک اور ڈکیتی عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس روائتی پرچوں کو چھوڑ کر اس طرف توجہ دے

01/09/2024

Address

Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Geo Hazara Haripur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Geo Hazara Haripur:

Share

Category