05/09/2024
ہری پور، 05-09-2024- بارہ ربیع الاول عید النبی ص کا دن امت مسلمہ کے لیے ایمان کی تازگی کا دن ہے ہر سال کی طرح امسال بھی دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ سے 126 واں جشن عیدمیلاالنبی ص کا جلوس بھرپور انداز میں نکالا جائے گا , ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار چھوہر شریف صدر مجلس شوریٰ دارلعلوم اسلامیہ رحمانیہ صاحبزادہ حبیب الرحمن نے مرکزی میلاد کمیٹی و انجمن شوریٰ کے مرکزی اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پر حضرت پیر صابر شاہ شتالو شریف سریکوٹ حضرت پیر مقبول حسین شاہ گنجیاں شریف
حضرت پیر زاہد کریم بھیرا شریف شیخ الحدیث استاذ العلماء مولانا ایوب ہزاروی, ضلع ہری پور کی تمام میلاد کمیٹیوں کے نمائداگان، تاجر رہنما، وکلاء انڈسٹری و کامرس، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹی ایم اے, و دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے حضرات بھی موجود تھے , اس موقع پر حضرت پیر صاحبزادہ پیر صابر شاہ نے کہاکہ دربار چھوہر شریف و دارلعلوم اسلامیہ رحمانیہ ہمارا مرشد خانہ ہے اور اپنے مرشد خانہ کی روایات کی حفاظت عزت و تکریم ہم سب پر فرض ہے اور ہم صاحبزادہ حبیب الرحمن کی بات کو ہی حتمی تصور کرتے ہیں , صاحبزادہ حبیب الرحمن نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج مسلمان تقسیم کا شکار ہیں جب کہ اطاعت رسول ص اور امت کو اسلام کے جھنڈے تلے متحد ہونے میں ہی بھلائی و نجات ملے گی , عید میلادالنبی ص کا دن ہمارے ایمان کی تازگی کا دن ہے سب کو اپنی صفوں میں چھپے منفی کرداروں و سازشی عناصر کا قلع قمع کرنا ہو گا تاکہ ہمارا ملک بیرونی و اندرونی انتشار سے محفوظ رہ سکے , انہوں نے ضلعی انتظامیہ , سیکورٹی فورسسز اور ٹی ایم اے کا بھی مرکزی جلوس کے موقع پر تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا , اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز پر بھی انہوں نے عمل درآمد یقینی بنانے کا اعلان کیا۔