17/05/2025
9 to 6میں رہ کر آپ صرف خواب دیکھ سکتے ہیں انھیں پورا نہیں کر سکتے،
جاب آپ کو صرف اتنا ہی دیتی ہے جس میں آپ کھانا کھا سکیں،کپڑے خرید سکیں اور بجلی کے بل ادا کر سکیں۔
اگر آپ میری طرح بے چین روح ہیں اور آپ کے خواب ہیں تو آپ کو یہ سوچنا ہو گا کہ 9 to 6کب تک۔
کب تک اسی ریٹ ریس میں رہنا ہے،کب تک سوموار شروع ہوتے ہی جمعہ کی شام کا انتظار کرنا ہے،کب تک اپنے خوابوں کو Postpone کرنا ہے۔
میں خود بھی جاب ہی کر رہا ہوں میں اسے برا نہیں کہتا۔مگرتمام عمر جاب میں رہنا برا ضرور ہے۔
تھوڑے سے پیسوں کے لئے اپنی صلاحتیں،اپنی سوچ اپنا وقت بیچ دینابھلا کہاں کا انصاف ہے۔
اگر آپ اپنی جاب میں مطمئن ہیں تو پھر تو بات ٹھیک ہے۔لیکن اگر نہیں ہیں تو اسی جاب سے چپکے رہنے کی بجائے اسے اپنے آئیڈیل کیرئیر تک پہنچنے کی ایک سیڑھی سمجھیں نا کہ ساری زندگی رہنے کی جگہ۔
آپ کو پسند ہے یا فیوچر میں جو آپ بننا چاہتے ہیں،ہرروز چار پانچ گھنٹے وہ کام کرتے رہیں،ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ آپ اپنی من پسند دنیا تخلیق کرنے میں کامیاب ہو چکے ہوں گے اوراس زندگی سے نجات پا چکے ہوں گے جسے آپ جینا ہی نہیں چاہتے۔