
24/09/2025
ایبٹ آباد: ڈونگاگلی پولیس کی بڑی کارروائی، اسکولوں سے سولر سسٹم چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار۔
ایبٹ آباد (پولیس پریس ریلیز) ڈونگاگلی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ پرائمری اسکول اخروٹہ اور گرلز اسکول اخروٹہ سے سولر سسٹم اور بیٹریاں چوری کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شامل ہیں:
امانت ولد فرید (سکنہ اخروٹہ)
فیضان ولد سرور (سکنہ اخروٹہ)
ارشد ولد عظیم (سکنہ تتریلہ)
فیضان ولد ریاست (سکنہ حویلیاں)
حسن ولد زوالفقار (سکنہ ہریپور)
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ ڈونگاگلی میں 380/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔