24/07/2025
امام مسجد میں قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے بعد بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے,,,
" کیا نبی کریم ﷺ نے کبھی مسجد میں بچوں کو روکا ؟ "
حقیقت یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کا طرزِ عمل بچوں کے ساتھ بے حد مشفقانہ تھا۔ کئی احادیث میں آتا ہے کہ آپ ﷺ نماز کے دوران بھی حسن و حسین رضی اللّٰہ عنہما کو اپنی پیٹھ پر سوار ہونے دیتے, ان کو پیار کرتے اور حتیٰ کہ منبر پر بھی آنے سے نہیں روکتے تھے۔
مسجد کو صرف عبادت کی جگہ سمجھنا ایک محدود سوچ ہے, جب کہ یہ ایک تربیت گاہ بھی ہے, جہاں بچے سیکھتے, پَروان چڑھتے اور اچھے مسلمان بنتے ہیں۔ اگر امام بچوں کو قرآن سِکھانے کے بعد اُن کے ساتھ کھیل رہا ہے تو یہ ایک بہت مثبت عمل ہے, جو اُن کے دل میں محبت پیدا کرے گا اور اُنہیں مسجد سے جوڑے رکھے گا, بجائے اِس کے کہ وہ اسے ایک سخت اور بوجھل جگہ سمجھیں۔
یہ وہی سوچ ہے جو بعض لوگ رکھتے ہیں کہ بچے مسجد میں نہ آئیں, شور نہ کریں.. جبکہ ہمیں اُن کی تربیت اِسی ماحول میں کرنی چاہیے تاکہ کل کو وہ دین کے قریب رہیں, نہ کہ دُور بھاگیں۔