18/06/2026
بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری کی بلاسٹنگ اگرچہ پیداواری عمل کا حصہ ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ عمل ماحولیاتی اور انسانی تحفظ کے اصولوں کو پسِ
پشت ڈال کر جاری ہے۔
گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں،
لوگ خوف و پریشانی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
پہاڑوں کا قدرتی حسن ماند پڑ چکا ہے،گرد و غبار نے فضا کو آلودہ کر دیا ہے،
اور روزانہ کی بلاسٹنگ و گردوغبار سے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔
ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ:
بلاسٹنگ کو سائنسی اور محفوظ طریقہ کار کے تحت کیا جائے،
گرد و غبار اور دھماکوں کے اثرات کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات ہوں،
اور متاثرہ علاقوں کے مکینوں اور کسانوں کو مناسب معاوضہ و سہولیات فراہم کی جائیں۔جس طرح دنیا کا ہر ظلم اور ہر ظالم ایک دن اپنے انجام کو پہنچتا ہے، اسی طرح اس علاقے کی فضا، زمین اور عوام کی صحت سے کھیلنے والے صنعتی مافیاز کا وقت بھی اب ختم ہونے کے قریب ہے۔
25 سے 30 سال تک غریب عوام کی جانوں کے ساتھ یہ خاموش خونی کھیل کھیلا جاتا رہا، مگر اب مزید نہیں۔ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب نہ صرف ان مافیاز بلکہ ان کی پشت پناہی کرنے والے تمام اداروں اور ذمہ داران کا بھی احتساب ہوگا۔
اہلِ علاقہ سے اپیل ہے کہ خدارا اس مسئلے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، اختلافات بھلا کر یکجا ہوں، اپنے منتخب قائدین پر اعتماد کریں اور ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ صاف فضا، صحت مند زندگی اور اپنے بچوں کے مستقبل کی اس جنگ میں ہر فرد کا کردار اہم ہے۔
اگر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کیے گئے تو بہت جلد ایک بھرپور اور منظم عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ خاموش رہنا ہے یا اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا ہے۔
پبلک فورم وی سی سورج گلی