Hasanabdal news

Hasanabdal news News

     فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہواہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واہ میں پاکستان کے ...
29/08/2026







فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ

واہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واہ میں پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF) کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی دفاعی پیداوار، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مقامی سطح پر دفاعی سازوسامان کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز میں جاری مقامی سازی اور صنعتی اپ گریڈیشن کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب کا عمل جاری ہے، جن کے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع کرنے کا امکان ہے۔

حکام نے فیلڈ مارشل کو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی صنعت کی استعدادِ کار بڑھانے اور مقامی سطح پر جدید دفاعی مصنوعات کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔

     عید میلاد النبیﷺ: پرامن انعقاد اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ​آج عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت موقع پر جلوس کے مقررہ رو...
26/08/2026






عید میلاد النبیﷺ: پرامن انعقاد اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
​آج عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت موقع پر جلوس کے مقررہ روٹس اور انتظامی و سیکورٹی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
​اس دورے کے دوران معزز افسران:
​جناب مدثر احمد شاہ (ڈپٹی کمشنر)اٹک
​جناب DPO اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق
​میڈیم زینب ایوب (ایس پی انویسٹی گیشن)
جناب اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عتیق اللہ خان ترین
​نے موقع پر موجود رہ کر روٹ کا جائزہ لیا، سیکورٹی پوائنٹس کی چیکنگ کی اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں تاکہ زائرین اور جلوس کے شرکاء کو مکمل تحفظ اور بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
​اللہ تعالی ہم سب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس بابرکت دن کو ہمارے شہر اور ملک کے لیے امن و سلامتی کا باعث بنائے۔ آمین!

     اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال (پمز) کے چلڈرن وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والے 14 بچوں کے لو...
26/08/2026







اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال (پمز) کے چلڈرن وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والے 14 بچوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری کے قریب نہ تو عملہ موجود تھا اور نہ ہی آگ بجھانے کے آلات میسر تھے۔

    سابق  وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان صاحب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر ان کی...
16/08/2026






سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان صاحب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے دعا کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ شیخ ذیشان سعید،سید علمدار شاہ، شیخ محمد ہاشر ذیشان تھے

16/08/2026





سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ  نے مشترکہ سلامتی کو مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کو نئی سطح پر  لے جانے کے لیے ’مکہ مشترکہ ...
07/08/2026

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ سلامتی کو مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعے کو سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں قصر صفا ، مکہ میں ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔




Address

Hassan Abdal

Telephone

+923329503600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hasanabdal news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share