Online Islamic Studies

Online Islamic Studies I am Online Islamic Studies Tutor. I have expertise in Quran and Hadith Education.

16/04/2023

*زکوۃ کے پیسے سے افطاری کروانا*

مجیب: قاری محمد ثاقب جلالی

دارالافتاء اہلسنت
(جامعہ صراط مستقیم کوٹلی لوہاراں)

سوال

کیا زکوۃ کے پیسے سے افطاری کروا سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

زکوۃ کی ادائیگی کے لیے ضروری ہےکہ شرعی فقیر کو زکوۃ کے مال کا مالک بنادیا جائے، اس لیے زکوۃ کےپیسے سے افطاری کروانے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی کیونکہ افطاری میں عموما شرعی فقیر اور صاحب نصاب دونوں طرح کےافراد موجود ہوتےہیں نیز افطاری کروانے میں عام طورپرکسی کو مالک نہیں بنایا جاتا بلکہ ان کےلیے کھانا مباح کیا جاتا ہےکہ جتنا چاہیں کھالیں اوربقیہ چھوڑجائیں ۔

البتہ اگرکوئی شخص شرعی فقیر کوزکاۃ کی نیت سے افطاری کےکھانےکا مالک بنادے کہ وہ چاہےتو کھالے چاہے تو ساتھ لے جائے تو جتنی مالیت کا کھانا اسے دیا ہے اتنی زکوۃ ادا ہوجائےگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

16/04/2023

*Commission Lena Kaisa? |Kaam La Kar Dene Ka Commission Lena Kaisa?*

*ایک کلپ فجر کے بعد*
*ایک کلپ ظہر کے بعد*
*ایک کلپ عصر کے بعد*
*ایک کلپ مغرب کے بعد*
*ایک کلپ عشاء کے بعد*✅

*معزز ممبران متوجہ ھوں⬇️*
*مزید شرعی مسائل حاصل کرنے کیلئے اس گروپ کے ساتھ ہردم وابستہ رہیئے اور ثواب کی نیت سے شئیر کیجئے🤝*

16/04/2023

ارشاد باری تعالیٰ

وماادرک ما لیلۃالقدر0 لیلۃالقدر خیرمن الف شہر

ترجمہ/ کنزالایمان : اور تم نے کیا جا نا کیا شبِ قدر ، شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر

( پ/30, القدر: 2.3)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے
مروی ہے کہ سرکاری کائنات صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو ایمان کی وجہ سے اور ثواب کے لیے شبِ قدر میں قیام کرے اس کے گزشتہ گناہ بخش دئیے جائیں گے

Address

Hasilpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Islamic Studies posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share