𝐒𝐞𝐞 𝐃𝐞𝐤𝐡𝐞𝐧

𝐒𝐞𝐞 𝐃𝐞𝐤𝐡𝐞𝐧 تمام دُکھ ہے

18/10/2025

بہترین
بددیانتی اور منافقت کی سیاست کو اس سے بہتر کوئی اور بے نقاب نہیں کر سکتا 👏👏

11/10/2025

ریچھ نے مالک کی طرف منہ کر ہی لیا ہے ۔
یہ بات نہ تو سوپر پاورز بھولی ہیں اور نہ پاکستان کے عوام کہ افغانستان میں روس اور امریکہ کو شکست پاکستان کی فوج نے دی تھی اور یہ کردار ادا کرنے والے جرنیلوں کو پاکستانی عوام اپنا ہیرو بنائے رہے ، آج کل ان جرنیلوں کی اولادیں مختلف چینلز پر تجزیہ نگار بن کر مختلف پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں ۔ افغان قیادت کے موسٹ وانٹڈ افراد کو سی آئی اے اور کے جی بی سے آئی ایس آئی نے قید کے نام پر چھپائے اور بچائے رکھے اور پھر جب وقت آیا تو ان کو لا کر روس اور امریکہ کے سامنے ٹیبل پر لا کر بٹھا دیا ۔ پاکستانی مدارس مسلسل افرادی قوت فراہم کرنے پر لگا دیئے گئے اور مدارس کو ہزاروں ایکڑ زمینیں رشوت کے طور پر بانٹی گئیں ۔ علماء کو ہیرو بنا کر یورپی اور عرب ممالک کے سربراہوں سے ملایا گیا اور پوری دنیا سے چندے کا رخ پاکستان کی طرف کر دیا گیا، منی لانڈرنگ کی فیکٹریاں کھل گئیں اور غزنی اور جلال اباد باقاعدہ پشاور سے لوکل کال ہوتی تھی ۔ پشاور کے ڈھابوں پر پاکستانی کم اور عربی ،افریقی اور دیگر نیشنلٹی ہولڈر مجاھدین کی تعداد زیادہ ہوتی تھی ۔یہ سب کچھ آج بھی پاکستان کے منہ پر کلنک کا داغ بنا ہوا ہے ۔ افغانستان میں سوپر پاؤرز سے لڑنے والے پاکستانی مجاھدین کی تعداد افغانوں سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہے ، اور لڑائی کی حکمت عملی تو ہمیشہ پاکستانی ایجینسیوں اور جرنیلوں نے بنائی ۔ جواب میں ہمارا معاشرہ کلاشنکوف اور ہیروئین کلچر کا گڑھ بن گیا ،ہمارے کالجز اور یونیورسٹیز آئس کے نشئیوں سے بھر گئے ۔ لوگ خود قتل کرنے کی بجائے افغان کرائے کے قاتلوں سے پچاس پچاس ہزار میں بندے مروانے لگے ۔ چالیس لاکھ مہاجرین نے پاکستان کو اسٹریٹ کرائمز کا گڑھ بنا دیا ۔ چوری چکاری میں ان کا ثانی کوئی نہیں ،جن کو ہم ہیرو قرار دیتے ہیں وہ بھی ڈاکے ہی مارنے آئے تھے انہیں اسلام کے ساتھ کوئی لینا دینا تب بھی نہیں تھا اور اب بھی نہیں ہے ۔ افغانوں نے کبھی ٹک کر ہندوستان میں حکومت کرنے کی کوشش نہیں کی ، نہ ہی کبھی دین کی تبلیغ کی وہ سونا چاندی اور لونڈیاں غلام اکٹھے کرتے اور واپس چلے جاتے ،،

یہ بھی متھ ہی ہے کہ افغانستان کبھی غلام نہیں رہا ۔ کابل تک سکھوں کی حکومت تھی اور افغانوں نے بھی سکھوں کی غلامی کا مزہ چکھا ہے ۔ یہ ہندوستان کے مسلمان تھے جنہوں نے سکھوں سے جنگیں لڑ کر انہیں کمزور کیا اور افغانوں کی جان چھوٹی ۔۔
ہمیں تو مطالعہ پاکستان نے گمراہ کیا ہی تھا افغانوں کے دماغ بھی خراب کر دیئے ۔ ہم نے افغانوں کے نام پر اپنے میزائلوں کے نام ہندوستان کو چڑانے کے لئے رکھے تھے، جس طرح کسی شخص کو چڑانے کے لئے اس کی بہو بیٹی بھگا لے جانے والے کا نام لیتے ہیں ۔ ملا عمر نے بھی کہا تھا کہ پاکستان نے آج تک کوئی جنگ جیتی نہیں ہے جبکہ ہم نے کوئی جنگ ہاری نہیں ہے ۔ جبکہ افغانوں نے کوئی جنگ لڑی ہی نہیں ہے لہذا واقعی ہاری بھی نہیں ہے ان کی جنگ بھی پاکستان ہی لڑتا رہا ہے ۔ اب جب ریچھ نے مالک کی طرف منہ کر ہی لیا ہے تو ان شاءاللہ تعالیٰ ہم ان پر ان کی حقیقت عیاں کر کے رہیں گے ۔ سب سے پہلے پاکستان کو قانونی اور غیر قانونی ہر قسم کے افغانوں سے خالی کرایا جائے ، اس فریب سے باہر نکلیں گے یہ لوگ پاکستانی اثاثے ہیں جو افغانستان میں تبدیلی کے لئے استعمال کیئے جاتے ہیں ، پاکستان اپنی ٹانگیں افغانستان سے نکالے اور خود افغانوں کو کابل پر حکومت کرنے کی اجازت دے شمال والے کابل فتح کرتے ہیں یا پشتون فتح کرتے ہیں ،یہ ان کا داخلی معاملہ ہے ۔افغانوں کی مذھب پرستی کا ڈنکا بجتا ہے لہذا پہلے تو یہ لوگ اپنے ملک میں مدارس اور جامعات تو بنائیں ۔۔ آخر افغانوں کے لئے افغانستان میں مدارس نہ بنانے کے پیچھے کیا راز ہے ؟

قاری حنیف ڈار

04/10/2025

#غزه
پہلے گولی چلاؤ پھر سوال پوچھو 😢

04/10/2025

#امریکہ شکاگو کی سڑکوں پر ایک شہری امریکی حکومت کو اپنے ٹیکس سے اسرائیل کی مدد سے روکنے کے لیے سائیکل پر بینر لگا کے گھوم رہا ہے

عراق🔻 صدام حسین کا امریکہ پر بھروسے کا نتیجہ جنگ کے دوران جب صدام کی فوج جنگ سے پیچھے ہٹ رہی تھی تو امریکہ نے صدام کو فو...
03/10/2025

عراق🔻 صدام حسین کا امریکہ پر بھروسے کا نتیجہ
جنگ کے دوران جب صدام کی فوج جنگ سے پیچھے ہٹ رہی تھی تو امریکہ نے صدام کو فوجی انخلاء کے لئے اس راستے کے محفوظ ہونے کی ضمانت دی تھی
جب وہ فوج انخلا کررہی تھی تو امریکہ و برطانیہ کے جنگی طیاروں نے ان پر بہت آرام سے وحشی بمباری کی اور سب کو کیڑے مکوڑوں کی طرح مار دیا اُسے highway of death کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اس حملے میں کم وبیش 2ہزار فوجی ہلاک و بڑا فوجی سازو سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا
یہ امریکہ جیسے شیطان پر اعتبار کرنے کا نتیجہ تھا
آج جو بھی امریکہ پر اعتماد کرے گا بہت جلد وہ اپنا انجام دیکھ لے گا

حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لئے مزید حقائق پر مبنی خبروں اور تبصروں کے لئے پیچ کو لائک فالوو اور شیئر کرنا مت بھولیں۔شکریہ

یہ بہت ڈھیٹ ٹیم ہے! ہمارا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتی۔ یادیو۔🫣😂
25/09/2025

یہ بہت ڈھیٹ ٹیم ہے! ہمارا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتی۔ یادیو۔🫣😂

23/06/2025

چلو شاباش سب اپنے اپنے کام پہ لگ جاؤ شغل میلہ ختم
یہ بھی یاد رکھنا ہر ایک کا #پاپا امریکہ ہی ہے 😅

دنیا کے ٹھیکیدار مسٹر ٹرمپ نے سب کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا لو سانبھو 😅
23/06/2025

دنیا کے ٹھیکیدار مسٹر ٹرمپ نے سب کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا لو سانبھو 😅

23/06/2025

ایران کے لیے یہ کافی تھا کے وہ اسرائیل پر حملے جاری رکھتا عرب ملکوں میں امریکی اڈے عربوں کی سیکورٹی کے لیے ہیں آپ نے ان پر حملہ کر دیا تو یقیناً اس ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کردی ہے یہ پالیسی ایران کے اپنے لیے بھی خطرناک ہے آپ اپنے برادر ملکوں کو ناراض کر رہے ہیں سعودیہ نے کھل کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی تھی ، حالانکہ یہ اڈے امریکہ کے حملے میں بھی استعمال نہیں ہوئے تھے پھر کیسے آپ ان پر حملہ کر سکتے ہیں ، ایران کو اگر پھر بھی مسئلہ تھا تو وہ عربوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرتا اور انھیں کہتا کے امریکہ کو یہاں سے چلتا کرو ۔ ۔

یہ حد درجہ گھٹیا حرکت ہے جب آپکے ملک کے پڑوس میں برادر اسلامی ایک پرامن ملک پر جنگ مسلط کر دی گئی ہے فلسطینی مسلمانوں کے...
20/06/2025

یہ حد درجہ گھٹیا حرکت ہے جب آپکے ملک کے پڑوس میں برادر اسلامی ایک پرامن ملک پر جنگ مسلط کر دی گئی ہے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام میں یہ خود شریک ہیں ہمیں تو ایران کے ساتھ ہر طرح سے کھڑا ہونا چاہیے ، ایسے میں کیسے اس شخص کی حمایت کی جاسکتی ہے پتہ نہیں پاکستان کی کونسی رگ ان امریکیوں کے ہاتھوں میں ہے کے دباتے ہی ہم جی حضوری پے آ جاتے ہیں پتہ نہیں امریکہ میں کیا گیا لنچ اس ملک پاکستان کو کتنا مہنگا پڑے گا

20/06/2025

اسرائیلی سفیر کا 2018 میں TV Show کے دوران ایران اور اسرائیل میں ایٹمی ہتھیاروں پر بیان کا وڈیو کلپ وائرل

29/05/2025

قومی اپروچ ملاحظہ فرمائیں ۔
ٹیسٹ ٹھیک نکل آئیں تو اللہ کا شکر ادا کرنے کی بجائے کہتے ہیں " پیسے ہی حرام کیتے نیں ، نکلیا تے ککھ نئیں ۔۔

Address

Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐒𝐞𝐞 𝐃𝐞𝐤𝐡𝐞𝐧 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category