Urdu Urdu Hai

Urdu Urdu Hai اردو غزل, نظم, تشریح اور معنی کیلئے دوستوں بھائیوں سے التماس ہیکہ پیج کو لائیک اور شیئر کریں۔۔شکریہ۔

24/06/2026

یہ کہنا تھا اُن سے محبت ہے مجھ کو
یہ کہنے میں مُجھ کو زمانے لگے ہیں
اُردو شاعری شاعر خمار بارہ بنکوی

10/06/2026

الفاظ معنی سدا, صدا, آفتاب, دِنکَر, شَمْس, سورج, مِہْر, خورْشِید, جَلْوَہ فِگََن, عکس ڈالنے والا, جلوہ دینے والا, نمودار،ل, ظاہر, وغیرہ وغیرہ۔۔

06/06/2026

Kahan Gum Ho

05/06/2026

آج ایک زخمی چڑیا کا بچہ ملا مرہم لگائی چڑیاں آئیں مگر لیکر نہیں جا سکیں صبح ان شاء اللہ دیکھتے ہیں۔۔

05/06/2026

مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
اُردو شاعری شاعر علامہ محمد اقبال

05/06/2026

دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا
وہی انداز ہے #ظالم​ کا زمانے والا
اب اسے #لوگ​ سمجھتے ہیں گرفتار مرا
سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا
صبحدم چھوڑ گیا نکہتِ گل کی صورت
رات کو غنچہء #دل​ میں سمٹ آنے والا
کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے
وہ جو اک #شخص​ ہے منہ پھیر کے جانے والا
تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری #دنیا​
آج #تنہا​ ہوں تو کوئی نہیں آنے والا
منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میں
کون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا
کیا خبر تھی جو مری جاں میں گھلا ہے اتنا
ہے وہی مجھ کو سرِ دار بھی لانے والا
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں #چمن​ کو جلتے
ہے کوئی #خواب​ کی تعبیر بتانے والا
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فراز
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا
اردو #شاعری​ #شاعر​ #احمد #فراز

I've been recognised as an original creator..
07/05/2026

I've been recognised as an original creator..

02/05/2026
23/04/2026

نظم #اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں
دہقان تو مرکھپ گیا اب کس کو جگاؤں
ملتا ہے کہاں خوشہٰ #گندم کہ جلاؤں
شاہین کا ہے گنبد شاہی پہ بسیرا
کنجشک فرومایہ کو اب کس سے لڑاؤں
اقبال تیرے #دیس کا کیا حال سناؤں
اُردو شاعری شاعر امیر الاسلام ہاشمی

22/04/2026

ہر داڑھی میں تنکا ہے ہر ایک آنکھ میں شہتیر
مومن کی نگاہوں سے بدلتی نہیں تقدیر
توحید کی تلوار سے خالی ہیں نیامیں
اب ذوق یقیں سے نہیں کٹتی کوئی #زنجیر
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں
اُردو شاعری شاعر امیر الاسلام ہاشمی

Address

Havelian City, Tahsil Havelian
Havelian
22500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Urdu Hai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share