26/12/2025
“تعلیم خطرے میں:
تیر گاؤں کے بچوں کی اسکول میں باقاعدہ حاضری نہ ہونے کی وجہ سے آلولی گورنمنٹ اسکول کے اساتذہ اور پرنسپل کو خود گاؤں آنا پڑا۔ انہوں نے گاؤں کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اگر آج بچوں کو اسکول نہیں بھیجا گیا تو ان کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اساتذہ نے اپیل کی کہ تمام والدین بچوں کی روزانہ حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ بچے تعلیم حاصل کر کے اچھا انسان اور قوم کا مفید فرد بن سکیں۔