30/07/2026
سی سی ڈی اٹک کا ضلع ہری پور صوبہ KPK میں گرینڈ آپریشن:
ترجمان سی سی ڈی اٹک کے مطابق اغواء برائے تاوان، دہشت گردی، ڈکیتی ، ٹارگٹ کلنگ ،جنسی ذیادتی اور بھتہ خوری کے سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گرد / مجرم اشتہاری ضرغام اللہ اپنے باپ سمیت ہلاک۔سی سی ڈی اٹک نے ہمراہ ہری پور پولیس تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈھینڈہ بائی پاس نزد چونگی نمبر 3 میں مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن میں سی سی ڈی پولیس اٹک ، ہری پور پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کے افسران و جوانوں نے ڈی ایس پی / ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی اٹک یاسر مطلوب کیانی اور انسپکٹر ایس ایچ اور سی سی ڈی اٹک سید عمران حیدر کاظمی کی سربراہی میں حصہ لیا۔ دورانِ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گرد / مجرم اشتہاری ضرغام اللہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا ۔ دوران آپریشن مجرم اشتہاری نے اپنی جان بچانے کے لیے اپنی فیملی کو ڈھال بنایا جو فیملی کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دروان سرچ آپریشن خطرناک دہشت گرد/ مجرم اشتہاری ضرغام اللہ ولد خالد محمود خان سکنہ ماڑی تحصیل و ضلع اٹک اور اس کا والد خالد محمود خان ولد جان بہادر سکنہ ماڑی کنجوراٹک ہلاک ہونا پائے گئے ۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب رہے ۔ بعد ازیں سی سی ڈی اٹک کی ٹیم نے مجرم اشتہاری ضرغام اللہ کے دوسرے ٹھکانے پر مناسب حکمت عملی سے ریڈ کر کے مقدمہ نمبر 502 مورخہ 14.07.2026 بجرم 365-A ت پ تھانہ سٹی اٹک میں مغویہ مسماۃ (م۔ ض ) دختر ضمیر احمد ساکن سرگ سالار اٹک جس کے تاوان کی رقم مبلغ پانچ کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا کو بھی مجرم اشتہاری کی حراست سے بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔ہلاک ملزمان کی لاشیں برائے پوسٹمارٹم ٹرامہ سنٹر ہری پور منتقل کر دی گئیں ۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔