Voice Of Darband

Voice Of Darband Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Darband, Media/News Company, Haripur.

(ہریپور ہزارہ سے محمد آصف اعوان ایم اے)ماہر تعلیم ملک محمد  حفیظ کے اعزاز میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 کے زیر اہتمام ...
21/01/2022

(ہریپور ہزارہ سے محمد آصف اعوان ایم اے)ماہر تعلیم ملک محمد حفیظ کے اعزاز میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا اہتمام،ماہر تعلیم ملک محمد حفیظ کو محکمہ تعلیم میں بہترین تعلیمی خدمات کی فراہمی پر محکمہ تعلیم کے اساتذہ کرام و سٹاف کی جانب سے شاندار انداز میں خراج تحسین پیش،مشہور و معروف شعراء کرام نے محفل مشاعرہ میں شامل شرکاء محفل کو اعلی ذوق ادبی ہندکو، اردو کلام سنا کر داد و عش پر مجبور کر دیا۔اعلی ادبی،ہندکو،اردو شاعری سن کر حاضرین محفل جھوم اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 حسینی چوک کھلابٹ ٹائونشپ کے زیر اہتمام ماہر تعلیم ملک حفیظ کی محکمہ تعلیم کے لیئے سرانجام دی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے سکول ہذا کی معزز انتظامیہ سر زبیر خان و دیگر سٹاف کی جانب سے سکول میں ماہر تعلیم پرنسپل ارشاد خان اتمان زئی کی زیر صدارت محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ماہرین تعلیم و دیگر اداروں کے افسران و سٹاف سمیت ہریپور ہزارہ و کھلابٹ ٹائونشپ سے معروف شعراء کرام نے شرکت کی۔اس موقع معززین علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔محفل مشاعرہ کے معزز مہمان خصوصی ASDEO خالد محمود چشتی تھے۔محفل مشاعرہ میں مشہور شاعر سید انوار الحق سید،مطیع الرحمن اطہر ہاشمی،جاوید اختر امن،لطیف خان،سید تصور شاہ،فہیم الرحمان،نسیم اعوان و دیگر شعراء کرام نے شرکت کی اور حاضرین محفل کی خدمت میں اپنا کلام سنایا۔اس موقع پر محفل مشاعرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ASDEO خالد محمود چشتی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے لیئے بہترین خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کرام ہمارے لیئے قابل فخر ہیں۔اساتذہ کرام ملک و قوم کے لیئے سرمایہ افتخار ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سکول انتظامیہ و دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ماہر تعلیم ملک محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے لیئے خدمات کی فراہمی اعزاز کی بات ہے۔محکمہ تعلیم سے وابستگیاں اور تعلق قائم ریں گے۔ملک حفیظ نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 کے تمام سٹاف کے ساتھ محفل مشاعرہ کے تمام حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ہریپور قاضیاں گائوں کی معزز شخصیت ملک محمد حفیظ فروری 2022 میں محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

صوبہ KP کے تمام مردانہ / زنانہ DEO's کو سکول کے اوقات کار میں نماز ظہر کا وقت ایڈجسٹ کرنے کیلئے مراسلہ جاری. محمد آصف اع...
21/01/2022

صوبہ KP کے تمام مردانہ / زنانہ DEO's کو سکول کے اوقات کار میں نماز ظہر کا وقت ایڈجسٹ کرنے کیلئے مراسلہ جاری.

محمد آصف اعوان ایم اے

آخری دیدار صوبیدار میجر رانا محمّد اسلم    اللّه پاک جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائےآمین
21/01/2022

آخری دیدار صوبیدار میجر رانا محمّد اسلم
اللّه پاک جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے

آمین

21/01/2022
جمعہ مبارک💝❤
21/01/2022

جمعہ مبارک💝❤

Address

Haripur

Telephone

+923329037879

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Darband posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Darband:

Share