
09/02/2025
ہری پور TIP فیکٹری کے سامنے خانپور روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار شدید زخمی.
ہری پور ٹی آئ پی فیکٹری کے عین سامنے خانپور روڈ پر ہونے والے موٹر-سائیکل حادثے میں ایک جانبحق اور ایک زخمی ہونے والے آپس میں کزن بتاۓ جا رہے ہیں. جو کہ دارالحکومت اسلام آباد سے ہری پور آ رہے تھے کہ اسی دوران یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا.
جانبحق ہونے والے کی شناخت سعد علی ولد محمد شفیق سکنہ اسلام آباد سے ہوئ ہے.
رپورٹ (نعمان گل) ھزارہ بآخبر