Zafar media

Zafar media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zafar media, Media/News Company, Peshawar.

19/06/2025

*پشاور: کاروباری شخصیت حبیب اللہ خان کا پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس – میگا پراجیکٹ کو مافیا کے ذریعے روکنے کی کوششوں کا انکشاف*

پشاور صدر میں تعمیر ہونے والے جدید میگا پراجیکٹ *"دی کیپسین مال"* کو بعض عناصر اور مافیا کی پشت پناہی سے سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بات معروف کاروباری شخصیت *حبیب اللہ خان ولد منور خان* نے پشاور پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے قانونی طریقہ کار کے تحت *ڈاکٹر محمد عمیر اکرم* سے صدر کے علاقے میں *سات کنال زمین (سروے نمبر 594، پراپرٹی نمبر 94)* خریدی، اور اس پر موجود قابضین کو ادائیگی کر کے زمین واگزار کرائی۔ زمین کی *50 فیصد رقم* ادا کر دی گئی ہے۔ تاہم اب ڈاکٹر عمیر اکرم وعدہ خلافی کرتے ہوئے ایگریمنٹ سے منحرف ہو رہے ہیں۔

حبیب اللہ خان نے کہا کہ وہ 22 ماہ سے مسلسل محنت اور انویسٹمنٹ کر رہے ہیں تاکہ شہر کو ایک جدید کاروباری مرکز فراہم کیا جا سکے جس سے *کنٹونمنٹ بورڈ کو بھاری ریونیو* اور *عوام کو روزگار* کے مواقع ملیں۔ لیکن اب سابق مالک ایک غیر ذمہ دارانہ میڈیا بیان کے ذریعے دعویٰ کر رہا ہے کہ پاور آف اٹارنی ختم کر دی ہے، جبکہ ایگریمنٹ پاور آف اٹارنی پر نہیں بلکہ قانونی خریداری معاہدے پر ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو *مافیاز* کے ساتھ مل کر بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ ڈاکٹر عمیر اکرم کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور بقایا رقم شیڈیول کے مطابق وصول کریں۔
: آخر میں حبیب اللہ خان نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ اس جائیداد کے حوالے سے ڈاکٹر عمیر اکرم سے کسی قسم کا نیا ایگریمنٹ نہ کریں، ورنہ وہ خود اس نقصان کے ذمہ دار ہوں گے۔

*دی کیپسین مال* پراجیکٹ پشاور میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے ایک نئی امید ہے، جسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Address

Peshawar

Telephone

+923038800900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zafar media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share