Haripur News

Haripur News haripur media group

ایبٹ آباد (شہریار ترک ) حق کسی کے ماننے یا نا ماننے کا محتاج نہیں ہوتا۔حق خود منوا لیتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان اہل کتاب...
22/08/2025

ایبٹ آباد (شہریار ترک )
حق کسی کے ماننے یا نا ماننے کا محتاج نہیں ہوتا۔حق خود منوا لیتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
اہل کتاب نبوت کا انکار بھی کر رہے ہیں اور نبی کی ذات کو اللہ کی ذات کا حصہ قرار دے کر بہت بڑے شرک کے مرتکب ہورہے ہیں۔جو بہت بڑا جھوٹ اور گستاخی ہے۔حالانکہ اللہ کریم کا احسان کہ اس نے انبیاء مبعوث فرمائے اپنے ذاتی کلام سے نوازا اور زندگی گزارنے کے اسلوب سکھائے انسانی زندگی کیسے بسر کرنی ہے اس کا طریقہ سکھایا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
انہوں نے کہا کہ اللہ کے حکم کی تعمیل میں ہماری ضرورت کی بھی تکمیل ہو رہی ہے۔آج جو خود کو سیاہ و سفید کا مالک سمجھتے ہیں اور اللہ کے حکم کے سامنے اپنی پسند کو ترجیح دیتے ہیں کل روزقیامت بڑے بڑے بادشاہ بھی کہہ اُٹھیں گے کہ حقیقی بادشاہی اللہ کی ہے۔اللہ نے جسے جہاں مبعوث فرمایا ہم اس میں کوئی فرق نہیں رکھتے سب پر ایمان لاتے ہیں۔احترام کو ملحوظ خاطر لانا ہماری ذمہ داری ہے احتیاط لازم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول کی آمد آمد ہے۔نبی کریم ﷺ کی اس ماہ مبارک میں ولادت باسعادت ہوئی۔آپ ﷺ کے خدام صحابہ کرام ؓ کا آپ ﷺ کی ذات سے محبت کا یہ عالم تھا کہ بغیر کلام کے جان جاتے کہ آپ ﷺ اس وقت کیا پسند فرمائیں گے۔آج بھی ہر ماہ ربیع الاول میں آپ ﷺ سے اظہار محبت کے لیے محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے لوگ خوشیاں مناتے ہیں لیکن کیا ہمیں اس بات کا عہد نہیں کرنا چاہیے کہ آج سے میں اپنی زندگی نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق بسر کروں گا آج سے میں آپ ﷺ کی ادائیں اختیار کروں گا محبت کا تقاضہ تو یہی ہے لیکن ہوتا یہ ہے کہ محافل میں جاتے ہیں فرض نماز بھی چھوٹ جاتی ہے۔یہ کون سی محبت ہے؟
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی مرکزی طور پر ملک بھر میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنسز کا سلسلہ کل سے جاری ہے۔جن میں پہلا پروگرام میانوالی واں بھچراں اس کے علاوہ بھکر،اسلام آباد،مظفر گڑھ،ملتان،مرکز دارالعرفان منارہ،شاہ پورسرگودھااور لاہور شامل ہیں۔

22/08/2025

چودہ اگست یوم آزادی
لیکن یہ لڑکا مکمل آزاد ھونے کی کوشش کر رھا تھا پھر سندھ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا پھر بچوں نے باجوں سے سلامی پیش کی

21/08/2025

تربیلہ ڈیم مکمل طور پہ بھر چکا ہے۔ تربیلہ ڈیم میں اس وقت پانی کا ذخیرہ 328000 ایکڑ فٹ ہو چکا ہے۔ آج تربیلہ جھیل میں پانی کی آمد 268000 کیوسک اور اخراج 270000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جھیل اپنے ہائی لیول 1550 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اب جھیل میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود نہیں رہی۔ شمالی علاقوں میں مزید بارش ہونے پر ڈیم سے بانی کا اخراج مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ تربیلہ ڈیم کا مکمل طور پہ بھر جانا زرعی اور کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لئے خوش آئیند ہے۔ تربیلہ ڈیم 50 سال سے ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

20/08/2025

سارے کام اداروں تک نہ چھوڑیں کچھ اپنے حصے کا کام بھی کر دیا کریں اس وقت میں موجود ھوں گاؤں ڈوئیاں آبی اور یہاں کی کیا صورتحال ہے دیکھتے ھیں اس ویڈیو میں

18/08/2025

خانپور ڈیم کے سپیل وے شام چار بجے کھولنے تھے لیکن ایک ایک دوسرا بڑا ریلہ داخل ھونے سے دن ایک بجے ہی کھول دیے گئے مزید تفصیلات دیکھیے اس ویڈیو میں

18/08/2025

ایک ماہ قبل باقاعدہ نشاندھی کے باوجود واپڈا انتطامیہ ٹس سے مس نہ ھوے اور آج یہ پول گر گیا
ھمیں ھے حکم آزاں جو ھم دیتے رئیں گےاور آج خطرے کی گھنٹی
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ، تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ نہ کرنے کی ہدایت ۔ سیلابی ریلے کا خدشہ ، پانی کی آمد سے زیادہ اخراج کیا جائے ، دو فٹ تک پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھی جائے۔ تربیلا ڈیم کی سفیٹی کے لیے اقدامات، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج تین لاکھ 79 ہزار ایک سو کیوسک کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد تین لاکھ 38 ہزار تین سو کیوسک ہے۔

خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوشحالی دیکھ کر تمام دوسرے صوبوں کے عوام کو چاہیے کہ  پی ٹی آئی میں شامل ھو جائیں کہ یہاں پی ٹ...
17/08/2025

خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوشحالی دیکھ کر تمام دوسرے صوبوں کے عوام کو چاہیے کہ پی ٹی آئی میں شامل ھو جائیں کہ یہاں پی ٹی آئی کے گیارہ سالوں کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اگر تعلیم کی بات کروں تو یہاں خیبر پختونخوا کے طلباء باقی صوبوں کی نسبت سب سے آگے ھیں ہیلتھ کی بات کی جاے تو دوسرے صوبوں کے لوگوں کو رشک آتا ہے صحت انصاف کارڈ کے دس لاکھ سے ہر بندہ مستفید ھو رھا ھے کسی قسم کی کرپشن صحت انصاف کارڈ میں نھیں ھو رہی سرکاروں ہسپتالوں سے عوام مکمل مطمئن ھے فیکٹریوں میں ملازمین انتہائی خوش نظر آ رھے ھیں سب کو حکومت کی مقرر کردہ سیلری 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے حساب سے مل رہی ھے اس کے علاؤہ جہاں جہاں لیبر شاپنگ مال پٹرول پمپ سی این جی پمپ پر کام کر رھے ھیں سب کو حکومت خیبرپختونخوا کی قائم کردہ سیلری مل رہی ھے محکمہ پولیس میں رشوت سفارش نام کی چیز نھیں بغیر سیاسی مداخلت کے انصاف کے تقاضے پورے کیے جا رھے ھیں ترقیاتی کاموں کی بات کی جاے تو بلدیات کے تمام کام عوام کی دہلیز پر حل کیے جا رھے ھیں اور ضلعی سطح پر میگا پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ھے تمام محکمے یہاں ایک فیملی کی طرح کام کر رھے ھیں یہاں ناقص میٹریل اور کرپشن کا نام و نشان ختم ھو چکا ھے خیبرپختونخوا حکومت میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نام و نشان نھیں یہاں کے عوام ایک خوشحال زندگی گزار رھے ھیں اور سیاحت کی بات کی جاے تو باقی تمام صوبوں کے عوام کے لیے بہترین انتظامات موجود ھیں وہ بغیر کسی خوف کے یہاں آئیں یہاں کے پہاڑ دریا اور خوبصورت نظارے آپ کو ویلکم کہتے ھیں یہاں کے ویٹرنری ڈاکٹر یہاں کے فارمر کا بہت خیال رکھتے ھیں دوسرے صوبوں کی طرح یہاں پرائیویٹ ادویات نھیں فروخت کی جاتی حکومت کے پی کی ادویات کو فری میں دیتے ھیں اور یہاں دوڑ دریاؤں سے غیر قانونی بجری پتھر نھیں نکالے جاتے یہاں سرکاری املاک پر قبضہ نھیں کیا جاتا یہاں کی عدالتیں انصاف فراہم کرتی ھیں یہاں کے عوام کو محکموں میں زلیل وخوار نھیں کیا جاتا ان سب سہولیات کو مد نظر رکھتے ھوے اب وقت کا تقاضا ھے کہ آپ جوک در جوک آئیں اور پی ٹی آئی کے صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی کو مد نظر رکھتے ھوے اس میں شامل ھوں پھر آپ دیکھیں گے کہ ھم بلکل یہی حال آپ کے صوبوں کا بھی کر دینگے پاکستان زندہ باد پی ٹی آئی زندہ باد

17/08/2025

🌟 والی بال کے میدان میں ہری پور کا فخر 🌟

ہری پور والی بال کی دنیا کا ایک بڑا نام ھری پور کا نام روشن کرنے والے معروف کھلاڑی چیف مشتاق احمد سلیمان خیل اس وقت کھلابٹ والی بال اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ 🏐👏

یہ اکیڈمی مستقبل کے ستاروں کو جنم دینے کا مرکز بن چکی ہے۔ ✨
ٹاپ ٹرینڈ نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے چیف مشتاق احمد سلیمان خیل نے کہا کہ ان کا مقصد نوجوانوں کو معیاری تربیت دے کر ہری پور اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں مزید بلند کرنا ہے۔ 🇵🇰

15/08/2025

جشن آزادی کے حوالے سے اتمان میرج حال میں معزور افراد کا خصوصی پرگرام تھا اس پروگرام کے چیف گیسٹ اکبر ایوب خان تھے۔معزور افراد کے ضلعی و صوبائی صدر نے اکبر خان کے سامنے کچھ مطالبات رکھے۔ہری پور کی تاریخ میں نابینا افراد کا پہلا سکول بنایا گیا جس سکول کیلیے صوبائی حکومت سے بریل بکس کے جی سے پانچھویں تک مفت دی جائیں اور نابینا افراد کے سکول کیلیے بلڈنگ ضلع گورنمنٹ کی طرف سے مفت دی جاۓ۔تمام سرکاری اداروں میں معزور ملازمین کو تنگ نہ کیا جاۓ جس پر اکبر ایوب صاحب نےسیکٹری منسٹر سوشل ویلفیر سے مفت بریل بکس لے کر دینے کا اعلان کیا۔اور نابینا بچوں کے سکول کے لیے جلد سے جلد بلڈنگ دینے کا بھی اعلان کیا۔تمام سرکاری اداروں سے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ڰئی اس موقعہ پر ضلعی اور صوبائی صدر

15/08/2025

ھری پور چھپر روڈ پل کے ساتھ ھری پور کے کباڑی پرانے ٹائروں کو جلا کر آلودگی پھیلاتے ھیں ماحول کو آ لودہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاے

Address

Talokar Road
Haripur
22630

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haripur News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share