05/11/2025
04 نومبر 2025
*موٹر وے پر پتھر گڑھ کے قریب ہائی ایس کی ٹرک کو ٹکر، خاتون جاں بحق چھ زخمی
تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال کے علاقے پتھر گڑھ کے قریب موٹر وے ایم ون پر مانسہرہ جانے والی تیز رفتار ہائی ایس کی سامنے جاتے ٹرک کو ٹکر، جس کے نتیجے میں 1 خاتون موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں،لاش اور زخمی افراد کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا