Haripur News

Haripur News News

ہریپور والو تیار ہو جاؤ...
07/04/2026

ہریپور والو تیار ہو جاؤ...

اعلان گمشدگییہ بھائی جن کا نام امجد ہے جو کہ کانگڑہ کالونی محلہ گوہرہ آباد سنگل روڈ کے رہائشی ہیں زہنی توازن  درست نہیں ...
10/03/2026

اعلان گمشدگی

یہ بھائی جن کا نام امجد ہے جو کہ کانگڑہ کالونی محلہ گوہرہ آباد سنگل روڈ کے رہائشی ہیں زہنی توازن درست نہیں اور ایک ٹانگ سے بھی معزور ہیں، چودھویں رمضان صبح بارہ بجے گھر سے نکلے اور ابھی تک لاپتہ ہیں، اگر کسی کو کوئی بھی معلومات ہو تو کوٹ نجیب اللہ تھانہ میں اطلاع کریں یا پھر امجد کے بھائی علی اکثر سے رابطی کریں،
03161562548

مہربانی فرما کر یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شئیر کریں فیملی بہت پریشان ہے..اور دعا بھی کریں کہ امجد ورثاء کو مل جائے.

جزاک اللہ خیرا

ٹراما کو ڈاکٹرز،مطلوبہ سہولیات ملنے سے ہی ریفرل ختم ہو گاہری پور ٹراما سنٹر سے سیریس مریض اس لیے ایبٹ آباد ریفر کر دیے ج...
24/09/2025

ٹراما کو ڈاکٹرز،مطلوبہ سہولیات ملنے سے ہی ریفرل ختم ہو گا

ہری پور ٹراما سنٹر سے سیریس مریض اس لیے ایبٹ آباد ریفر کر دیے جاتے ہیں کہ یہاں وہ اسپشلسٹ ڈاکٹرز،عملہ اور دیگر سہولیات موجود نہیں جو اگر ہری پور ٹراما میں فراہم کر دی جائیں تو ریفرل کیسز یہاں ہی ٹریٹ اور ڈیل کیے جا سکتے ہیں

ہری پور کے عوامی سماجی حلقے جو مطالبہ کر رہے ہیں وہ صرف یہ ہے کہ ہری پور ٹراما کو صحیح معنوں میں ٹراما بنائو
کیونکہ ٹراما والی سہولیات اور ڈاکٹرز نہیں ہیں جس وجہ سے قیمتی جانیں دائو پر لگی ہیں یہ کسی کو پتہ نہیں کہ خدانخوانستہ کس کے ساتھ کب کیا حادثہ پیش آ جائے اور وہ یہ ضروری سہولیات ہری پور ٹراما میں نہ ہونے سے ریفر کیا جائے اور بہت سی قیمتی جانوں کی طرح یہ جان بھی ضائع ہو جائے،اللہ نہ کرے،اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے

ہری پور دھرتی سے محبت رکھنے والا اور یہاں بسنے والوں کا ہر خیر خواہ یہ چاہتا ہے کہ ہری پور ٹراما سنٹر یا ڈی ایچ کیو سے کوئی بھی مریض سیریس حالت میں صرف اس لیے ریفر نہ کیا جائے کہ مطلوبہ سہولت یا ڈاکٹر ہری پور میں ٹراما یا ڈی ایچ کیو میں دستیاب ہی نہیں

اس لیے صوبائی حکومت میں شامل حکومتی نمائندے اس سنگین ترین پبلک ایشو کو اپنی اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر کے ہری پور والوں کی جانیں بچانے کو سب سے پہلی ترجیح دے کر ہری پور ٹراما میں ہر ضروری سہولت بہم پہنچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں

ٹراما کو حقیقی اور عملی ٹراما بنائو تحریک شروع ہے یہ ہر شخص کی تحریک ہے عام آدمی کی تحریک ہے یہ انسان دوست تحریک ہے قیمتی انسانی جانیں بچانے کی تحریک ہے اس لیے اس انسان دوست اور عوام دوست تحریک میں ہر باشعور شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے،یہ پیغام سب تک پہنچائے تا کہ ہری پور ٹراما سے کسی کا پیارا ڈاکٹرز یا مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایبٹ آباد ریفر ہوتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ جائے،اللہ نہ کرے،اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمیں

ورثاء کی تلاشان بزرگوں کو کوئی جانتا ہے تو فوری طور پر پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کریں.ایمرجنسی ٹراما میں لائے تھے جو فوت...
16/07/2025

ورثاء کی تلاش

ان بزرگوں کو کوئی جانتا ہے تو فوری طور پر پولیس کنٹرول روم
سے رابطہ کریں.ایمرجنسی ٹراما میں لائے تھے جو فوت ہو گئے
کوئی ان کو جانتا ہو یا ان کے ورثاء سے متعلق معلومات ہوں تو تھانہ سٹی کے نمبر0995.920113 یا پولیس کنٹرول روم 0995.920109 پر اطلاع دیں ۔

شئیر کریں تا کہ ان کے ورثاء مل جائیں.

ورثاء کی تلاش،، یہ نوجوان بے ہوش ہے اگر آپ جانتے ہیں تو فوری طور پر ٹرامہ سنٹر رابطہ کریںہری پور ٹراما سنٹر  میں بے ہوشی...
11/07/2025

ورثاء کی تلاش،، یہ نوجوان بے ہوش ہے اگر آپ جانتے ہیں تو فوری طور پر ٹرامہ سنٹر رابطہ کریں

ہری پور ٹراما سنٹر میں بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو 1122 نے ایک نوجوان لایا ہے جو ٹراما سنٹر ہریپور میں موجود ہے جو کوئی جانتا ہو ٹراما سنٹر ہریپور رابطہ کرے ۔

اگر آپ یا آپ کا بیٹا، بھائی یا کوئی دوست تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں، تو پریشان نہ ہوں!ہم آپ کے لیے لے کر آ...
10/07/2025

اگر آپ یا آپ کا بیٹا، بھائی یا کوئی دوست تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں، تو پریشان نہ ہوں!

ہم آپ کے لیے لے کر آئے ہیں ایک ایسا پیشہ ورانہ کورس جو ان شاء اللہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔
یہ کورس آپ کو اپنے کاروبار کا مالک بننے یا کسی اچھی ملازمت کے قابل بنا دے گا۔

یاد رکھیں!
اگر آپ محنت کرنے کے لیے تیار ہیں، تو کوئی بھی آپ کو کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتا۔

مزید معلومات یا رابطے کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں
محدود سیٹیں ہیں لہزا پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر سیلیکشن ہو گی فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں.
نوٹ:
یہ تین ماہ کا کورس ہے جس میں تھیوری پریکٹیکل اور عملی طور پر کمپنیوں کے وزٹ اور ٹریننگ شامل ہے.

10/07/2025

ہنگامی الرٹ: ہری پور میں سیلاب کا شدید خطرہ!
ضروری اطلاع: ہری پور اور گرد و نواح کے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہری پور میں سیلاب کا شدید خطرہ ہے۔ ہرنوئی، ایبٹ آباد کی جانب سے 8000 کیوسک کا ایک بہت بڑا اور تیز رفتار سیلابی ریلا دریائے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

آپ سب سے سختی سے گزارش ہے کہ دریائے دور سے ہر صورت دور رہیں! پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کریں۔

23/06/2025

خوشخبری
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹر آفس کل مورخہ 24 جون سے کام شروع کر دے گااب پشاور اور راولپنڈی جانے کی ضرورت نہیں

مزمل شاہ عمر 15 سال گاؤں ملکیار  کل صبح بروز اتوار گھر سے مدرسے کے لیے گیا لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں سب جگہ تلاش کے باو...
16/06/2025

مزمل شاہ عمر 15 سال گاؤں ملکیار کل صبح بروز اتوار گھر سے مدرسے کے لیے گیا لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں سب جگہ تلاش کے باوجود کوئی پتہ نہیں رات کو بھی گھر نہیں آیا تاحال کوئی پتہ نہیں برآے مہربانی اس بچے کا کسی بھائی کو پتہ ہو یا کوئی معلومات ہوں تو وہ اس نمبر پر فوراً رابطہ کریں ماں باپ بہت پریشان ہیں رابطہ نمبر 03459691999

بال کیوں نہیں کٹوائے،، معصوم بچے پر غنڈوں کی طرح تشدد کر کے بچے کی پسلیاں توڑ ڈالیجی ہاں، جب استاد جلاد بن جائیں پھر بچے...
11/06/2025

بال کیوں نہیں کٹوائے،، معصوم بچے پر غنڈوں کی طرح تشدد کر کے بچے کی پسلیاں توڑ ڈالی

جی ہاں، جب استاد جلاد بن جائیں پھر بچے کیسے پڑھائی کریں گے، ہریپور درویش کے ایک زہنی مریض شخص جو کہ نام نہاد استاد بنا ہوا ہے معصوم بچے کو مار مار کر اس کی ہڈیاں توڑ ڈالی ایکسرے رپورٹ اور میڈیکل رپورٹ آپ دیکھ سکتے ہیں،، جب کہ موصوف اتنا با اثر ہے کہ سیاسی پنڈتوں کے زریعے محکمہ تعلیم اور پولیس پر دباؤ ڈلوا رہا کہ ایف آئی آر نہ دی جائے،، تمام ہریپور کے باسیوں سے اپیل ہے کہ ایسے زہنی مریض غنڈے کے خلاف اس پوسٹ کو اتنا شئیر کریں کہ آئندہ کسی جانگلی کی جرآت نہ ہو.

نوٹ: تمام استازہ کرام ہمارے لیے قابل احترام ہیں ایسے چند عناصر کی وجہ سے تمام اساتذہ کرام بدنام ہوتے ہیں، ڈی سی صاحب سے اپیل ہے کہ اس غنڈے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے.

04/03/2025

ہریپور میں ایک چلتے ہوئے کاروبار میں انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے معقول ماہانہ منافع دیا جائے گا، اگر آپ کے پاس لاکھ دو لکھ روپے بھی ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ مناسب ریٹرن آپ کو ملے تو آپ مکمل اعتماد کے ساتھ رابطہ کریں، ہر چیز کی گارنٹی دی جائے گی، مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں. جزاک اللہ

0_3_1_3_0_1_5_0_0_8_5

یہ مریض اس وقت ٹراما سینٹر ہریپور میں بے یارو مددگار پڑا ہے جس کا وارث کوئی نہیں،، ون ون ٹو ٹو والے ایمرجنسی میں کانگڑہ ...
24/01/2025

یہ مریض اس وقت ٹراما سینٹر ہریپور میں بے یارو مددگار پڑا ہے جس کا وارث کوئی نہیں،، ون ون ٹو ٹو والے ایمرجنسی میں کانگڑہ کے نزدیک ایکسیڈنٹ سے اٹھا کر لاۂے ہیں مریض کو ہیڈ انجری ہوئی ہے اور انتہائی نازک حالات میں ہے تمام ویلفیئر آرگنائزیشنز سے اپیل ہے مریض کی جان بچانے کی ممکنہ کوشش کریں اور ہریپور کے شہریوں سے اپیل ہے کہ پوسٹ کو شئیر کریں تا کہ ورثاء تک پہنچ سکے اور اس زخمی بھائی کی فیملی ان تک پہنچ پائے

جزاک اللہ خیرا

Address

Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haripur News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share