حضرو :کرائم رپورٹ
تفصیلات کےمطابق تھانہ حضرو پولیس یاسین پلی روڈ موجود تھی کہ اچانک دو بامسلح موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ٹیم نے بمشکل اپنی جان بچائی فائرنگ رکنے پر ایک شخص زخمی حالت میں ملا جس نے اپنا نام شہزاد عرف ڈنجا ولد محمد فیاض سکنہ ابوبکر حضرو بتایا مزید بتایا کہ اپنے ہی بامسلح ساتھی فیاض ولد فردوس سکنہ حمید حضرو کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوا۔ زخمی ملزم قبل ازیں متعدد بار ڈکیتی، چوری اور قدام قتل جیسے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔ زخمی ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی پولیس نے فوری زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر کے بامسلح ساتھی فیاض کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔
ترجمان اٹک پولیس
جہاں چوری ہو۔وہاں کی چوکی کاعملہ تبدیل کیاجائے ڈی پی اواٹک سےالتماس: ملک آصف اعوان سوشل ورکر کامرہ؛
01/09/2025
اٹک خورد: گوندل مویشی منڈی میں واردات، شہری لوٹ لیا گیا
اٹک خورد (نمائندہ خصوصی) گوندل مویشی منڈی میں بھینس خریدنے کے لیے آنے والے اٹک خوردکے رہائشی کے ساتھ نامعلوم ڈاکوؤں نے واردات کر ڈالی۔ ملزمان نے شہری کو نشہ آور چیز سونگھا کر چار لاکھ روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واردات کے بعد متاثرہ شہری منڈی کی حدود میں بے ہوش ہو گیا جس کے باعث خریداروں اور بیوپاریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بیوپاریوں اور شہریوں نے ضلعی پولیس سے مویشی منڈی میں سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خریدار اور تاجر عدم تحفظ کے ماحول سے نکل سکیں۔
31/08/2025
ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مرزا خرم کی عوام سے اپیل۔
30/08/2025
حضرو: کرائم رپورٹ
تفصیلات کےمطابق تھانہ حضروخدمت مرکز میں تعینات ڈاکٹر شہباز عزیز اپنے کزن کے ہمراہ تقریبارات8بجےموٹر سائیکل پر گوندل سے کامرہ آ رہے تھے کہ شمس آباد موڑ کے قریب تین مسلح ڈاکووْں نے انہیں روکااور اسلحہ کی نوک پرنقدی 18 ہزار روپے ، دو موبائل فونز ، ایک گھڑی اور چار اے ٹی ایم کارڈز چھین لئے۔ تھانہ رنگو پولیس نے مقدمہ درج کر کےتفتیش جاری وساری۔۔۔۔۔۔
29/08/2025
کامرہ کینٹ بورڈ کے خلاف احتجاج کرنےپرایف آئی آر درج۔
تفصیلات کےمطابق سعدحسین شاہ انفورسمنٹ انچارج کامرہ و کینٹ بورڈ کی تحریری درخوست پر کینٹ بورڈ کے خلاف احتجاج کرنےوالوں پر سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج!
بخدمت جناب ایس ایچ اوتھانہ حضر و ضلع اٹک جناب عالی! گزارش ہے کہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ میں بطور انفورسمنٹ انچارج ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں مورخہ 27.08.2025 کو اطلاع ملی کہ نزد ہنڈا سنٹر سرو کی روڈ قطلبہ اسکے پاس میں جی ٹی روڈ پر چند اشخاص کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ والوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جی ٹی روڈاور سروس روڈ بلاک کر رکھا ہے جو میں اس اطلاع پر بوقت قریب 05:30 بجے شام مین جی ٹی روڈ ز بیٹا سنٹر قلبہ پہنچا تودیکھا کہ شیخ بابر نواز مسلح پسٹل، ریاض حسین شاه، امجد بیگ مسلح ملک ربنواز مسلح پسٹل، محمد سعید اعوان، انہیں خان مسلح، مجتبی نمبر دار عجب خان مسلح جن کے ہمر اوردیگر 15 سے 20 کسی اشخاص اسم و مسکن نامعلوم موجود تھے جنہوں نے میں جمائی روڈ اور سروس روڈ بلاک کر رکھا تھا اور بذریعہ لاؤڈ سپیکر کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے جنہوں نے ہمیں دیکھتے ہی سنگین نتائج جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی اور کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اس کے کے سنگین نتائج ہونگے اس سے پہلے بھی کئی دفعہ انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کی اور ہمارے سرکاری کام میں مداخلت کے مرتکب ہوئے مسمیان شیخ بابر نواز و ہمراہ دیگر اشخاص نے روڈ بلاک کر کے کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف بزریعہ لاؤڈ سپیکر نعرہ بازی کرکے اور ہمیں مسلح جان سے مارنے کی دھمکیاں دیے کر اور کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے خلاف عوام کو اشتعال دلا کر کار سرکار میں مداخلت کر کے سخت زیادتی کی ہے جن کے خلاف درخواست پیش کرتا ہوں قانونی کاروائی کی جائے العارض دستخط بحروف انگریزی سعد حسین شاہ ولد نور حسین شاہ انفورسمنٹ اسوقت سائل بالا نے بحاضری چو کی تحریری درخواست پیش کی جو درخواست مضمون و حالات واقعات سے سردست صورت جرم 186/148/149/341/506ii ت پ 3/6 ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015ء پائی جا کر درخواست بشکل استفاده بغرض قائمی مقدمہ بدست شیر افسر 1887/C ارسال تھانہ ہے مقدمہ درج رجسٹر کر کے نمبر مقدمہ سے اطلاع دی جائے میں معہ ممریز 1566/C، عادل شہزاد 1850/C ملازمان کے مصروف تفتیش ہو کر روانہ موقع کا ہوتا ہوں۔
28/08/2025
اٹک :ڈی جی اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی خالد مسعود فروکہ اٹک کھلی کچہری میں عوام کےساتھ آفیسرکاسخت رویہ۔۔!!
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے ضلع میں ممکنہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر دریائی پولیس پوسٹوں کا وزٹ کیا،*
*ضلع بھر میں موجود دریائی پولیس پوسٹوں کو تمام تر جدید سہولیات کے ساتھ فنگشنل کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں،
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے عوام دوست پولیسنگ کی روشنی میں ممکنہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ڈی پی او اٹک نے دریائی پوسٹ جابہ اور فورملی کا وزٹ کیا وہاں موجود پولیس سٹاف کو بریفنگ دی۔ضلع میں موجود تمام ریورآئن پوسٹوں کو مکمل فگشنل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ان پوسٹوں پر منظور شدہ نفری،اسلحہ،سرکاری گاڑی،موٹر بوٹس اور حفاظتی جیکٹس سمیت ہر قسم کا لاجسٹک سامان موجود ہونا انتہائی ضروری اور ناگزیرہے۔
28/08/2025
حضرو:کرائم رپورٹ
حضرو میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں تشویش ناک اضافہ!
تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات تھانہ حضرو کی حدود کولتھی میں دلیرانہ ڈکیتی، چار مسلح افراد طفیل کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو باندھ کر 40 تولے سونا، 4 لاکھ روپے، 12 موبائل فون اور 2 موٹر سائیکل لوٹ کر فرار۔
شہری خوف و ہراس کا شکار، عوام کا اعلی حکام سے فوری ایکشن لینےکا مطالبہ۔
28/08/2025
حضروچھچھ اطلاع عام
غازی :تربیلاڈیم کےاسپل ویزآج دوپہر1:30بجے28اگست2025کھول دیےجائیں گے۔ڈیم سےپانی کااخراج2,50,000کیوسک تک ہوگا۔
علاقہ چھچھ دریائےسندھ کےقریب جانےسےگریزکریں۔شکریہ۔
Be the first to know and let us send you an email when Hazro24Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.