Wahid واحد

  • Home
  • Wahid واحد

Wahid واحد Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wahid واحد, Social Media Agency, .

04/07/2025

افلا طون اپنے استاد سقراط کے پاس آیا اور اس سے کہنے لگا آپ کا نوکر بازار میں کھڑے ہو کر آپ کے بارے میں ہرزہ سرائی کر رہا تھا‘ سقراط نے مسکرا کر پوچھا ’’ وہ کیا کہہ رہا تھا؟‘‘

افلاطون نے جذباتی لہجے میں جواب دیا ’’ آپ کے بارے میں کہہ رہ تھا…‘‘ سقراط نے ہاتھ کے اشارے سے اسے خاموش کروایا اور کہا ’’
آپ یہ بات سنانے سے پہلے اسے تین کی کسوٹی پر رکھو‘ اس کا تجزیہ کرو اور اس کے بعد فیصلہ کرو کیا تمہیں یہ بات مجھے بتانی چاہیے۔
‘‘ افلاطون نے عرض کیا ’’ یا استاد تین کی کسوٹی کیا ہے‘‘؟
سقراط بولا ’’ کیا تمہیں یقین ہے تم مجھے جو بات بتانے لگے ہو یہ بات سو فیصد سچ ہے‘‘ افلاطون نے فوراً انکار میں سر ہلا دیا۔
سقراط نے ہنس کر کہا ’’ پھر یہ بات بتانے کا تمہیں اور مجھے کیا فائدہ ہوگا‘‘ افلاطون خاموشی سے سقراط کے چہرے کی طرف دیکھنے لگا‘ سقراط نے کہا ’’ یہ پہلی کسوٹی تھی‘
ہم اب دوسری کسوٹی کی طرف آتے ہیں۔ ’’مجھے تم جوبات بتانے لگے ہو کیا یہ اچھی بات ہے؟‘‘ افلاطون نے انکار میں سر ہلا کر جواب دیا ’’ جی نہیں یہ بری بات ہے‘‘ سقراط نے مسکرا کر کہا ’’ کیا تم یہ سمجھتے ہو تمہیں اپنے استاد کو بری بات بتانی چاہیے؟‘‘
افلاطون نے انکار میں سر ہلا دیا‘ سقراط بولا ’’گویا یہ بات دوسری کسوٹی پر بھی پورا نہیں اترتی‘‘ افلاطون خاموش رہا‘ سقراط نے ذرا سا رک کر کہا ’’
اور آخری کسوٹی‘ یہ بتائو وہ بات جو تم مجھے بتانے لگے ہو کیا یہ میرے لیے فائدہ مند ہے؟‘‘ افلاطون نے انکار میں سر ہلایا اور عرض کیا ’’ یا استاد یہ بات ہر گز ہرگز آپ کے لیے فائدہ مند نہیں‘‘ سقراط نے ہنس کر کہا ’’ اگر یہ بات میرے لیے فائدہ مند نہیں تو پھر اس کے بتانے کی کیا ضرورت ہے؟‘‘
سقراط نے گفتگو کے یہ تین اصول آج سے چوبیس سو سال قبل وضع کر دیے تھے‘ سقراط کے تمام شاگرد اس پر عمل کرتے تھے‘ وہ گفتگو سے قبل بات کو تین کسوٹیوں پر پرکھتے تھے‘
کیا یہ بات سو فیصد درست ہے‘
کیا یہ بات اچھی ہے اور
کیا یہ بات سننے والوں کے لیے مفید ہے؟
اگر وہ بات تینوں کسوٹیوں پر پوری اترتی تھی تو وہ بے دھڑک بات کر دیتے تھے اور اگر وہ کسی کسوٹی پر پوری نہ اترتی یا پھر اس میں کوئی ایک عنصر کم ہوتا تو وہ خاموش ہو جاتے تھے‘

کاپیڈ

01/07/2025

" اگر آپ بے وقوف سے لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں....

01/07/2025

‏ذہین لوگوں کو جمع کرنا بہت پیچیدہ معاملہ ہے ۔ جہاں تک ریوڑ کو جمع کرنے کا تعلق ہے، تو اس کے لیے بس ایک چرواہے اور کتے کی ضرورت ہوتی ہے

شیکسپیئر

30/06/2025

کچھ لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پاتے کہ اپنے گھر میں تنہا، پُرسکون انداز میں بیٹھ کر، اپنی مرضی سے کچھ کھانا کھاتے ہوئے اور دوسروں کے معاملات سے دور رہنا، کتنی بڑی نعمت ہے۔ یہ وہ سکون ہے جو کسی بازار سے نہیں خریدا جا سکتا۔ یہ لمحات، جب آپ اپنے حال میں مگن ہوتے ہیں اور کسی کو تنگ کیے بغیر اپنی دنیا میں خوش رہتے ہیں، بے حد قیمتی ہوتے ہیں۔ دراصل، زندگی کی سب سے بڑی راحت یہ ہے کہ آپ خود کو پرسکون رکھیں اور دوسروں کے کام میں مداخلت کیے بغیر جئیں۔

26/06/2025

بدھا کا کہنا ہے کہ!
اگر آپ کو کوئی پھول پسند ہو تو آپ اسکو توڑنا یعنی پانا چاہیں گے .
مگر اگر آپکو وہی پھول پیارا لگے یعنی اس سے محبت ہو تو آپ روزانہ اس پھول کے پودے کو پانی دیں گے .اور اسکو بڑھتا پھولتا دیکھ کر خوشی محسوس کریں گے .
بس یہی سیدھا سا فارمولا زندگی کے ہر تعلق میں پسند اور محبت کے فرق کو سمجھنے کے لئے کافی ہے ..
عفاف

22/06/2025

"الفاظ ہمیشہ بے ذائقہ ہوتے ہیں ، ادا کرنے والے کا لب و لہجہ اِنہیں میٹھا یا کڑوا بنا دیتا ہے۔
متفق ❤️
نہیں متفق 🖐🏻

15/06/2025

ہر وہ نشہ حرام ہے جو عقل کو ماؤف کر دے۔
چاہے وہ عبادت، پوجا، عقیدہ ہی کیوں نا ہو

08/06/2025

اگر خوش رہنا ہے تو دو چیزیں بھول جاؤ، وہ برا سلوک جو کسی نے تمہارے ساتھ کیا اور وہ اچھا عمل جو تم نے کسی کے ساتھ کیا۔
( مولانا روم رح)

01/06/2025

ہر شخص تو ھوتا نہیں ہر بات کے قابل
ھر شخص کو ھر بات بتایا نہیں کرتے
قد آوروں کے ساتھ نہ چلنا مرے یارو
اونچے کہیں بھی خاک پہ سایہ نہیں کرتے
سچ بات کہاں بولتے ھیں لوگ یہاں پر
فوراََ کسی کی بات میں آیا نہیں کرتے
اِخلاص اور احساس کا اَفلاس ھے ھر سُو
اِس دور میں جذبات لُٹایا نہیں کرتے
یہ تختِ خُدا ھے اِسے تُم پاک ھی رکھنا
ھر شخص کو اِس دِل میں بسایا نہیں کرتے
خاموشیوں کو جو تری خاطر میں نہ لائے
اُس شخص پہ الفاظ کو ضائع نہیں کرتے

پروین شاکر

31/05/2025

زندگی کسی کو مفت میں سبق نہیں دیتی, جب آپ کہتے ہیں " زندگی نے مجھے سکھایا " ، یقیناً آپ نے اس کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہو گی

24/05/2025

"‏ایک دلفریب جھوٹ بولنا اور اس کو سن کر دس آدمیوں کا تالیاں بجانا ممکن ہے، لیکن اس سے بہتر ہے کہ ایک پریشان کن سچ بولا جائے جس کے رد عمل کے طور پر آٹھ لوگ تم پر الزام لگائیں اور دو سوچنے پہ مجبور ہو جائیں۔"

برٹرینڈ رسل

12/05/2025

میرا فلسفہ یہ ہے
"جو کچھ لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں، وہ میری پریشانی نہیں۔ میں وہی ہوں جو میں ہوں، اور وہی کرتا ہوں جو میں کرتا ہوں۔ میں کسی چیز کی توقع نہیں رکھتا اور ہر چیز کو قبول کرتا ہوں۔اور اس سے زندگی آسان ہو جاتی ہے۔ ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں جنازہ مرنے والے سے زیادہ اہم ہے، شادی محبت سے زیادہ اہم ہے، ظاہری شکل روح سے زیادہ اہم ہے۔ ہم ایک ایسی ثقافت میں رہتے ہیں جو پیکجنگ کو ترجیح دیتی ہے اور مواد کو حقیر سمجھتی ہے۔"
(سر انتھونی ہاپکنز)

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wahid واحد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share