Voice Of World News

Voice Of World News Online News Paper

05/04/2015
06/02/2015

کھانسی سے فوری نجات کے لیے ۔ لہسن استعمال کریں

لاہور(سی این این نیوز پاکستان)سردیاں جا رہی ہیں اور موسم میں تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ایسے دنوں میں کھانسی، زکام اور بخار ایک عام سی چیز ہے اورہر دوسرا انسان اس کا شکار ہو رہا ہے۔آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان نسخہ بتائیں گے جو آپ کے لئے بہت ہی مفید ہے ۔یہ نسخہ گھر میں موجود لہسن ہے جو اگر آپ استعمال کریں تو کھانسی سے نجات ممکن ہے۔
صبح کے وقت اٹھ کر لہسن کی ایک توری ثابت نگل لیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کو لہسن چبانا نہیں بلکہ نگلنا ہے کیونکہ اس طرح یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنائے گا۔
لہسن کوگھی میں فرائی کریں اور اپنے سالن کا حصہ بنا لیں۔ اس سے نہ صرف آپ کا کھانا لذیذ ہوجائے گا بلکہ یہ کھانا ہضم کرنے میں بھی آسانی پیدا کرے گا۔
تیلوں کا تیل لے کر اسے گرم کریں اور جلنے پر اس میں لہسن کی چند توریاں ڈال کر گرم کریں۔ اب اس تیل کو بوتل میں ٹھنڈا کرکے ڈال لیں اور جب بھی کھانسی ہو تو اس سے سینے پر مالش کرنے سے سینے کی جکڑن اور کھانسی سے نجات ملے گی۔
لہسن کو تھوڑا سا بھون کر شہد میں ملا کر رات کو سوتے ہوئے کھائیں۔اس سے کھانسی سے نجات ملے گی۔

05/02/2015

صارفین اپنی ضرورت کے مطابق کارڈ لوڈ کریں گے پھر بجلی ملے گی

اسلام آباد(سی این این نیوز پاکستان) حکومت چوری روکنے کے لئے بجلی کے سمارٹ میٹر متعارف کرائے گی۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق کارڈ لوڈ کریں گے پھر بجلی ملے گی۔ کارڈ ختم ہوتے ہی بجلی بھی ختم ہو جائے گی۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کا کہنا ہے کہ بجلی کے سمارٹ میٹر کا نظام مارچ سے شروع کر رہے ہیں۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق سمارٹ میٹر میں ہر ماہ کارڈ لوڈ کریں گے۔ بجلی کے سمارٹ میٹر کا نظام دو سے تین سال میں مکمل ہوگا۔ سیکرٹری پانی و بجلی کا مزید کہنا ہے کہ دو سے تین سال کے عرصے میں ایل این جی کے بجلی پلانٹس پیداوار شروع کر دیں گے جس سے فی یونٹ 8 روپے 80 پیسے کی سستی بجلی پیدا ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب گردشی قرضوں پر کافی حد تک قابو پا لیا۔

حکومت نے  پاکستان اولمپک  ایسوسی  ایشن  ( جنرل عارف  گروپ ) کوتسلیم کر لیا لاہور(وائس آف ورلڈ نیوز) حکومت پاکستان نے بال...
05/07/2014

حکومت نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ( جنرل عارف گروپ ) کوتسلیم کر لیا
لاہور(وائس آف ورلڈ نیوز) حکومت پاکستان نے بالآخر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی پاکستان میں منظور شدہ نیشنل اولمپک کمیٹی کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر بین الاصوبائی رابطہ کمیٹی ریاض حسین پیرزادہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ حکومت پاکستان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی زیر نگرانی کام کرنے والی باڈی کو تسلیم کرتی ہے اور کسی دوسری باڈی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے آپ کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ پاکستان میں آئی او سی کی منظور شدہ باڈی ایک ہی ہے جس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 30 اگست 2013ء کو جاری ہونے والے لیٹر کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور عبوری کمیٹی کے زیر نگرانی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں منتخب ہونے والی باڈی کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پہلے دن سے تسلیم کرنے سے انکار کر رکھا ہے لہذا حکومت پاکستان بھی آئی او سی کی ملک میں منظور شدہ باڈی جس کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن ہیں اسے مانتی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی خط میں کہا گیا ہے کہ حمید نظامی روڈ پر واقع پاکستان اولمپک ہاوس کی بلڈنگ کا قبضہ فوری طور پر آئی او سی اور حکومت کی منظور شدہ نیشنل اولمپک کمیٹی کے سپرد کرنے کے ساتھ ساتھ منجمند بنک اکاونٹس کی بحالی عمل میں لائی جائے۔

آخر ناممکن ممکن بن ہی گیا ۔ سکائپ آڈیو ترجمے کی ناقابل یقین سہولت فراہم کرئے گا۔ نیویارک (ایم وی این نیوز) انٹرنیٹ نے یہ...
30/05/2014

آخر ناممکن ممکن بن ہی گیا ۔ سکائپ آڈیو ترجمے کی ناقابل یقین سہولت فراہم کرئے گا۔

نیویارک (ایم وی این نیوز) انٹرنیٹ نے یہ ممکن بنادیا ہے کہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں موجود لوگ کسی بھی دوسرے ملک کے لوگوں سے رابطہ کرسکتے ہیں اور بات چیت کرسکتے ہیں لیکن زبانیں مختلف ہونے کی وجہ سے اس رابطے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ امریکہ کی مشہور زمانہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اب اس مسئلہ کو بھی حل کردیا ہے اور بین الاقوامی طور پر استعمال ہونے والے پروگرام سکائپ (Skype) میں ترجمے کی ایک ناقابل یقین سہولت فراہم کردی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ابتدائی تجربات کامیاب ہوچکے ہیں اور حال ہی میں مائیکروسافٹ نے اس کی ابتدائی شکل کا مظاہرہ بھی کردیا ہے۔ تو آپ چاہیں اردوں بولیں یا عربی، جرمن بولیں یا فرانسیسی یہ پروگرام آپ کی باتوں کا ساتھ ساتھ ہی ترجمہ کرتا جائے گا اور سننے والے کو آپ کی بات بلا تاخیر اس کی اپنی زبان میں سمجھ آتی جائے گی۔ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیاندال نے اس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا جس میں بولنے والوں کی جرمن زبان ان کے الفاظ کی ادائیگی کے ساتھ ہی انگریزی زبان میں ترجمہ ہوتی گئی۔ مائیکرو سافٹ کے پروگرام سکائپ کو ہر ماہ 30 کروڑ لوگ استعمال کرتے ہیں۔ یہ سہولت دستیاب ہونے کے بعد ان صارفین کو مختلف زبان کے لوگوں سے بات چیت کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

26/02/2014

Welcome MVN News Agency

26/02/2014

Welcome MVN News Agency

26/02/2014

Welcome MVN News Agency

26/02/2014

Welcome MVN News Agency

Address

Hasilpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of World News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category