27/06/2025
فائرنگ دفاع، جنگ اعر غم کی علامت ہے خوشی کے موقع پر فائرنگ نہیں کرتے !!
جاہل لوگ خوشی کے موقع پر بندوق اُٹھاتے ہیں فائرنگ کرتے ہیں حالانکہ بندوق دفاع کی چیز ہے فائرنگ خوشی کے موقع پر نہیں بلکہ جنگ کے دوران ہوتی ہے۔
پشتو کا ایک مشہور مقولہ ہے کہ "شوق تر سہارہ ٹکان بند دی"۔ یعنی شادی بیاہ کے موقع پر جب میوزک یا ڈول کا پروگرام ہوتا تو ہوائی فائرنگ کرنے والے جاہلوں علان کے ذریعے پیغام دیا جاتا کہ شوق، پروگرام صبح تک لیکن فائرنگ بند ہے۔
اگر اُس کے باوجود کوئی خلاف ورزی کرتا تو پروگرام بند کردیا جاتا جس سے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام لوگ فائرنگ کرنے والے پر غصہ ہوتے جس سے فائرنگ کرنے والا بھی شرمندہ ہوکر سائیڈ پر بیٹھ جاتا۔
اب فائرنگ کرنے والوں کے آس پاس موجود والدین، بھائی اور رشتہ دار اُنہیں روکنے کی کوشش نہیں کرتے جس سے شادیوں کے موسم میں آئے روز ایسی دردناک خبریں ملتی ہے۔
فائرنگ کرنے والوں کے آس پاس موجود انسانوں سے گزارش ہے کہ جب جہاں ایسے جاہل نظر آئے تو اُنہیں زبردستی روکا کریں کیونکہ اس سے کسی کی جان جاسکتی ہے جس طرح اس ننی معصوم پری کی جان گئی۔
ایسی خوشی پر ہزار لعنت جو کسی خاندان کیلئے غم کا سبب بن جائے۔
نعمت اللہ خوشحال