Village Talhad

Village Talhad Talhad is the name of historic village connected with sarai niamat khan by road.. Purpose behind thi

مانسہرہ سے لگاتار 35 سال ناقابلِ شکست رہنے والے سردار یوسف حلقے میں بنائے گئے فلائی اوور🤣سے فخریہ انداز میں گزرتے ہوئے
20/07/2025

مانسہرہ سے لگاتار 35 سال ناقابلِ شکست رہنے والے سردار یوسف حلقے میں بنائے گئے فلائی اوور🤣سے فخریہ انداز میں گزرتے ہوئے

کاچ ماچ۔۔۔۔۔!!! یہ ہے کاچ ماچ جسے طب میں مکوہ کہتے ہیں، اس کے دانے اور پتے جگر کے لئے انتہائی مفید  ہیں، اگر جگر بڑھ جائ...
14/07/2025

کاچ ماچ۔۔۔۔۔!!!
یہ ہے کاچ ماچ جسے طب میں مکوہ کہتے ہیں، اس کے دانے اور پتے جگر کے لئے انتہائی مفید ہیں، اگر جگر بڑھ جائے یعنی جگر میں پانی پیدا ہونا شروع ہو جائے تو اگلا مرحلہ کینسر ہوتا ہے، عرق مکوہ جگر کے بڑھنے کا ناقابل یقین علاج ہے، عرق مکوہ کسی بھی طبی دواخانہ سے مل جاتا ہے، عرق مکوہ کا استعمال بوتل پر لکھی ہدایت کے عین مطابق استعمال کیا جائے، پرانے دور میں ملیریا، ٹائفائڈ اور موسمی بخار کے لئے کاچ ماچ کے پتے کوٹ کر پلاتے تھے اور بخار اتر جاتا تھا، آپ تعجب کریں گے کہ سانپ کے کاٹے کا بہترین علاج کاچ ماچ کے پتے کوٹ کر پورا ایک گلاس پانی پلا دیں فوراََ زہر ختم ہو جاتا ہے، کاچ ماچ کے پتوں کو کچھ مدت پہلے خواتین سبزی میں استعمال کرتی تھیں، کاچ ماچ یعنی مکوہ کے پتے خشک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں سائے میں خشک کر کے سفوف بنا کر رکھ لیں بہترین تریاق زیر ہے، بہرحال میں اپنے ذاتی تجربات اور معلومات لکھ رہا ہوں مزید تحقیق کی جا سکتی ہے، کاچ ماچ کو مت تلف کریں، کاچ ماچ کی حفاظت کریں، یہ آپ کا بہترین ساتھی اور غریب لوگوں کا بہترین سرمایہ ہے، میرا جگر بڑھ رہا تھا اور اللہ تعالی نے عرق مکوہ سے ہی شفاء کاملہ عطاء فرمائی تھی۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ

کتے کے بعد جس چیز سے انسان زیادہ ڈرتا ہے وہ ہے بِھڑ ! بھڑ جب شہد نہیں دیتی تو اس کے پاس ڈنک مارنےکا کیا جواز ہے؟ بغیر وا...
14/07/2025

کتے کے بعد جس چیز سے انسان زیادہ ڈرتا ہے وہ ہے بِھڑ ! بھڑ جب شہد نہیں دیتی تو اس کے پاس ڈنک مارنےکا کیا جواز ہے؟
بغیر وارنٹ کے گھر میں گھسنا اور مارنا تو پولیس کا کام تھا یہ بھڑ کو کس نے اختیار دیا کہ بِنا وارنٹ کے چلتے پھرتے اچانک سے ڈنک مار جاتی ہے۔
‏سب سے زیادہ دلچسپ اور دیکھنے سے تعلق رکھنے والا وہ مرحلہ ہوتا ہے جب یہ ابن آدم کی قمیض میں گھس جائے،اور متاثرہ بندہ افریقی رقص کرنے لگ جائے۔
تین چار دن تک تو متاثرہ علاقہ ڈبل روٹی کی مانند ہوجاتا ہے۔اور اچھاخاصا بندہ بھی جاپانی کارٹون نظر آتا ہے۔
‏صورت کے لحاظ سے دیکھنے میں یہ خود بڑی حسین سنہری رنگ اور پتلی کمر والی ہے۔لیکن سیرت کے حوالے سے اس میں اخلاقیات بالکل صفر ہیں۔

سرائے نعمت خان: قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان کی جانب سے دھرم پانی کی جنازہ گاہ کے لیے 20 لاکھ روپے کی خطی...
10/07/2025

سرائے نعمت خان: قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان کی جانب سے دھرم پانی کی جنازہ گاہ کے لیے 20 لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ جاری۔سیکرٹری ٹواپوزیشن لیڈر نعیم اللہ خان نے متعلقہ افسران کے ہمراہ مزکورہ علاقے کا دورہ کیا اور سروے مکمل کرایا۔شوکت تاج ،محمد مبشر،محمد شوکت ودیگر نے بن کی جگہ جنازہ کی تعمیر کے لیے خطیرفنڈنگ کرنے پر اپوزیشن لیڈر جناب عمرایوب خان زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

افسوسناک خبر گولیاں میرا پنڈ ہاشم خان میں لنٹر ڈالتے ہوئے چھت بیٹھ گئی تلہڈ کا رہائشی مزدور جاں بحق 5 ساتھی زخمی ہو گئے
10/07/2025

افسوسناک خبر
گولیاں میرا پنڈ ہاشم خان میں لنٹر ڈالتے ہوئے چھت بیٹھ گئی تلہڈ کا رہائشی مزدور جاں بحق 5 ساتھی زخمی ہو گئے

دنیا دن بدن تیز ہو رہی ہے- انسانی ذہن AI کی  رفتار پکڑنے کی کوشش میں ہے- کسی کے پاس بات سننے کو بھی وقت نہیں- آڈیو میسجز...
05/07/2025

دنیا دن بدن تیز ہو رہی ہے- انسانی ذہن AI کی رفتار پکڑنے کی کوشش میں ہے- کسی کے پاس بات سننے کو بھی وقت نہیں- آڈیو میسجز 2x سپیڈ پہ بھگائے جا رہے ہیں- فلم بینی کا دور گیا- شارٹس کا زمانہ ہے جو ایک منٹ سے زیادہ نہ ہو- فلمی ستارے اپنا مستقبل بچانے کےلیے ٹک ٹاک پہ آ چکے ہیں-

ان حالات میں موبائل پہ بیٹھا ہوا لڑکا جب پانی پینے کےلیے کولر پہ جاتا ہے تو سست رفتار ٹونٹی اس کا وقت ضائع کرتی ہے- چانچہ وہ ڈھکن کھول کر اندر سے گلاس بھرنے کی کوشش کرتا ہے-

حالات کی اس برق رفتاری کے آگے بند باندھنے کےلیے "چاچا کنسٹریکشن" نے ٹائٹ واٹر کولر پراجیکٹ مکمل کیا ہے- فارغ ہیں تو لائک مارتے جائیے کیونکہ اوّل اینٹ استعمال ہوئی ہے ;)

سنگر فیڈر سرائے نعمت خان اور اس کے گردونواح میں 48 گھنٹے بعد بجلی بحال کر دی گئی..
01/07/2025

سنگر فیڈر سرائے نعمت خان اور اس کے گردونواح میں 48 گھنٹے بعد بجلی بحال کر دی گئی..

ہری پور:دریائے دوڑ میں کالو میرا کے مقام پر تین پول گرنے سے سنگر فیڈر کی بجلی بند ہے  جب کہ لائن اسٹاف بجلی بحالی کی سرت...
01/07/2025

ہری پور:دریائے دوڑ میں کالو میرا کے مقام پر تین پول گرنے سے سنگر فیڈر کی بجلی بند ہے جب کہ لائن اسٹاف بجلی بحالی کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے تاہم اس وقت اسی وجہ سے سرائے نعمت خان،پسوال،بانڈی میاں پیر داد، سیریاں دھرم پانی ،تلہڈ اور دیگر علاقوں کی بجلی بند ہے،جوں ہی پول مرمتی کا کام مکمل ہوتا ہے ان علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی،پیسکو عوامی تعاون پر شکر گزار اور اس فنی خرابی کی وجہ سے برقی رو معطل ہونے پر اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہے۔
منجانب:ایس ڈی او سرائے نعمت خان

‏ایسی بچیاں جن کا نکاح ہو چکا ہے لیکن رخصتی ابھی نہیں ہوئی، وہ متعلقہ فارم مکمل کر کے اپنے ضلع کے زکوٰۃ دفتر میں جمع کرو...
26/06/2025

‏ایسی بچیاں جن کا نکاح ہو چکا ہے لیکن رخصتی ابھی نہیں ہوئی، وہ متعلقہ فارم مکمل کر کے اپنے ضلع کے زکوٰۃ دفتر میں جمع کروائیں۔ انشاءاللہ، 10 سے 12 دن کے اندر حکومت کی جانب سے دو لاکھ روپے کا چیک فراہم کیا جائے گا، جس سے وہ اپنی ضروریات کا سامان خرید سکیں گی۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس اطلاع کو آگے ضرور شیئر کریں تاکہ مستحقین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں...

اب سے چند لمحے قبل ڈپٹی کمشنر ہری پور آفس کی جانب سے ضلع ہری پور کے تمام فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا سرکاری شیڈول جاری کر دیا گ...
18/06/2025

اب سے چند لمحے قبل ڈپٹی کمشنر ہری پور آفس کی جانب سے ضلع ہری پور کے تمام فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا سرکاری شیڈول جاری کر دیا گیا۔ جس میں واضع دیکھا جاسکتا ہے کہ *ہری پور کے باقی فیڈرز پر 6 سے 7 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گئی،* جبکہ *صرف سنگر فیڈر پر پورے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔*

پیر والے دن جب احتجاجی مظاہرین بمعہ مقامی سیاسی قیادت کے ڈی سی صاحب کے دفتر پہنچے تھے تو اس وقت ڈی سی صاحب نے مظاہرین کو یقین دلایا تھا کہ *2 دن کے اندر یہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگئی*
لیکن
آج باقاعدہ 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تو کیا اب مقامی سیاسی شخصیات اور چیئرمینز کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل دیا جائے گا؟
عوام کی نگاہیں مکمل طور پر مقامی سیاسی نمائندوں اور چیئرمینز کی جانب مرکوز ہیں اور یوسی سرائے نعمت خان کی عوام اگلے لائحہ عمل کے لیئے منتظر ہیں۔

کسی گھنے جنگل میں ایک بکری بے فکری سے اِدھر اُدھر گھوم رہی تھی، جیسے اُسے کسی خطرے کا کوئی ڈر نہ ہو۔ ایک درخت پر بیٹھا ک...
13/04/2025

کسی گھنے جنگل میں ایک بکری بے فکری سے اِدھر اُدھر گھوم رہی تھی، جیسے اُسے کسی خطرے کا کوئی ڈر نہ ہو۔ ایک درخت پر بیٹھا کوا یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ وہ نیچے اُترا اور بکری سے پوچھنے لگا:

"بہن! تمہیں جنگل کے خونخوار جانوروں سے کوئی خوف نہیں؟ اتنی نڈر اور بے فکر کیسے ہو؟"

بکری نے مسکرا کر کہا:
"کچھ عرصہ پہلے ایک شیرنی مر گئی تھی، اپنے دو چھوٹے بچوں کو جنگل میں تنہا چھوڑ کر۔ میں نے اُن پر ترس کھایا اور اُنہیں اپنے دودھ سے پالا۔ آج وہ دونوں شیر جوان ہو چکے ہیں اور پورے جنگل میں اعلان کر رکھا ہے کہ ’ہماری بکری ماں کو کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھے‘۔ اب جنگل کا کوئی درندہ، خواہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، میری طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتا۔"

کوا بہت متاثر ہوا اور دل میں سوچنے لگا:
"کاش مجھے بھی کبھی ایسا نیکی کا موقع ملے کہ پرندوں کی دنیا میں میرا بھی کوئی مقام بن جائے۔"

یہ سوچتے ہوئے وہ اُڑتا جا رہا تھا کہ اچانک اُس کی نظر دریا میں ڈبکیاں کھاتے ایک چوہے پر پڑی۔ فوراً نیچے اُترا، چوہے کو پانی سے نکالا اور ایک پتھر پر لٹا کر اپنے پروں سے ہوا دینے لگا تاکہ وہ خشک ہو جائے۔

جیسے ہی چوہے کے حواس بحال ہوئے، اُس نے بنا سوچے سمجھے کوے کے پر کترنے شروع کر دیے۔ کوا نیکی کی دھن میں مست، اور چوہا اپنے فطری مزاج میں مصروف۔ تھوڑی ہی دیر میں چوہا بالکل خشک ہو گیا اور بھاگتا ہوا اپنے بل میں جا گھسا۔

کوا اپنی نیکی پر خوش ہو کر آسمان کی طرف پرواز کرنے لگا، لیکن چند ہی لمحوں میں زمین پر منہ کے بل آ گرا۔ اُس کے پر کٹے ہوئے تھے اور اب وہ اُڑنے کے قابل نہ رہا۔ بس زمین پر کبھی اُچھلتا، کبھی گھسٹتا۔

اتفاق سے بکری ادھر سے گزری تو کوے کو اُس حال میں دیکھ کر پوچھا:

"ارے بھائی کوے! یہ کیا حال بنا رکھا ہے؟"

کوا غصے سے بولا:
"یہ سب تمہاری باتوں کا نتیجہ ہے! تم سے متاثر ہو کر میں نے نیکی کے جذبے میں چوہے کی جان بچائی، مگر اُس نے میرے پر ہی کتر ڈالے!"

بکری ہنس پڑی اور کہنے لگی:
"ارے نادان! اگر نیکی ہی کرنی تھی تو کسی شیر کے بچے کے ساتھ کرتا۔ چوہا تو آخر چوہا ہی رہے گا۔ بدذات اور بداصل کو نیکی راس نہیں آتی۔ ایسے کے ساتھ بھلائی کا یہی انجام ہوتا ہے جو تمہارے ساتھ ہوا۔"

اسی پر میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کا ایک شہرہ آفاق شعر یاد آ گیا:

"اصلاں نال جے نیکی کرئیے، نسلاں تائیں نئیں بھُلدے
بدنسلاں نال نیکی کرئیے، پُٹھیاں چالاں چلدے"

کوے کے بچے موتی چگنے سے ہنس نہیں بن جاتے،
اور کھارے پانی کے کنویں میں چاہے کتنا ہی میٹھا ڈال دو، وہ کھارا ہی رہتا ہے۔


12/04/2025

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Talhad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category