KTS MEDIA HOUSE

  • Home
  • KTS MEDIA HOUSE

KTS MEDIA HOUSE Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KTS MEDIA HOUSE, Media/News Company, KTS, .

ہری پور(محمد آصف اعوان ایم اے)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 75واں یوم وفات آج پیر 11 ستمبر کو انتہائی عقیدت واحت...
11/09/2023

ہری پور(محمد آصف اعوان ایم اے)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 75واں یوم وفات آج پیر 11 ستمبر کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے،اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاﺅں سے کیا گیا .جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پر کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔واضح رہے کہ آج اس عظیم شخصیت کا یوم وفات ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص، ایک الگ پہچان، ایک آزاد وطن کا تحفہ دیا۔محمد علی جناح کو 1937 میں مولانا مظہرالدین نے “قائداعظم” کا لقب دیا، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے الگ وطن “پاکستان” حاصل کیا اور انگریزوں کے تسلط سے چھٹکارا پایا.قائداعظم کی مدبرانہ صلاحیتوں، سیاسی بصیرت، فہم و فراست، دن رات کی لگن، انتھک محنت، غیر متزلزل عزم اور اللہ کے فضل و کرم سے 14 اگست 1947ء کو پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی پہچان بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔باب الاسلام سندھ کے مشہور شہر کراچی میں 25 دسمبر 1876ء کو پونجا جناح کے ہاں آنکھ کھولنے والے محمد علی نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان ممبئی سے پاس کیا اور قانون کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے انگلستان روانہ ہو گئے۔لندن سے قانون کی تعلیم حاصل کر کے ہندوستان واپس آئے اور وکالت کا باقاعدہ آغاز کر دیا.قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے میں 1896ء انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی لیکن کچھ عرصے بعد انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی جماعت ہے اور اس کی مسلمانوں سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔مسلمانوں کو آزادی جیسی انمول نعمت دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح کی صحت ناساز رہنے لگی اور پاکستان کے قیام کے قریباً 1 سال بعد ہی 11ستمبر 1948ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔قائداعظم کی محنت اور مسلمانوں کی قربانیوں کے صلے میں ملنے والا یہ ملک ہمیں سدا اپنے عظیم قائد کا عظیم احسان یاد دلاتا رہے گا۔سن 1947ء میں 14 اگست کے روز مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دینے کے بعد بابائے قوم زیادہ عرصے تک پاکستان کا ساتھ نہ

مرکزی جامع مسجد چوک مین بازار میں ننھے حفاظ کرام کے درمیان مقابلہ حسن قرات جاری ،نماز ظہر کے بعد یونیورسٹی ،کالجز اور سک...
10/09/2023

مرکزی جامع مسجد چوک مین بازار میں ننھے حفاظ کرام کے درمیان مقابلہ حسن قرات جاری ،نماز ظہر کے بعد یونیورسٹی ،کالجز اور سکولوں کے بچوں میں مقابلہ ہوگا کمشنر ہزارہ عامر سلطان تھوڑی دیر بعد مسجد کی تعمیر نو ،جدید آرفن کیئر سنٹر کا افتتاح کریں گے جبکہ حسن قرات میں فرسٹ ،سکینڈ اور تھرڈ آنیوالے طلباء میں انعامات تقسیم کریں گے

محمد آصف اعوان ایم اے بیورو آفس ہری پور روز نامہ شمال ایبٹ آباد
10/09/2023

محمد آصف اعوان ایم اے بیورو آفس ہری پور روز نامہ شمال ایبٹ آباد

پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کرتاریخ رقم کردی، پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل ج...
09/09/2023

پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کرتاریخ رقم کردی، پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نے اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں یورپین لانگ رینج چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد پانچ ستمبر کو برطانوی شہر بِسلے میں ہوا، پاکستان آرمی کی ٹیم نے پہلی بار یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی۔

پاک آرمی کی ٹیم نے سولہ ممالک کے اسی سے زیادہ عالمی شوٹر کیساتھ انفرادی حصہ لیا جبکہ چیمپئن شپ میں سولہ ٹیموں کےساتھ حصہ لیا۔

پہلا بین الاقوامی گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نے اپنے نام کیا اور لیفٹیننٹ کرنل جنیدعلی نےنوسو گزکے میچ میں گولڈمیڈل جیتا۔

ایونٹ کے پہلے روز لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے نو سو گز کے مقابلےمیں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے آٹھ سو اور نو سو گز کے میچ میں مجموعی طور پر کانسی کا تمغہ جیتا۔

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عبیدابراہیم نے ایک ہزار گز کے میچ میں پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ جیتا، صرف دو روزکے مقابلوں میں پاکستان کی ایف ٹی آر رائفل ٹیم نے پانچ تمغے حاصل کیے۔

الحمدللہ رب العالمین ،سب تعریفیں اس رب تعالی کیلئے جو تمام جہانوں کا رب ہے ۔اللہ تعالٰی کے خاص فضل وکرم سے جامع مسجد مین...
09/09/2023

الحمدللہ رب العالمین ،
سب تعریفیں اس رب تعالی کیلئے جو تمام جہانوں کا رب ہے ۔
اللہ تعالٰی کے خاص فضل وکرم سے جامع مسجد مین بازار ہری پور کا باقاعدہ افتتاح اور ( 150 یتیم بچوں کیلئے جدید آرفن کیئر سنٹر کا سنگ بنیاد ) کی مبارک تقریب حسب ذیل پروگرام کے مطابق ہوگی جس میں تمام دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے.

قاٸد انقلابشہید عوام اختر نواز خان شہید آف کھلابٹیوم شہادت8 ستمبر 2008
09/09/2023

قاٸد انقلاب
شہید عوام
اختر نواز خان شہید آف کھلابٹ

یوم شہادت
8 ستمبر 2008

ہری پور(محمد آصف اعوان ایم اے)آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے اعادہ کیا کہ ریاست دہشتگردوں، سہولت کاروں اور...
07/09/2023

ہری پور(محمد آصف اعوان ایم اے)آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے اعادہ کیا کہ ریاست دہشتگردوں، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے مکمل طاقت سے نمٹے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابقپاک فوج نے ہر قسم کے خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے کا عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ مہارت کا معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر بھی زور دیا۔کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ ریاستِ پاکستان اور مسلح افواج شہداء اور ان کے اہلخانہ کو ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں.سپہ سالار نے فوجیوں کی فلاح و بہبود، حوصلے بلند رکھنے اور مسلسل توجہ پر کمانڈرز کی تعریف کی۔فورم کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر نگرانی معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت کی جائے گی، معیشت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے حکومت کی مکمل معاونت کی جائے گی۔کور کمانڈرز نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، مذموم پراپیگنڈہ کرنے والے ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے۔کانفرنس میں ضم شدہ اضلاع، بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں امن و ترقی پر بھی زور دیا گیا۔کانفرنس کے شرکاء کو قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتےخطرات کے جواب میں حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی، شرکاء نے بلواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سول سوسائٹی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

*ہری پور(محمد آصف اعوان ایم اے)ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔نگران حکومت متحرک ہوگئی، پاور ڈویژ...
07/09/2023

*ہری پور(محمد آصف اعوان ایم اے)ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔نگران حکومت متحرک ہوگئی، پاور ڈویژن حکام نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا، کنڈا کے ذریعے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں، پاور ڈویژن حکام نے مختلف شہروں میں کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والوں کی چیکنگ شروع کردی۔پاور ڈویژن حکام کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کارروائیوں میں شامل ہیں، پاور ڈویژن حکام کے مطابق کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کی وجہ سے عام صارفین پر بوجھ پڑتا ہے اب وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔نگران وزیر توانائی محمد علی نے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیےکریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر علاقے میں الگ الگ سطح پر بجلی چوری ہو رہی ہے، بجلی چوری یا بل ادا نہ کرنے کے باعث دیگر صارفین پر بوجھ پڑتا ہے، بجلی چوری جرم ہے جس کی ایف آئی آر بھی کٹتی ہے، عام طور پر بجلی چوری کی ایف آئی آر کا فالو اپ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک سٹی تھیفٹ کنٹرول ایکٹ پر کام کر رہے ہیں، ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، قانون بننے کے بعد خصوصی عدالتوں کے ذریعے بجلی چوروں کو سزائیں دی جائیں گی۔ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلیاں کریں گے اور منیجمنٹ کو بھی تبدیل کریں گے۔نگران وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ جو افسران بجلی چوری میں ملوث ہیں ان کی فہرست بن چکی ہے، بجلی چوری میں ملوث افسران کو فیلڈ سے ہٹایا جائے گا، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لوگ بجلی چوری میں ملوث ہوتے ہیں۔

07/09/2023

ڈالر کی غیر قانونی فروخت پر روک تھام،
ڈالرکی اوپن مارکیٹ میں گراوٹ جاری،4 روز میں 331 سے 308 روپے پر آگیا

محمد آصف اعوان ایم اے

۔
07/09/2023

۔

.
05/09/2023

.

Address

KTS

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KTS MEDIA HOUSE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share