State Views Hazara

State Views Hazara آپکی آواز.... ہر خبر پر نظر

05/02/2024
پیر کو پولنگ کا شیڈول دوسرے روز ہی منسوخ کردیا، کارکن حیرانعمران کی ہدایت پر ملتوی کئے،   توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ت...
03/02/2024

پیر کو پولنگ کا شیڈول دوسرے روز ہی منسوخ کردیا، کارکن حیران
عمران کی ہدایت پر ملتوی کئے، توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی تھی، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد( ) پی ٹی آئی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاریخ کا اعلان کیے جانے کے اگلے ہی دن انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹیقیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔ پارٹی ارکان نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔

پی ڈی اے کے 400سے زائد ملازمین کے کنٹریکٹ مدت ملازمت پوری ہونے پر فار غ کرنے کا فیصلہ کنٹریکٹ کا فیصلہ  بورڈ آف ڈائریکٹ...
01/02/2024

پی ڈی اے کے 400سے زائد ملازمین کے کنٹریکٹ مدت ملازمت پوری ہونے پر فار غ کرنے کا فیصلہ
کنٹریکٹ کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں کیا جائےگا
بیشتر ملازمین سیاسی بنیادوں پر بھرتی ، بعض کی اسناد چھان بین کے بعد مشکوک قرار
پشاور(بیورورپورٹ)پی ڈی اے کے 400سے زائد ملازمین کے کنٹریکٹ مدت ملازمت پوری ہونے پر فار غ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں مزیدتوسیع کرنے ، یا نہ کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے پی ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں کردیا جائیگا۔ تاہم کا رکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ کی مدت ملازمت میں توسیع کردی جائیگی ۔ پی ڈی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ 400سے زائدکنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت پوری ہو گئی ہے اور انکی ماہ جنوری کی تنخواہ بھی مشکوک ہو گئی ہے کنٹریکٹ مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے کے باوجود چارسو سے زائدملازمین کام کر رہے ہیں ان میں سے بیشتر ملازمین سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہو ئے ہیں ۔ جبکہ بعض کے تعلیمی اسناد کو بھی چھان بین کے بعد مشکوک قرار دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چار سو ملازمین کے کنٹریکٹ مدت ملازمت اور کنٹریکٹ ملازمین کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے مالی خسارے کے باعث عمل درآمد ناممکن ہو گیا
ملازمین برطرف

19/12/2023

خیبرپختونخوا سے مزید82افغانی
جلاوطن،تعداد دولاکھ سے تجاوز

تعلیم ، صحت سمیت مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے چار ماہ گزرنے کے باوجود مطلوب سابق اراکی...
06/09/2023

تعلیم ، صحت سمیت مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے
چار ماہ گزرنے کے باوجود مطلوب سابق اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ اہم رہنماء گرفتا نہ ہوسکے
پشاور(بیورورپورٹ) 9اور 10مئی کے پر تشدد واقعات میں مطلوب ایک ہزار سرکاری ملازمین کے خلاف باضابطہ طور پر کاروائی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں چار مہینے گزرنے کے باوجود 9اور 10مئی کے پر تشدد واقعات میں مطلوب سابق اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ پشاور کے دیگر اہم رہنمائوں کی گرفتاریوں میں کیپٹل سٹی پولیس بری طور پر ناکام رہی ۔نو اور دس مئی کے پر تشدد واقعات میں مطلوب مجموعی طور پر آٹھ ہزار افراد کی گرفتاریاں بھی نہ ہو سکی سرکاری ذرائع کے مطابق نو اور دس مئی کے پر تشدد واقعات میں محکمہ تعلیم ، صحت سمیت مختلف صوبائی محکموں کے ایک ہزار سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے باضابطہ طور پر کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ان ملازمین کے خلاف مزید تادریبی کاروائی کے لئے ان کے محکموں کے سیکرٹریز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ایک ہزار سے زائدملازمین کو برطرفی آرڈیننس کے تحت برطرف کر دیا جائے گا۔
گھیرا تنگ

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when State Views Hazara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to State Views Hazara:

Share