Voice of Time Radio FM 105.6 Hassanabdal

Voice of Time Radio FM 105.6 Hassanabdal Welcome to the "Official Page" of Voice of Time Radio FM 105.6 Hassanabdal

📻 Special Health ShowTune in every day from 6:00 PM to 7:00 PM for our Health Awareness Program, proudly sponsored by Ha...
16/08/2025

📻 Special Health Show
Tune in every day from 6:00 PM to 7:00 PM for our Health Awareness Program, proudly sponsored by Habiba Homeopathic & Research Center Hassanabdal

Health Awareness Special Show Join Homeopath Doctor Zahid Ullah Khattak every day from 6:00 PM to 7:00 PM for an informa...
13/08/2025

Health Awareness Special Show
Join Homeopath Doctor Zahid Ullah Khattak every day from 6:00 PM to 7:00 PM for an informative health awareness program
Ask your questions, get expert advice, and learn how to take better care of your health
Only on FM 105.6 Voice of Time Radio, Hassanabdal.
For live calls 03219851110

Habiba Homeopathic Medical & Research Centre Location: Ayan Plaza, Company Morh Wala Utern, Main GT Road, Hassanabdal (O...
11/08/2025

Habiba Homeopathic Medical & Research Centre
Location: Ayan Plaza, Company Morh Wala Utern, Main GT Road, Hassanabdal (Opposite PSO Sakhi Darbar Petrol Pump)
Our Experienced Homeopathic Doctors:

Professor Dr. Hazrat Ali

Lady Dr. Talat Ali

Dr. Zahid Ullah Khattak

Dr. Usman Irshad

Providing expert homeopathic treatment & research-based care for your health and well being.
For more details & appointments:
Contact Number 0321-9851110
Natural Healing Trusted Care Professional Expertise.

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔صدر نے عالمی یوم...
05/06/2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

صدر نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی شدت سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، فضا میں کاربن کے عالمی اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

آندھی،گرج چمک، بارش، ژالہ باری ،عیدالاضحٰی اور شدید گرمی محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں
02/06/2025

آندھی،گرج چمک، بارش، ژالہ باری ،عیدالاضحٰی اور شدید گرمی محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں

پاکستان ، ترکی اور آذر بائیجان تین اقوام مگر ایک ریاست ہیں ۔ رجب طیب اردوان
28/05/2025

پاکستان ، ترکی اور آذر بائیجان تین اقوام مگر ایک ریاست ہیں ۔ رجب طیب اردوان

ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا یکم ذوالحجہ 29 مئی کو ہوگی جب کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔رپور...
27/05/2025

ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا یکم ذوالحجہ 29 مئی کو ہوگی جب کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا۔

27/05/2025

تیرا اللہ سے کیا ناتا ہے…؟
یہ لیبیا کے ایک نوجوان حاجی کی حیران کن داستان ہے، جسے نہ لے کر جانے والے طیارے کو 2 بار فضا سے واپس لوٹنا پڑا۔
لیبیا کے عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے واقعے پر بھرپور ردعمل دیا ہے، جو حاجی عامر المہدی کے ساتھ پیش آیا۔ یہ وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔
یہ واقعہ 26 مئی 2025ء کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے پروگرام "شبکات" میں زیر بحث آیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جنوبی لیبیا کے سبہا ایئرپورٹ پر موجود حکام نے عامر المہدی کو پاسپورٹ کے ایک مسئلے کی بنیاد پر طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔ فلائٹ کے وقت حجاز جانے والے مسافروں کے نام پکارے گئے۔ مگر اسے اندر جانے نہیں دیا گیا۔ پھر طیارہ اپنے مقررہ وقت پر اڑان بھر کر روانہ ہو گیا، لیکن المہدی نہ مایوس ہوا، نہ ایئر پورٹ کی روانگی ہال سے نکلا۔ وہ پوری استقامت اور یقین سے کہتا رہا: میں نے نیت باندھ لی ہے، میں حج کے لیے جا رہا ہوں، اور میں جاؤں گا!" لوگوں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ بھئی، فلائٹ جا چکی ہے۔ اب تمہارا جانا ناممکن ہے۔ لہٰذا گھر چلے جاؤ، اللہ سے مانگو کہ اگلے سال تمہیں حج کی سعادت نصیب فرمائے۔ مگر عامر نے کسی کی نہیں سنی اور کہا کہ دیکھنا، میں حج پر چلا جاؤں گا۔
ادھر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ طیارہ آسمان میں پہنچ کر اچانک فنی خرابی کا شکار ہو گیا اور واپس ایئر پورٹ لینڈ کر گیا۔ یہ موقع المہدی کے لیے ایک نئی امید کی کرن بن سکتا تھا، مگر جب طیارہ واپس آیا اور المہدی کو سوار ہونے کی اجازت طلب کی گئی، تو پائلٹ نے سیڑھی کھولنے سے انکار کر دیا۔ طیارے کی فنی خرابی دور کر دی گئی اور وہ ایک بار پھر اڑان بھر کر فضا میں بلند گیا، مگر المہدی کو پیچھے چھوڑ کر۔
مگر وہ مردِ مومن نہ تو مایوس ہوا نہ ہی گھر لوٹا۔ حکام نے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ اب کوئی امید باقی نہیں، لیکن اس کا جواب ایمان سے لبریز تھا:
إن الطائرة لن تذهب بدونه وإنها ستعود.
"یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا، یہ پھر لوٹے گا۔"
اور پھر حیرت انگیز طور پر، وہی ہوا! طیارہ ایک اور فنی خرابی کا شکار ہوا اور مجبوراً اسے دوبارہ ایئرپورٹ لونا پڑا۔ اب کی بار پائلٹ نے اعلان کیا: "جب تک عامر المہدی سوار نہیں ہوگا، میں جہاز نہیں اڑاؤں گا۔"
چنانچہ ایسا ہی ہوا، وہ لمحہ جب المہدی بالآخر طیارے پر سوار ہوا، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس وقت مہدی کی خوشی دیدنی تھی۔
سوشل میڈیا پر ردعمل:
یہ ناقابلِ یقین واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ کسی نے اسے صدقِِ نیت کی فتح کہا، تو کسی نے لیبیا کے ہوائی نظام کی بدانتظامی پر تنقید کی۔ ایک صارف "الابتسامہ" نے لکھا:
"جب طیارہ دو بار صرف تمہارے لیے واپس آئے، تو یہ عام بات نہیں۔ تمہارا اللہ سے کوئی خاص ناتا ہے کہ اس نے تمہاری دعا قبول کر لی۔"
ایک اور صارف "ألون" نے کہا:
"جب حسنِ نیت عمل سے آگے ہو، حسنِ ظن اللہ سے مضبوط ہو اور توکل خالص ہو، تب ہی ایسی کرامت ظہور پذیر ہوتی ہے۔ اللہ اپنی قدرت سے سب کچھ ممکن بناتا ہے۔"
ایک اور صارف جُمعاح لکھتے ہیں:
"یقین نہیں آتا! پہلے تمہارے اعصاب کی دھجیاں اڑا دیں، پھر پائلٹ سیڑھی کھولنے سے انکار کرے؟ ہم لیبیائی لوگ واقعی ہر چیز کو پیچیدہ بنا دیتے ہیں! لیکن المہدی کی ثابت قدمی اور اللہ پر کامل یقین رنگ لے آیا۔ وہ اب اراضی مقدسہ پہنچ چکے ہیں اور ایک ویڈیو میں مہدی لباسِ احرام پہنے نظر آتا ہے، اپنے سفر کی روداد سنا رہا ہے اور یہ کہتا سنا گیا:
"الحمد للہ! میں بیت اللہ پہنچ چکا ہوں۔"
حقیقت یہ ہے کہ دل سے نکلی ہوئی پکار عرش کو ہلا دیتی ہے۔ اڑتے طیارے کو روکنے والی بھی وہی ذات ہے، جو نیتوں کا حال جانتی ہے۔
واقعی… مہدی! تیرے اور اللہ کے درمیان کچھ خاص ناتا تھا…! کوئی خاص تعلق تھا۔۔۔۔ کوئی بڑا گہرا تعلق!! کاش ہمیں بھی نصیب ہو۔(ضیاء چترالی)

سکندر رضا انگلینڈ کے وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے ٹیسٹ ختم ہوا تو مجھے ثمین بھائی نے کال کی اور کہا کہ فلائٹ کروا رہے...
27/05/2025

سکندر رضا

انگلینڈ کے وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے ٹیسٹ ختم ہوا تو مجھے ثمین بھائی نے کال کی اور کہا کہ فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ لو، میں نے پوچھا فلائٹ کتنے بجے کی ہے ؟ تو انھوں نے کہا فلائٹ کا ٹائم 9:30 ہے، جس پر میں نے انھیں کہا کہ میں ناٹھنگم میں ہوں تو ثمین بھائی نے کہا برمھنگم سے فلائٹ لو اور کہا کہ یہاں سے ڈیڑھ گھنٹے سڑک کے زریعے سفر کر کے وہاں پہنچو، فلائٹ کنفرم ہے جلدی کرو، بس وہاں سے پھر میں بھاگا ، ہوٹل آیا، سامان بھی پیک نہیں کیا ، بس ایسے ہی بیگ میں ڈالا ، دوست کو کال کی اس نے مجھے ناٹھنگم سے برمھنگم چھوڑا، وہاں سے فلائٹ لے کر دوبئی پہنچا، وہاں سے ڈیڑھ گھنٹے کا سڑک کے زریعے سفر کر کے ابو ظہبی پہنچا، پھر وہاں سے اتحاد ایئر ویز کے زریعے شام 6:50 پر لاہور ایئرپورٹ پہنچا ، 7:20 میں قذافی اسٹڈیم (چینجنگ روم) میں پہنچا، 7:25 پر نیچے میدان میں قومی ترانے کیلیے پہنچا اور پھر 7:30 بجے میچ شروع ہوگیا۔

27/05/2025

صوابی: نجی سکول کے پرنسپل اور استاد گولی لگنے سے جاں بحق، پنچ پیر شگئ کے مقام پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ، فائرنگ سے گاؤں کالا کے رہائشی دو چچازاد بھائی موقع پر جاں بحق۔ریسکیو 1122 جاں بحق کی لاشیں باچا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا.جاں بحق ہونے والوں میں اعزاز اور حمزہ شامل ہے۔ریسکیو1122

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسری بار پ...
26/05/2025

لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر تیسری بار پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا ٹائٹل جیت لیا۔

لاہور میں کھیلےگئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندر کی جانب سے کوشل پریرا 62 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

Address

Hassan Abdal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Time Radio FM 105.6 Hassanabdal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Time Radio FM 105.6 Hassanabdal:

Share

Category