Waqas qureshi update

Waqas qureshi update ہمارا مقصد صاف شفاف اور سچی صحافت کا فروغ۔ اور عوام کے مسائل اور ان کے حل کے لئے جدوجہد کرنا ہے ۔اور عوام کو تفریح فراہم کرنا ہیں ۔

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) تربیلہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے، جس کے ...
07/08/2026

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) تربیلہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 22 سالہ انیق، سکنہ سرائے نعمت خان، زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد بھی جائے حادثہ پر جمع ہو گئے، جبکہ متعلقہ اداروں نے شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی اپیل کی ہے۔

07/08/2026
ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA) ہری پور میں جاری تین ماہہ بنیادی تربیتی کورس کے تحت زیر...
07/08/2026

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA) ہری پور میں جاری تین ماہہ بنیادی تربیتی کورس کے تحت زیرِ تربیت وارڈرز کے لیے آج مختلف تعلیمی و تربیتی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر PSTA ہری پور جناب ماجد غفران جدون نے "وارڈرز کے فرائض اور ذمہ داریاں" کے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے پیشہ ورانہ نظم و ضبط، ذمہ داریوں اور بہترین کارکردگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ دوسرے سیشن میں سینئر انسٹرکٹر جناب جواد علی نے "خیبر پختونخوا پریزن رولز کا تعارف" پیش کیا اور وارڈرز کو جیل قوانین، ضوابط اور ان پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تیسرے سیشن میں جونیئر کلرک (حافظِ قرآن) جناب محمد زاہد نے "تفسیرِ قرآنِ مجید اور اس کی فضیلت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے قرآنِ کریم کی تعلیمات، اخلاقی اقدار اور عملی زندگی میں ان کی اہمیت اجاگر کی۔ تمام زیرِ تربیت وارڈرز نے تربیتی سیشنز میں بھرپور دلچسپی اور انہماک سے شرکت کی۔ اکیڈمی انتظامیہ کے مطابق ایسے لیکچرز وارڈرز کی پیشہ ورانہ استعداد، قانونی شعور اور اخلاقی و دینی تربیت کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے مستقبل میں وہ اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے۔

07/08/2026

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) اقبال کچالو والے کی بھابی، جبکہ عبدالمعز علی اور عمر علی کی والدہ رضائے الٰہی سے باٹا والی گلی، مین بازار میں انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ شام 4:00 بجے کھلاڑا قبرستان میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔ اہل خانہ نے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہل علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) سجادہ نشین دربارِ عالیہ قادریہ چھوہر شریف، صاحبزادہ پیر عطاء الرحمن صاحب نے قاری احسن قری...
07/08/2026

ری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) سجادہ نشین دربارِ عالیہ قادریہ چھوہر شریف، صاحبزادہ پیر عطاء الرحمن صاحب نے قاری احسن قریشی اور ڈاکٹر عابد قریشی کے بھائی، احسان قریشی کے چچا جبکہ فرحان قریشی کے والد قاسم قریشی مرحوم کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین ۔۔۔۔۔۔

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) ضلع ہری پور میں محکمہ ریونیو کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف حلقوں کے 77...
07/08/2026

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) ضلع ہری پور میں محکمہ ریونیو کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف حلقوں کے 77 پٹواریوں اور 5 گرداوروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تبادلوں کا مقصد محکمہ ریونیو میں انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا، عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنانا اور مختلف حلقوں میں دفتری امور کو مزید فعال بنانا بتایا گیا ہے۔ متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے نئے تعیناتی مقامات پر حاضر ہو کر ذمہ داریاں سنبھالیں، جبکہ ذرائع کے مطابق یہ تبادلے انتظامی ضروریات اور عوامی مفاد کے پیش نظر عمل میں لائے گئے ہیں۔

ہریپور (وقاص الرحمان قریشی سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ہریپور صاحبزادہ حامد شاہ نے شان مارکی میں کانگڑا کالونی ...
07/08/2026

ہریپور (وقاص الرحمان قریشی سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ہریپور صاحبزادہ حامد شاہ نے شان مارکی میں کانگڑا کالونی کے رہائشی محمد عامر ولد محمد افضل (سابقہ کھرکوٹ والے) کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دلہا محمد عامر کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نوبیاہتا جوڑے کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، اتفاق، خیروبرکت اور کامیابیوں سے بھر دے۔ تقریب میں شریک معززین نے بھی محمد عامر اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔

ہریپور (وقاص الرحمان قریشی سے) پاکستان تحریک انصاف ہریپور کے تحصیل صدر، فخر ترک و معروف سیاسی و سماجی شخصیت فیصل خان ترک...
07/08/2026

ہریپور (وقاص الرحمان قریشی سے) پاکستان تحریک انصاف ہریپور کے تحصیل صدر، فخر ترک و معروف سیاسی و سماجی شخصیت فیصل خان ترک نے ہریپور سے کارکنوں کے ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے پشاور میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ جلسہ گاہ میں پہنچنے پر کارکنوں نے پارٹی قیادت کے حق میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور اپنے قائدین سے والہانہ وابستگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فیصل خان ترک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہر مشکل وقت میں اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی پارٹی کے نظریے، عوامی حقوق اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے کامیاب جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج بھی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہریپور کے کارکنوں نے مثالی نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلسے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس پر انہوں نے تمام کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ عوامی خدمت، پارٹی کی مضبوطی اور ملک میں حقیقی جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ان کی جدوجہد پہلے سے زیادہ عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔۔۔۔

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) صوبائی وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان نے سابق چی...
07/08/2026

ہری پور (وقاص الرحمان قریشی سے) صوبائی وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان نے سابق چیئرمین وی سی بریلہ ملک محمد آصف کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول درہ بریلہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کی عمارت، بنیادی سہولیات اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ عمارت کی مرمت، ضروری سہولیات کی فراہمی اور دیگر درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی بہتری اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ نے ارشد ایوب خان کی جانب سے سکول کے مسائل کے فوری حل کے احکامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ سکول کے تمام مسائل جلد از جلد حل کر دیے جائیں گے۔

Address

Waqasmoon1973@gmail. Com
Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqas qureshi update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waqas qureshi update:

Shortcuts

Share