
25/09/2025
شجاع آباد:
بی ایس کی 20 سالہ طالبہ مقدس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے والد کو زندگی دینے کے لیے اپنا 60 فیصد جگر عطیہ کیا۔
مگر تقدیر کو کچھ اور منظور تھا… پیوندکاری کے چند دن بعد ہی یہ بہادر بیٹی دنیا فانی سے رخصت ہوگئی۔
والد خلیل احمد اپنی بیٹی کی جدائی کا غم برداشت نہ کر سکے اور جگر کی پیوندکاری کے 6 ماہ بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مقدس جیسی بہادر بیٹیاں معاشرے کا فخر ہوتی ہیں۔
مرحوم راؤ خلیل کے جنازے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بیٹی و باپ کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔