14/07/2026
*📝تحریر # ثوبان عطاری*
یہ بڑا لال ٹرالر، گاڑیاں لاد کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتا ہے۔ حادثہ ہوا، اور یہ سڑک کی باڑ توڑتا ہوا کھائی کی طرف چلا گیا۔ لیکن بھاری سامان کے بوجھ نے اسے گرنے نہیں دیا !
تصویر میں نظر آنے والی سفید گاڑیاں اس کی "*ذمہ داریاں*" ہیں، جو بحفاظت منزل تک پہنچانی ہیں، اور یہی حادثے سے بچت کا باعث بھی بنیں۔
ایک ہوتا ہے ڈر کا احساس، ایک خوشی کا احساس، اور ایک ہے احساسِ ذمہ داری، جو بہت کم لوگوں کے پاس ہوتا ہے۔
ذمہ داریوں کے بوجھ سے گھبرایا نہ کریں، یہ زندگی جینے کی وجہ ہوتی ہیں، ورنہ اس دنیا میں ہم نے کرنا ہی کیا ہے؟
آپ جس بھی منصب پر ہیں، باپ، ملازم، باس، شوہر یا شہری، اپنی *ذمہ داریوں* کو سمجھیں۔
یہ جانور، پودے، سورج، چاند، سب اپنی ڈیوٹی، بڑی *ذمہ داری* سے نبھا رہے ہیں۔ ایک انسان ہے جو لاپرواہ ہو جاتا ہے۔
کامیابی کا فارمولا سن لیں:
دماغ میں علم ہو۔
دل میں رحم۔
چہرے پر بلا کی خود اعتمادی۔
اور پورے وجود میں احساسِ ذمہ داری کوٹ کوٹ کر بھرا ہو۔
آپ سپرمین superman بن جائیں گے
*📝تحریر # ثوبان عطاری*