حضروچھچھ کےعوام بہت جلدبھول جاتےہیں۔دانش سرجیکل اموات گاہ بن گیا؟
اعلی افسران اورحضرواٹک انتظامیہ فل فورنوٹس لے۔
29/10/2025
حسن ابدال :لاوارث لاش/تلاش ورثاء
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
تفصیلات کے مطابق حسن ابدال ایبٹ آباد موڑ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا۔ متوفی کے پاس کوئی شناختی دستاویزات یا ذاتی سامان موجود نہیں تھا، جس کے باعث اس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
29/10/2025
افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے پہلے قبرستان see more
28/10/2025
🔴 بریکنگ نیوز:
ضلع اٹک —
ڈی سی اٹک اور ڈی پی او اٹک کی جانب سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے حوالے سے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افغان باشندوں کی فوری نشاندہی کریں جو بغیر قانونی دستاویزات کے ضلع اٹک میں مقیم ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بغیر رہائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر رہے۔
26/10/2025
غازی بروتھا نہرسروس روڈ پر دو موٹر سائیکل ون ویلنگ کرتےہوۓآپس میں ٹکرا گۓ؛ان دونوں بچوں کا تعلق حسن پورگاؤں سےہےجو شدید زخمی ہوگئےہیں۔
26/10/2025
🔴 حضرو سٹی میں وارداتوں کا سلسلہ تیز، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا!
حضرو سٹی میں چوری، ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس سے شہری شدید پریشانی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی وارداتوں نے سکونِ زندگی چھین لیا ہے۔
شہریوں نے ڈی پی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے چوروں اور لٹیروں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ علاقے میں امن و امان بحال ہو سکے۔
🗣️ عوام کا کہنا ہے:
> “ہمیں رات کو اپنے گھروں میں بھی خوف محسوس ہوتا ہے، پولیس گشت بڑھایا جائے اور وارداتوں میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔”
#حضروسٹی #اٹک #پولیس
26/10/2025
اٹک/افغان آپریشن
اٹک۔ضلع بھرمیں رہائش پذیر افغان باشندوں کےخلاف آپریشن جاری 350سے زائدافغان مہاجرین کیمپ منتقل ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین کوکانیں ومکان کرائے پر دینے سے اجتناب کےاحکامات جاری تمام افغان مہاجرین کوسلسلہ واروطن منتقل کیاجائے گا ۔
Be the first to know and let us send you an email when Hazro24Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.