Pᴀᴋɪsᴛᴀɴ Nᴇᴡs Aʟᴇʀᴛ Hᴀʀɴᴀɪ-Qᴜᴇᴛᴛᴀ

  • Home
  • Pakistan
  • Harnai
  • Pᴀᴋɪsᴛᴀɴ Nᴇᴡs Aʟᴇʀᴛ Hᴀʀɴᴀɪ-Qᴜᴇᴛᴛᴀ

Pᴀᴋɪsᴛᴀɴ Nᴇᴡs Aʟᴇʀᴛ Hᴀʀɴᴀɪ-Qᴜᴇᴛᴛᴀ Pᴀᴋɪsᴛᴀɴ Nᴇᴡs Aʟᴇʀᴛs Pᴀᴋɪsᴛᴀɴ Nᴇᴡs Aʟᴇʀᴛs Hᴀʀɴᴀɪ Qᴜᴇᴛᴛᴀ
Administration of Harnai . It consists of the Tehsils i.e. Headquarters Harnai ,
(1)

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ بار ہرنائی کے سینئر کونسل عبدالمصور ترین ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی توسط سے ہرنائی کے قومی شاہراہوں  کی زبوں حا...
09/05/2023

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ بار ہرنائی کے سینئر کونسل عبدالمصور ترین ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی توسط سے ہرنائی کے قومی شاہراہوں کی زبوں حالی اور خستہ حالی کے پیش نظر عدالت عالیہ درخواست دائر کردیا
کیس کی پیروی ہرنائی کے وکلاء ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالمصور ترین ایڈوکیٹ عبد الناصر ترین ایڈوکیٹ عصمت اللہ ترین ایڈوکیٹ کرینگے

09/05/2023
لاپتہ افراد کی بازیابی کے بجائے مزید بلوچوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے، جس کےخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیرے اہتمام 9 مئی بروز...
09/05/2023

لاپتہ افراد کی بازیابی کے بجائے مزید بلوچوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے، جس کےخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیرے اہتمام 9 مئی بروز منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جاۓ گا۔🙏😭😰

ضلع ڈیرہ بگٹی امن کے لیے اہم کردار چیف اف موندرانی وڈیرہ محمدبخش بگٹی نے ادا کیا نوتھانی قبائل اور باخلانی قبائل کے درمی...
09/05/2023

ضلع ڈیرہ بگٹی امن کے لیے اہم کردار چیف اف موندرانی وڈیرہ محمدبخش بگٹی نے ادا کیا
نوتھانی قبائل اور باخلانی قبائل کے درمیان صلح جلد ممکن ہوگا

چیف اف موندرانی وڈیرہ محمد بخش بگٹی کی سربراہی میں چیف اف پیروزانی وڈیرہ میرگل بگٹی وڈیرہ شیر محمد مسوری وڈیرہ اسماعیل سیدیانی وڈیرہ بشیر چندرازائی وڈیرہ پہاڑی خان وڈیرہ بارانی خان موندرانی وڈیرہ میرحسن پیروزانی وڈیرہ علی خان پیروزانی وڈیرہ سکا خان چندرازائی دیگر قبائلی معتبرین شریک تھے
آج میڑ لے کر باخلانی کے پاس گئے باخلانی قبائلی نے کہا ہم آپس میں صلح مشورہ کررہے ہیں ہمیں ٹائم دو جس پر قبائلی معتبرین نے کہا ٹھیک ہے اگلی تاریخ لے کر واپس ہوئے انشاء اللہ نوتھانی اور باخلانی قبائل کے درمیان ہونے والے خوناریزی جلد ختم ہوگا جس سے علاقے میں امن پیدا ہوگا

کوئٹہ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا 20 کلو آٹے کی بوری 3000 تک پہنچ گئی غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
09/05/2023

کوئٹہ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا 20 کلو آٹے کی بوری 3000 تک پہنچ گئی غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

دا پکی لا بلہ👇شلوار سرکار کے مزار کو آگ لگادی گئی۔سندھ:سانگھڑ کےقریب کھڈرو کے علاقے میں سنتھڑں  (شلوار)  سرکار کے مزار پ...
09/05/2023

دا پکی لا بلہ👇
شلوار سرکار کے مزار کو آگ لگادی گئی۔
سندھ:سانگھڑ کےقریب کھڈرو کے علاقے میں سنتھڑں (شلوار) سرکار کے مزار پر نامعلوم شخص نے آگ لگا دی جس سے سینکڑوں کی تعداد میں سنتھڑیں( شلواریں) جل کر راکھ ہو گئیں
واضع رہے کہ اس مزار پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی منتیں پوری ہونے کے لئے عقیدت مند اپنی شلواریں اتار کر پھینکتے ہوئے چلے جاتے تھے
ان سلواروں میں خواتین،بچوں بڑوں کی رنگ برنگی نئی اور پرانی شلواریں ایک درخت پر ٹنگی ہوئی تھیں
درخت کے علاوہ زمین اور مزار کے اندر بھی شلواریں پڑی ہوتی تھیں۔
عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس کی تحقیقات کرنی چاہئے۔

لیفٹیننٹ نور اللہ  لائن آف کنٹرول نیکرون سیکٹر پر شہید ہوگئےلیفٹیننٹ نور اللہ کا تعلق کوئٹہ سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کو ...
09/05/2023

لیفٹیننٹ نور اللہ لائن آف کنٹرول نیکرون سیکٹر پر شہید ہوگئے
لیفٹیننٹ نور اللہ کا تعلق کوئٹہ سے ہیں۔
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

کوئٹہ: بی اے پی کے رہنماہ متنازقبائلی شخصیت ملک روح اللہ خان ترین نے عوامی پینل دکی کی جانب سے سردار اعظم ترین کو مخصوص ...
09/05/2023

کوئٹہ: بی اے پی کے رہنماہ متنازقبائلی شخصیت ملک روح اللہ خان ترین نے عوامی پینل دکی کی جانب سے سردار اعظم ترین کو مخصوص نشست برائے کسان کونسلر کے امیدوار نامزد کرنے کے فیصلہ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ عوامی دکی پینل نے بہترین فیصلہ کیا ہے انہوں دکی کے ضلع کونسل کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی پینل دکی کے متفقہ امیدوار برائے کسان کونسلر ضلع سردار اعظم کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائے سردار اعظم ترین ایک نوجوان قبائلی شخصیت ہے کامیاب ہوکر وہ ضلع دکی کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ہدایت کی کہ کیسکو فوری طور پر تمام زرعی فیڈرز پر 6 گھنٹے کی بجلی مکمل وولٹیج کے ...
09/05/2023

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ہدایت کی کہ کیسکو فوری طور پر تمام زرعی فیڈرز پر 6 گھنٹے کی بجلی مکمل وولٹیج کے ساتھ فراہم کریں. کیونکہ صوبے کے زمینداروں نے پہلے قحط سالی اور موجودہ تباہ کن بارشوں کے باعث کئی بار مالی مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں. لہٰذا ضروری ہے کہ ان کو تمام ضروری سہولیات فراہم کیا جائے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں عبدالرحمٰن بازئی کی قیادت میں بلوچستان زمینداران ایکشن کمیٹی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ
ایگریکلچر سیکٹر کا ملک بھر کے عوام کو خوراک فراہم کرنے اور انڈسٹریل سیکٹر کو خام مال فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ہے. ملک و صوبے کی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے. ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے زمینداروں کو درپیش مشکلات کے پائیدار حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

ہرنائی بی این پی ہرنائی کے وفد کا بی این پی کے ضلعی صدر شبیر احمد مری کی قیادت میں سینئر نائب صدر  محمد مصطفیٰ رند، ضلعی...
08/05/2023

ہرنائی بی این پی ہرنائی کے وفد کا بی این پی کے ضلعی صدر شبیر احمد مری کی قیادت میں سینئر نائب صدر محمد مصطفیٰ رند، ضلعی جنرل جنرل سیکرٹری عبدالواحد بلوچ، ہیومن رائٹس سیکرٹری گلاب خان مری کا گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے ملاقات۔ گورنر بلوچستان سے ہرنائی کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر بلوچستان نے ہرنائی کو درپیش اہم مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ہرنائی میں سپورٹس سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لئے سپورٹس فیسٹیول شروع کرانے اور ہرنائی ٹو کچ اور ہرنائی ٹو سنجاوی روڈ پر دوبارہ جلد از جلد کام کو شروع کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر بی این پی ہرنائی کے وفد نے گورنر بلوچستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند اور مثبت معاشرے کی قیام ...
08/05/2023

نوجوان تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر تعلیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند اور مثبت معاشرے کی قیام ممکن ہوسکے جس میں صوبے اور ملک کی تعمیر وترقی کا عنصر نمایاں ہو۔ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اقدامات کررہی ہے اور صوبے میں 19 سال بعد منعقد ہونے والے 34ویں نیشنل گیمز کے انعقاد سے صوبے کا مثبت امیج سامنے آئے گا اور دنیا پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان خاص کر بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے 34ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ عمران گچکی، سابق سپیکر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمٰن بلوچ، ڈی جی پی آر کامران اسد، ڈی جی کھیل درا بلوچ، ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر و دیگر متعلقہ حکام جبکہ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ، سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات، سیکرٹری صحت وقاص علی محمود نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ نیشنل گیمز کی صورت میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے عوام کو تفریح کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ 19 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جسمیں پورے پاکستان سے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں 19 سال کے بعد کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز منعقد کئے جارہے ہیں جو کہ صوبے کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور کھیلوں کا میلہ سجانے کی تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس نے اجلاس کو بتایا کہ 34ویں قومی کھیل 2023 کی اولمپک مشعل کے سفر کا آغاز کراچی سے ہوگیا۔ مشعل کو آج 8 مئی کو پشاور 9 اور 10 مئی کو اسلام آباد جبکہ 11 مئی مظفرآباد، 12 مئی کو لاہور لے جایا جائے گا اور 14 مئی کو اولمپک مشعل نیشنل گیمز کے میزبان شہر کوئٹہ لائی جائے گی۔ نیشنل گیمز کیلئے کھیلوں کا سامان آج شام تک پہنچ جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ نیشنل گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ کھیل کے ساتھ کھیلوں سے وابستہ تمام ایسوسی ایشنز کے عہدیدار بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رہے، تمام وینیوز پر تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری رکھیں تاکہ مقررہ وقت تک ہر چیز مکمل ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں کوشش کریں گے کہ دوسرے صوبوں سے آئی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رہے اور تمام کھیلوں کے مقابلوں کے دوران ٹیموں کو بہترین سہوليات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گیمز کی انعقاد کی سیکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کو ممکن بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کھیلوں کا مناسب سامان،ایونٹ کی نمائش کی تیاری اورکھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے مناسب اور آرام دہ رہائش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ نیشنل گیمز کے انعقاد سے نہ صرف صوبے اور ملک کا بین الاقوامی دنیا میں امیج مثبت ہوگا بلکہ یہاں پر کھیلوں کے میدان بھی آباد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ کھیل کے میدان آباد کرکے ہی ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ بلوچستان کے کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں. انہوں نے مذید کہا کہ صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صوبے کے نوجوان باصلاحیت ہیں ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے. واضح رہے کہ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب 22 مئی کو ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی اور تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہوں گے۔

Address

Harnai
1235

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pᴀᴋɪsᴛᴀɴ Nᴇᴡs Aʟᴇʀᴛ Hᴀʀɴᴀɪ-Qᴜᴇᴛᴛᴀ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pᴀᴋɪsᴛᴀɴ Nᴇᴡs Aʟᴇʀᴛ Hᴀʀɴᴀɪ-Qᴜᴇᴛᴛᴀ:

Share